نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے ساسترا ڈیمڈ یونیورسٹی ، تنجاور کی روبی اور سلور جوبلی کی اختتامی تقریبات میں شرکت کی
قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے جی سے پی ایچ ڈی تک تعلیمی ترقی کے لیے رہنما ستون ہے: نائب صدر جمہوریہ
عوامی امتحانات میں اصلاحات ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے منصفانہ اور شفاف نظام کے تئیں حکومت کے عزم کی عکاس ہیں: نائب صدر جمہوریہ
ہندوستان کا اعلی تعلیم کا مجموعی اندراج تناسب 2035 تک 30فیصد سے بڑھ کر 50فیصد ہونے کی توقع ہے: نائب صدر
سائبر سکیورٹی اور نیٹ ورکنگ کے شعبے میں ساسترا اور ٹاٹا کمیونیکیشن کی شراکت داری ہندوستان کی خودمختار ترقی کے لیے اہم ہے: نائب صدرِ جمہوریہ
‘‘وقت بہت قیمتی ہے؛ اختراع اور ہنرمندی میں اضافے پر توجہ دیں اور سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود رکھیں’’: نائب صدر جمہوریہ
प्रविष्टि तिथि:
17 AUG 2026 5:21PM by PIB Delhi
نائب صدرجمہوریہ جناب سی۔ پی۔ رادھاکرشنن نے آج تنجاوور میں واقع ساسترا ڈیمڈ یونیورسٹی کے کیمپس میں منعقدہ روبی اور سلور جوبلی کی اختتامی تقریبات میں شرکت کی اور تعلیمی مہارت کے سفر میں اہم سنگ میل مکمل کرنے پر یونیورسٹی کو مبارک باد پیش کی۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ روبی اور سلور جوبلی کا سنگ میل ماضی میں ساسترا کی نمایاں ترقی ، حال میں اس کے اثرات اور مستقبل میں مزید بہترین کارکردگی حاصل کرنے کی اس کےعزم کی عکاسی کرتا ہے۔
نائب صدرجمہوریہ نے ساسترا کو تمل ناڈو کے اعلیٰ تعلیم کے نمایاں اداروں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے قومی ترقی میں اس کے اہم کردار کو سراہا۔
جناب سی۔ پی۔ رادھاکرشنن نے وزیرِاعظم جناب نریندر مودی کی تعلیمی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے انہیں انقلابی اور ترقی پسند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے جی سے پی ایچ ڈی تک تعلیم کے تمام مراحل میں تعلیمی ترقی کے لیے ایک رہنما ستون ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں ’’انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن‘‘، ’’وزیراعظم ریسرچ فیلوشپ‘‘، ’’پی ایم ودیا لکشمی‘‘ اور متعدد بار داخلے اور اخراج کی سہولت جیسے اہم اقدامات نے ہندوستان کے اعلیٰ تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنایا ہے۔
حال ہی میں منظور کیے گئے عوامی امتحانات (غیر منصفانہ ذرائع کی روک تھام) ترمیمی بل کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ اس قانون سازی کا مقصد عوامی امتحانات کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے اور یہ ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے منصفانہ اور شفاف نظام یقینی بنانے کے تئیں مرکزی حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان 2035 تک اعلیٰ تعلیم میں مجموعی داخلہ تناسب کو موجودہ 30 فیصد سے بڑھا کر مقررہ ہدف 50 فیصد تک پہنچا دے گا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت مختلف اقدامات کے ذریعے ایک خود کفیل نظام تشکیل دے رہی ہے، جو خودمختار تکنیکی صلاحیتیں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ صنعت و خدمات کے شعبوں میں ترقی کے ذریعے سماجی و اقتصادی پیش رفت کو بھی فروغ دینے کے قابل ہو۔
جناب سی۔ پی۔ رادھاکرشنن نے کہا کہ جب نوجوان توانائی اور ناممکن نظر آنے والے اہداف کو حاصل کرنے کے عزم سے بھرپور ہوں تو وقت کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔
انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اختراع طرازی اور اپنی مہارتوں کو مسلسل بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں، اور ساتھ ہی انہیں مشورہ دیا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود رکھیں۔
انہوں نے طلبہ سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ منشیات سے دور رہیں۔
انہوں نے کہاکہ ’’منشیات کو نہ کہیں۔ اپنی صحت کو ہاں کہیں اور اپنی زندگی کو ہاں کہیں۔‘‘
نائب صدرجمہوریہ نے اس موقع پر ساسترا کی چھ نئی اسکیموں کا آغاز بھی کیا:
- ٹاٹا کمیونیکیشنز سینٹر فار ریزیلینٹ اینڈ یونیفائیڈ سکیور ٹیکنالوجیز (ٹرسٹ) @ ساسترا
- ساسترا۔اے آئی -ساسٹرا کا مربوط مصنوعی ذہانت کا فریم ورک
- ساسترا ۔میتری - تحقیق اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے تعلیمی اقدامات کے لیے نقل و حرکت
- ساسترا ٹیچنگ، ریسرچ اینڈ انوویشن ڈیولپمنٹ انہانسمنٹ (اسٹرائیڈ) فنڈ - تدریسی عملے اور تحقیقی اسکالرز کی استعداد سازی کے لیے
- درشٹی - ٹیکنالوجی اور جدت کے ذریعے اعلیٰ تعلیم میں تدریسی نظام کے لیے ڈیجیٹل وسائل
- اسمائل (ایس ایم آئی ایل ای ) مراعات، وفاداری اور شمولیت کے لیے ساسٹرا۔کیوب رکنیت
نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ اس تاریخی موقع پر شروع کی گئی چھ نئی اسکیمیں ساسترا کی مستقبل کی ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے ان اسکیموں کی کامیابی اور اپنے مقررہ مقاصد کے حصول کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نائب صدرجمہوریہ نے سائبر سکیورٹی اور نیٹ ورکنگ کے اہم شعبوں میں ٹاٹا کمیونیکیشنز کے ساتھ معاہدے پر ساسترا کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری ہندوستان کی خودمختار ترقی کے لیے مضبوط، قابلِ اعتماد اور لچک دار حفاظتی بنیادی ڈھانچہ تشکیل دینے کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وکست بھارت@2047 کے وژن سے گہری مطابقت رکھتے ہیں۔ ان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، تدریسی عملے اور طلبہ کی استعداد سازی، تحقیق، جدت طرازی اور کاروباری سرگرمیوں کا فروغ، سماجی شمولیت اور صنعت کے ساتھ تعاون جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔
جناب سی پی رادھاکرشنن نے ساسترا کے تمام منصوبوں اور کاوشوں میں مسلسل کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اعتماد ظاہر کیا کہ یہ ادارہ علم اور اعلیٰ معیار کا مرکز بن کر مزید ترقی کرے گا اور وکست بھارت@2047 کے مقاصد کے حصول میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر تمل ناڈو اور کیرالم کے گورنر جناب راجندر وشواناتھ آرلےکر، ساسترا یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر آر۔ سیتورامن، وائس چانسلر پروفیسر ایس۔ ویدھیاسبرامنیم، ڈین پروفیسر ایس۔ سوامیناتھن، رجسٹرار پروفیسر آر۔ چندرامولی، تدریسی عملہ، والدین اور طلبہ موجود تھے۔
********
) ش ح ۔ ش آ۔ ش ت)
U.No. 2240
(रिलीज़ आईडी: 2300607)
आगंतुक पटल : 12