وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے بہار کے لکھی سرائے میں بھگدڑ کی وجہ سے ہونے والے جانی اتلاف پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا
प्रविष्टि तिथि:
17 AUG 2026 12:08PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار کے ضلع لکھی سرائے میں بھگدڑ کے نتیجے میں ہونے والے جانی اتلاف پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ان کی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور انہوں نے زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے لکھا:
’’بہار کے لکھی سرائے میں بھگدڑ کے باعث ہونے والے جانی اتلاف سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ زخمیوں کو جلد از جلد صحتیابی ملے۔ مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔م ش ع ۔ع ن)
U. No. 2201
(रिलीज़ आईडी: 2300353)
आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam