ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت نے کولکاتہ میں ہنرمندی کے وزرا کی ’کوشل منتھن‘ علاقائی کانفرنس منعقد کی


جناب جینت چودھری نے آئی ٹی آئیز کو پائیدار کیریئر سے منسلک صنعت کے مطابق اداروں میں تبدیل کرنے پر زور دیا

ریاستوں نے پی ایم-سیتو، غیر مرکزی منصوبہ بندی، صنعتی شراکت داری اور افرادی قوت کی نقل و حرکت پر غور و خوض کیا

प्रविष्टि तिथि: 17 AUG 2026 7:02PM by PIB Delhi

ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے آج کولکاتہ میں ہنرمندی کے وزرا کی علاقائی کانفرنس کوشل منتھنمنعقد کی۔ اس کانفرنس نے شریک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرا اور سینئر افسران کو مرکز-ریاست کے درمیان تال میل کو مضبوط کرنے اور صنعت سے منسلک، نتائج پر مبنی ہنرمندی کے ایکو سسٹم کو آگے بڑھانے کے لیے یکجا کیا۔

کانفرنس کی صدارت جناب جینت چودھری، ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت (آزادانہ چارجاور تعلیم کے وزیر مملکت نے کی۔

اس میں جناب جگن ناتھ چٹوپادھیائے، وزیر انچارج - اعلیٰ تعلیم کا محکمہ اور تکنیکی تعلیم، تربیت اور ہنرمندی کی ترقی کا محکمہ، مغربی بنگال سرکار؛ جناب کنورجی بھائی موہن بھائی باولیہ، وزیر محنت، ہنرمندی کی ترقی اور روزگار کا محکمہ، گجرات سرکار؛ گرو خوشونت صاحب، وزیر ہنرمندی کی ترقی، تکنیکی تعلیم و روزگار اور درج فہرست ذاتوں کی ترقی، چھتیس گڑھ سرکار؛ ڈاکٹر گوتم ٹیٹوال، وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ہنرمندی کی ترقی اور روزگار، مدھیہ پردیش سرکار؛ جناب سمپد چندر سوین، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) صنعتیں، ہنرمندی کی ترقی اور تکنیکی تعلیم، اوڈیشہ سرکار اور ڈاکٹر ہری کرشنا بیرا، وزیر مملکت - تکنیکی تعلیم، تربیت اور ہنرمندی کی ترقی کا محکمہ نے شرکت کی۔ گوا، جھارکھنڈ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کے سینئر نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جناب جینت چودھری نے کہا، بھارتی نوجوان غیر معمولی عزائم، موافقت پذیری اور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس صلاحیت کو مستقبل کے لیے تیار، صنعت کے لیے قابل قدر ہنرمندی اور حقیقی مواقع سے جوڑیں۔ پی ایم-سیتو ہمیں آئی ٹی آئیز کو عمدگی، جدت طرازی اور امنگ کے متحرک مراکز کے طور پر دوبارہ تصور کرنے کا ایک تاریخی موقع فراہم کرتا ہے۔ اسے حاصل کرنے کے لیے مرکز، ریاستوں، صنعت اور تربیتی اداروں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کی ضرورت ہوگی، جو سیکھنے والے کے گرد پالیسی، بنیادی ڈھانچے اور سرمایہ کاری کو ہم آہنگ کرے۔ اس کی کام یابی بالآخر ان کیریئرز، کاروباری اداروں اور ترقی میں جھلکے گی جو ہم ممکن بناتے ہیں۔

وزیر موصوف نے زور دیا کہ پردھان منتری اسکلنگ اینڈ ایمپلائبلٹی ٹرانسفارمیشن تھرو اپ گریڈڈ آئی ٹی آئیز (پی ایم-سیتو) اسکیم کو ایک جامع ادارہ جاتی اصلاحات کے طور پر نافذ کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے ریاستوں کو ترغیب دی کہ وہ پی ایم-سیتو کلسٹرز کو ترجیحی اقتصادی قدر کی زنجیروں، صنعتی راہداریوں، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے ارتکاز، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور آنے والی سرمایہ کاری کے ساتھ ہم آہنگ کریں، جس میں اسپوک آئی ٹی آئیز کو ہب لیبارٹریز، ماسٹر ٹرینرز، کیریئر سروسز اور آجروں کے نیٹ ورکس تک قابل اعتماد رسائی حاصل ہو۔

مستقبل کے لیے تیار صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب چودھری نے زور دے کر کہا کہ 16 جولائی 2026 تک ایس او اے آر (اسکلنگ فار اے آئی ریڈی نیس) کے تحت 2.10 لاکھ سے زیادہ سیکھنے والوں نے اندراج کیا تھا۔ انھوں نے زور دیا کہ اے آئی کی تعلیم کو اضلاع میں اسکولوں، آئی ٹی آئیز اور ہنر مندی کے مراکز تک پہنچنا چاہیے، تاکہ نوجوانوں کو نہ صرف اے آئی استعمال کرنے کے قابل بنایا جا سکے، بلکہ اس کے ساتھ اطلاق، موافقت اور تخلیق بھی کر سکیں۔

شریک وزرا نے اپنی ریاستوں کے تجربات کا اشتراک کیا اور آئی ٹی آئی کی تبدیلی، ضلعی سطح کی منصوبہ بندی، صنعتی شرکت، پیشہ ورانہ اور مرکزی دھارے کی تعلیم کا انضمام، روزگار، انٹرپرینیورشپ، شمولیت اور افرادی قوت کی نقل و حرکت پر غور کیا۔ انھوں نے نصاب، تشخیص، سرٹیفیکیشن اور نتائج کے لیے مشترکہ قومی معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے ہنرمندی کی مداخلتوں کو ریاستی اقتصادی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اپرنٹس شپ کو ادارہ جاتی تربیت اور کام کی جگہ کے درمیان ایک اہم پل کے طور پر بھی تسلیم کیا گیا۔

محترمہ دیباشری مکھرجی، سکریٹری، ایم ایس ڈی ای نے اپنے افتتاحی خطاب میں ایک متحد مرکز-ریاست نفاذ کے ڈھانچے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی ہنرمندی کی پالیسیاں، ضلعی ہنرمندی کی ترقی کے منصوبے اور ریاستی ہنرمندی کی ترقی کے منصوبے اسکیم کے اہداف، بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری، ٹرینر کی تعیناتی اور آجروں کی شراکت داری کی رہ نمائی کریں۔

2024-25 کے دوران، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ضلعی ہنرمندی کی ترقی کے منصوبے اور ریاستی ہنرمندی کی ترقی کے منصوبے پیش کیے۔ کانفرنس میں ان منصوبوں کو ضلع اور ملازمت کے کردار کے لحاظ سے طلب، ادارہ جاتی صلاحیت، ٹرینر کی دستیابی اور مقامی اقتصادی محرکات کے ساتھ مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس کی حمایت فعال ضلعی ہنرمندی کمیٹیوں اور واضح ملکیت اور قابل پیمائش نتائج کے ساتھ سالانہ ایکشن فریم ورک نے کی۔

جناب دلیپ کمار، ڈائریکٹر جنرل، ڈی جی ٹی نے دہرایا کہ پی ایم-سیتو کے تحت آئی ٹی آئیز کی تبدیلی محض بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن نہیں ہے؛ یہ صنعت کے مطابق اداروں کو بنانے کا ایک عزم ہے جو نوجوانوں کو مستقبل کے لیے تیار ہنرمندی سے آراستہ کرتے ہیں، روزگار میں اضافہ کرتے ہیں، اور بھارت کے عالمی ٹیلنٹ ہب بننے کے سفر کی حمایت کرتے ہیں۔

محترمہ مانسی سہائے ٹھاکر، جوائنٹ سکریٹری، ایم ایس ڈی ای نے پی ایم-سیتو پر ایک پریزنٹیشن دی، جس میں کلسٹرز کی نشان دہی کرنے، اینکر انڈسٹری پارٹنرز کو شامل کرنے، ریاستی نفاذ کے منصوبے تیار کرنے اور موثر حکم رانی اور نگرانی کے میکانزم قائم کرنے میں ریاستوں کے کردار کو اجاگر کیا۔

کانفرنس میں مدھیہ پردیش کے 600 او بی سی نوجوانوں کے لیے ایک اہم بین الاقوامی ہنرمندی کے پروگرام کا بھی افتتاح کیا گیا، جسے مدھیہ پردیش سرکار نے منظور کیا اور ایم ایس ڈی ای کے زیر اہتمام این ایس ڈی سی نے نافذ کیا۔ یہ پروگرام جاپان اور جرمنی میں دیکھ بھال، مہمان نوازی، تعمیرات اور مینوفیکچرنگ سمیت زیادہ مانگ والے شعبوں میں مواقع کے لیے غیر ملکی زبان اور منزل کے لیے تیاری کی تربیت فراہم کرے گا۔ تربیت این ایس ڈی سی انٹرنیشنل لمیٹڈ، این ایس ڈی سی کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

یہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام تین حصوں پر مشتمل مخلوط مالیاتی ماڈل کے ذریعے کام کرے گا جس میں مستفید ہونے والے کی شرکت، سوشل اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے متحرک گرانٹ فنڈنگ، اور مدھیہ پردیش سرکار کی طرف سے نتائج پر مبنی مالیات شامل ہیں۔ یہ ماڈل خصوصی تربیت کو قابل پیمائش نتائج اور بین الاقوامی روزگار کے راستوں سے جوڑتا ہے، جو بڑے پیمانے پر ہنرمندی اور عالمی نقل و حرکت کی مالی اعانت کے لیے ایک قابل تقلید طریقہ پیش کرتا ہے۔

پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامہ جناب ارون کمار پلئی، سی ای او، این ایس ڈی سی، اور جناب سپن جین، ایڈیشنل ڈائریکٹر، محکمہ پسماندہ طبقہ اور اقلیتی بہبود، مدھیہ پردیش سرکار کے درمیان، جناب جینت چودھری اور شریک معززین کی موجودگی میں تبادلہ کیا گیا۔

کانفرنس میں افرادی قوت کی شناخت، تربیت، زبان کی مہارت، تشخیص، اخلاقی بھرتی اور پوسٹ پلیسمنٹ سپورٹ کو شامل کرتے ہوئے بین الاقوامی نقل و حرکت کے لیے ایک متحد فریم ورک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دیکھ بھال کرنے والے کی نقل و حرکت کو ایک فوری موقع کے طور پر شناخت کیا گیا جس کے لیے منزل سے منسلک تربیت، مشترکہ معیارات، ثقافتی تیاری اور کارکنوں کے تحفظات کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل، محترمہ ارچنا مایارام، اقتصادی مشیر، ایم ایس ڈی ای نے ایم ایس ڈی ای کے اہم اقدامات اور وسیع ہنرمندی اور انٹرپرینیورشپ ایکو سسٹم کا ایک جائزہ پیش کیا، جس میں اسکل انڈیا، انٹرپرینیورشپ کی ترقی اور این سی وی ای ٹی کا ریگولیٹری اور کوالٹی اشورنس فریم ورک شامل تھا۔ شریک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹریوں نے بعد میں اپنی کام یابیوں، ترجیحات اور نفاذ کے تجربات پیش کیے، جس کے بعد مرکز-ریاست ہم آہنگی پر ایک گول میز بحث ہوئی۔

کوشل منتھن کا اختتام مرکز-ریاست کے درمیان تال میل کو مضبوط کرنے، بین ریاستی سیکھنے کو فروغ دینے اور نفاذ کے اہم سنگ میلوں اور سیکھنے والوں کے نتائج کے ایک مرکوز سیٹ کا جائزہ لینے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔ ایم ایس ڈی ای نے تکنیکی مدد اور ڈی جی ٹی، این ایس ڈی سی، این سی وی ای ٹی اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے ساتھ تال میل کے ذریعے ریاستوں کو اپنی حمایت کی دوبارہ تصدیق کی۔

کانفرنس میں محترمہ حنا عثمان اور محترمہ منیشا سین شرما، سینئر اقتصادی مشیر، ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے ساتھ ساتھ مرکزی اور ریاستی حکومتوں اور شراکت دار اداروں کے سینئر اہلکاران نے بھی شرکت کی۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 2193


(रिलीज़ आईडी: 2300636) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Tamil