امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے الور سے 17 اضلاع میں 6,453 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا


سال2047 تک وکست بھارت کے لیے نوجوان، غریب، کسان اور خواتین کو بااختیار بنانا ضروری: جناب امت شاہ

کوآپریٹو ڈیریاں دیہی معیشت کو تبدیل کرنے اور نئی نسل کے لیے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں: جناب امت شاہ

راجستھان کے ڈیری کسانوں کو سارس ڈیری کے ذریعے سات دن میں دودھ کی ادائیگی ہوگی: جناب امت شاہ

’سہکار سے سمردھی‘ کے وژن کے تحت ہر گاؤں کو خوشحال بنائیں گے:  جناب امت شاہ

الور میں روزانہ تین لاکھ لیٹر صلاحیت والے دودھ پروسیسنگ پلانٹ کا سنگ بنیاد

بھیلواڑہ، جے پور، پالی اور راجسمند میں 274 کروڑ روپے کی لاگت سے چار سارس ڈیری پلانٹس کا آغاز۔

प्रविष्टि तिथि: 16 AUG 2026 9:32PM by PIB Delhi

امور داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج راجستھان کے الور میں ریاستی حکومت کے 6,453 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما، مرکزی وزیر بھوپیندر یادو اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امور داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے کہا کہ اگر ہندوستان کو 2047 تک مکمل طور پر ترقی یافتہ ملک بنانا ہے تو نوجوانوں، غریبوں، انا داتا (کسانوں) اور خواتین کو بااختیار بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج یہاں کسانوں کو کسان سمان ندھی فراہم کی جارہی ہے، مویشی پالنے والوں کے لیے 500 کروڑ روپے کا ڈیری بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جارہا ہے، نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جارہا ہے اور ماؤں و بہنوں کے فائدے کے لیے سارس ڈیری کی توسیع کا کام کیا جارہا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج الور میں روزانہ تین لاکھ لیٹر دودھ کی پروسیسنگ کی صلاحیت والے پلانٹ کا بھومی پوجن کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس کی صلاحیت بڑھا کر پانچ لاکھ لیٹر کردی جائے گی۔ جب غریب مویشی پالنے والے روزانہ پانچ لاکھ لیٹر دودھ ڈیری کو فراہم کریں گے اور اس کی رقم براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں پہنچے گی تو اس سے پورے خاندان کی مالی حالت بدل جائے گی۔

امور داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ امداد باہمی اور ڈیری شعبوں میں دیہی معیشت کو تبدیل کرنے، غریب مویشی پالنے والوں کی زندگی بہتر بنانے اور ان کی آنے والی نسلوں کے لیے روزگار و ترقی کے وسیع مواقع پیدا کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ الور سمیت راجستھان کے ہر گھر تک زیادہ دودھ دینے والی گائے اور بھینس کی نسلیں پہنچانے کا ہدف ہے۔ وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے مویشیوں کے بیمے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دودھ سے تیار مصنوعات کی برآمد کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ الور کے علاوہ بھیلواڑہ، جے پور، پالی اور راجسمند میں 274 کروڑ روپے کی لاگت سے چار سارس ڈیری پلانٹس بھی آج فعال ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ پھلودی، بالوترا، ڈڈوانہ-کوچامن اور پرتاپ گڑھ میں چار ضلعی کوآپریٹو بینک بھی آج شروع کیے جارہے ہیں۔ ان تمام بینکوں سے کسانوں کو صفر فیصد شرح سود پر قرض فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آج وزیراعلیٰ فصل بیمہ اسکیم کے تحت 152 کروڑ روپے ڈی بی ٹی کے ذریعے منتقل کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کسان سمان ندھی کے تحت 67 لاکھ کسانوں کو فی کسان ایک ہزار روپے کے حساب سے 667 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آج 6,453 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت والے 954 ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور بھومی پوجن کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج صبح چتوڑ گڑھ میں 5,500 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام شروع کیے گئے تھے اور اب یہاں 6,453 کروڑ روپے کے کام شروع کیے گئے ہیں۔ اس طرح ایک ہی دن میں مجموعی طور پر 11,953 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا بھومی پوجن کیا گیا ہے۔

امور داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ راجستھان میں اس وقت 44 ہزار کوآپریٹو سوسائٹیاں ہیں۔ ہمارا ہدف ہے کہ ریاست کا کوئی بھی گاؤں کوآپریٹو ادارے سے محروم نہ رہے۔

جناب امت شاہ نے بتایا کہ 2026-27 میں 50 نئے گودام تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ 100 میٹرک ٹن گنجائش والے 62 اور 500 میٹرک ٹن گنجائش والے 100 گودام پہلے ہی مکمل کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کسانوں اور مویشی پالنے والوں کے لیے تقریباً ہر سال اہم اقدامات کیے ہیں۔ 2014 میں گوکل مشن، 2015 میں پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا اور سوائل ہیلتھ کارڈ، 2016 میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا اور ای-نام، 2017 میں کسان سمپدا یوجنا، 2018 میں کم از کم امدادی قیمت کو لاگت سے ڈیڑھ گنا کرنے، 2019 میں پی ایم کسان سمان، 2020 میں ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ اور متسیا سمپدا یوجنا، 2021 میں وزارت امداد باہمی کا قیام، 2022 میں کسان سمردھی کیندر، 2023 میں بین الاقوامی سالِ موٹے اناج، 2024 میں نیشنل مشن آن ایڈیبل آئلز اور 2025 میں دھن دھانیہ کرشی یوجنا شروع کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے 2026 تک کوئی بھی ایسا سال نہیں گزرا جب وزیراعظم مودی نے کسانوں کے لیے کوئی بڑا اقدام شروع نہ کیا ہو۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر اب تک کی سب سے زیادہ مقدار میں غذائی اجناس خریدی ہیں۔ وزیراعظم نے باجرے کی ایم ایس پی میں 130 فیصد، سرسوں میں 103 فیصد، گیہوں میں 84 فیصد، کپاس میں 120 فیصد اور جوار میں 168 فیصد اضافہ کیا ہے۔

امور داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم مودی کا مقصد وزارت امداد باہمی کے ذریعے ملک کے ہر گاؤں کو خوشحال بنانا ہے۔ وزیراعظم کے دیے گئے امداد باہمی کے منتر سہکار سے سمردھی کو عملی شکل دے کر ہم ہر گاؤں کو خوشحال بنائیں گے۔

*****

ش ح ۔   م    د۔  م  ص

(U : 2190 )


(रिलीज़ आईडी: 2300270) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Punjabi , Gujarati