سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: وگیان ٹیک 2026 اقدام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 AUG 2026 2:07PM by PIB Delhi

‘وگیان ٹیک’ اپنی نوعیت کا پہلا قومی اقدام تھا، جس کا انعقاد محکمۂ حیاتیاتی ٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) نے قومی یومِ ٹیکنالوجی کے موقع پر 11 مئی 2026 کو بی آر آئی سی-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف امیونولوجی (بی آر آئی سی-این آئی آئی)، نئی دہلی میں کیا۔ اس اقدام کا مقصد سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبے میں حکومت کی تمام وزارتوں اور محکموں کے درمیان باہمی تعاون اور اشتراک پر مبنی جامع نقطۂ نظر کو فروغ دینا تھا۔

اس نمائش میں حکومت ہند کی 14 وزارتوں اور محکموں کی تکنیکی صلاحیتوں کو پیش کیا گیا، جن کے خودمختار اداروں اور لیبارٹریوں کے ساتھ مضبوط تحقیق و ترقی کے روابط ہیں۔ اس موقع پر اندرون ملک تیار کی گئی 100 سے زائد ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی۔ حکومت کے تمام محکموں کے باہمی اشتراک پر مبنی نقطۂ نظر کے تحت خلائی اور جغرافیائی ٹیکنالوجی، موسمیاتی اور زرعی و غذائی ٹیکنالوجی، حیاتیاتی ادویات اور صحت سے متعلق ٹیکنالوجی، حیاتیاتی صنعتی اور ماحول دوست کیمیکل، جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مواد اور جدید انجینئرنگ ٹیکنالوجی، الیکٹرانکس، سیمی کنڈکٹرز اور توانائی، نیز گہرے سمندر اور ماحولیاتی ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں کی ٹیکنالوجیز پیش کی گئیں۔

اس موقع پر ‘‘ٹیک-سنگرہ’’ بھی جاری کیا گیا، جو ایک مجموعہ ہے اور اس میں شریک اداروں کی تیار کردہ تقریباً 300 ٹیکنالوجیز کی تفصیلات شامل ہیں۔ ان میں سے کئی ٹیکنالوجیز پہلے ہی تجارتی سطح پر متعارف یا لائسنس کی جا چکی ہیں، جبکہ دیگر ٹیکنالوجیز قومی ترقی کے اہداف کی تکمیل کے لیے عملی استعمال کی جانب پیش رفت کر رہی ہیں۔

اس تقریب کے دوران صنعت کو ٹیکنالوجی کی منتقلی اور لائسنسنگ کے متعدد معاہدے بھی عمل میں آئے۔ ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

محکمۂ حیاتیاتی ٹیکنالوجی — حیاتیاتی ٹیکنالوجی تحقیق و اختراع کونسل (ڈی بی ٹی-بی آر آئی سی)

  1. فصلوں میں تیز رفتار اختراع کے لیے ٹیکنالوجی پلیٹ فارم
  2. فعال خشک خمیر کی ٹیکنالوجی
  3. لِگنو سیلولوز کے مؤثر انہدام کے لیے انزائم ٹیکنالوجی
  4. کلیور کپ
  5. آنتوں کی سوزش کی بیماریوں کے علاج کے لیے نئی کیمیائی دوا

انڈین کونسل فار میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر(

  1. ہیموفیلیا اے کی بیماری میں فیکٹر 8 روکنے والے کی جانچ
  2. پی ایس پی 94 ای ایل آئی ایس اے
  3. ڈینگی، چکن گنیا اور زیکا وائرس کی تشخیص کے لیے ملٹی پلیکس ریئل ٹائم آر ٹی-پی سی آر

کونسل فار سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر(

  1. سی ایس آئی آر پریما ای ٹی-11، 100 فیصد برقی کمپیکٹ ٹریکٹر

وزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز (ایم او ایف پی آئی(

  1. ایکسٹروڈڈ مصنوعات کی ٹیکنالوجی
  2. ہائبرڈ گرین ہاؤس سولر ڈرائر
  3. پروٹین اور فائبر سے بھرپور گرینولا بار

تقریب کے دوران درج ذیل ٹیکنالوجیز بھی لانچ کی گئیں:

وزارت الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی

  1. سی-ڈیک، تروننت پورم کی تیار کردہ مقامی گلیشیئر جھیل کی گہرائی ناپنے کے سروے کی ٹیکنالوجی

کونسل فار سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر(

  1. سی ایس آئی آر@100 ایک کتابچہ، جس میں 2042 تک سی ایس آئی آر کے لائحۂ عمل کی وضاحت کی گئی ہے۔ اس میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اختراع، تحقیق کو عملی شکل دینے اور وکست بھارت 2047 کے وژن سے ہم آہنگ ٹیکنالوجیز پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

اس اقدام نے معلومات کے تبادلے، ٹیکنالوجیز کی نمائش اور لیبارٹری میں ہونے والی تحقیق اور صنعتی استعمال کے درمیان موجود خلا کو پُر کرنے کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک مشترکہ تزویراتی پلیٹ فارم فراہم کیا۔ مختلف وزارتوں، پالیسی سازوں، سائنس دانوں، نوجوان محققین، صنعت کے رہنماؤں اور اسٹارٹ اَپ کے بانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے اس اقدام نے اختراعی نظام کے مختلف شعبوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا اور تعاون و اختراع کے نئے مواقع کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کیں۔ وکست بھارت 2047 کی جانب سفر میں ادارہ جاتی رکاوٹوں کو دور کرنے کی سمت یہ ایک اہم قدم ہے۔

یہ معلومات سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت اور ارضیاتی علوم کی وزارت کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

****

ش ح۔۔ ش ت۔ ش ب ن

U-2202


(ریلیز آئی ڈی: 2300355) وزیٹر کاؤنٹر : 15
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil , Telugu