کانکنی کی وزارت
وزارت کانکنی، پٹنہ میں اہم اور اسٹریٹجک معدنی بلاکس کی نیلامی کی آٹھویں قسط کے لیے روڈ شو اور این ایم ای ڈی ٹی ورکشاپ منعقد کرے گی
प्रविष्टि तिथि:
16 AUG 2026 4:19PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی وزارت کانکنی کی جانب سے اہم اور اسٹریٹجک معدنی بلاکس کی نیلامی کی آٹھویں قسط کے لیے روڈ شو اور نیشنل منرل ایکسپلوریشن اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ (این ایم ای ڈی ٹی) پر ورکشاپ 17 اگست 2026 کو بہار کے پٹنہ میں منعقد کی جائے گی۔
اس پروگرام کی صدارت حکومت ہند کے کوئلہ و کانکنی کے وزیر مملکت ستیش چندر دوبے کریں گے۔ بہار کے وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری اور ریاست کے کانکنی کے وزیر ڈاکٹر پرمود کمار بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔ وزارت کانکنی، حکومت بہار، جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی)، منرل ایکسپلوریشن اینڈ کنسلٹنسی لمیٹڈ (ایم ای سی ایل) کے سینئر افسران، صنعتی نمائندوں اور ممکنہ سرمایہ کاروں کی شرکت متوقع ہے۔
نیلامی کی آٹھویں قسط میں 20 معدنی بلاکس شامل ہیں، جن میں 3 مائننگ لیز اور 17 کمپوزٹ لائسنس بلاکس ہیں۔ ان میں گریفائٹ، نایاب ارضی عناصر (آر ای ای)، نایاب دھاتیں، وینیڈیم، گیلیم، ٹائٹینیم، مولیبڈینم، ٹنگسٹن، پوٹاش، فاسفورائٹ اور گلوکونائٹ جیسی اہم اور اسٹریٹجک معدنیات شامل ہیں۔
روڈ شو کے ذریعے ممکنہ سرمایہ کاروں اور صنعتی شعبے سے وابستہ فریقوں کو پیش کیے جانے والے معدنی بلاکس کی معدنی صلاحیت، نیلامی کے طریقہ کار، بولی کے عمل اور اہم و اسٹریٹجک معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری و شرکت کے مواقع سے آگاہ کیا جائے گا۔ ایم ای سی ایل معدنی بلاکس، ایس بی آئی کیپس نیلامی کے عمل اور ٹینڈر دستاویز سے متعلق جبکہ ایم ایس ٹی سی ای-نیلامی کے طریقہ کار پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کرے گا۔
پروگرام میں کمپوزٹ لائسنس رکھنے والوں کے لیے ایکسپلوریشن اخراجات کی جزوی واپسی سے متعلق این ایم ای ڈی ٹی اسکیم پر بھی پریزنٹیشن ہوگی، جس کے بعد اوپن ہاؤس سیشن میں متعلقہ فریقوں کو نیلامی کے عمل سے متعلق سوالات اور مسائل پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔
پروگرام کے دوسرے حصے میں ’معدنیات کی تلاش: منصوبہ بندی، عمل درآمد اور رپورٹنگ‘ کے موضوع پر ورکشاپ ہوگی۔ اس میں ہندوستان میں معدنیات کی تلاش کی صلاحیت، نیشنل جیو سائنس ڈیٹا ریپوزٹری (این جی ڈی آر)، این جی ڈی آر کے ذریعے ایکسپلوریشن بلاکس کی تیاری اور معدنی کھوج سے متعلق رپورٹس کی تیاری جیسے موضوعات شامل ہوں گے۔ جیولوجیکل سروے آف انڈیا کے سینئر افسران تکنیکی سیشنز میں رہنمائی کریں گے۔
یہ اقدام اہم اور اسٹریٹجک معدنی وسائل کی کھوج کو فروغ دینے، ان کی ترقی میں تیزی لانے، نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے اور ہندوستان کی معدنی سلامتی کو مضبوط بنانے کی حکومت کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔ اس کے ذریعے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، صاف توانائی اور دیگر اسٹریٹجک شعبوں کے لیے ضروری معدنیات کی ملک کے اندر کھوج اور ترقی کو فروغ دے کر ’آتم نربھر بھارت‘ کے وسیع تر وژن کو بھی تقویت ملے گی۔
*****
ش ح ۔ م د۔ م ص
(U : 2181 )
(रिलीज़ आईडी: 2300226)
आगंतुक पटल : 8