وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

لوکاین 2026 – بھارتی بحری جہاز سدرشنی کا پونٹا ڈیلگاڈا کی بندرگاہ کے دورے کا کامیاب اختتام

प्रविष्टि तिथि: 17 AUG 2026 3:37PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کا بادبانی تربیتی جہاز، آئی این ایس سدرشنی لوکاین 2026 کے حصے کے طور پر 16 اگست 2026 کو پونٹا ڈیلگاڈا، ازورس میں اپنے بندرگاہی دورے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر چکا ہے۔

اس دورے کے دوران پرتگالی بحریہ کے ساتھ پیشہ ورانہ اور ثقافتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا گیا، جن سے دونوں بحری افواج کے درمیان بحری تعاون اور باہمی تعلقات کو مزید استحکام حاصل ہوا۔ پرتگالی بحریہ کے بادبانی تربیتی جہاز، این آر پی ساگریس کے ڈیک پر ایک باضابطہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے بعد، آئی این ایس سدرشنی پر بھی ایک شام کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی فوجی قیادت، سفارت کاروں اور بھارتی برادری کے ارکان نے شرکت کی۔

جہاز پر 15 اگست 2026 کو پونٹا ڈیلگاڈا میں بھارت کا 80 واں یومِ آزادی بھی منایا گیا۔ اس موقع پر جہاز کو پرچموں سے سجایا گیا اور فخر و حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آئی این ایس سدرشنی اب لزبن کے لیے روانہ ہو چکا ہے۔ 21 اگست 2026 کو، آئی این ایس سدرشنی اور این آر پی ساگریس سمندر میں ایک مشترکہ پاسنگ ایکسرسائز (پی اے ایس ایس ای ایکس) انجام دیں گے، جس میں باہم مربوط بادبانی مشقیں اور مواصلاتی مشقیں شامل ہوں گی، جو دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور بحری اشتراک کو مزید مضبوط بنائیں گی۔

*****

 ش ح۔ ک ح۔ ج ا

U.No-2225

 


(रिलीज़ आईडी: 2300483) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil