مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
جناب منوہر لال نے ملک گیر ’ہر گھر ترنگا مہم‘ کے تحت ’ہر گھر ترنگا کیوسک‘ کا افتتاح کیا
ترنگا محض ایک قومی علامت نہیں، بلکہ یہ ہندوستان کی بڑی جدوجہد کے بعد حاصل ہونے والی آزادی، اتحاد، شناخت، وقار اور عوام کی اجتماعی امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے: جناب منوہر لال
प्रविष्टि तिथि:
14 AUG 2026 8:35PM by PIB Delhi
جناب منوہر لال، عزت مآب مرکزی وزیر برائے ہاؤسنگ و شہری امور اور بجلی، نے حکومتِ ہند کی سرپرستی میں 9 سے 17 اگست 2026 تک چلائی جانے والی ملک گیر ’ہر گھر ترنگا مہم‘ کے تحت نئی دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر (آئی ایچ سی) میں ’ہر گھر ترنگا کیوسک‘ کا افتتاح کیا۔
یہ تقریب وزارتِ ہاؤسنگ و شہری امور(ایم او ایچ یو اے) کے تحت کام کرنے والی نورتن این بی ایف سی-آئی ایف سی، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ(ایچ یو ڈی سی او) کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، جس میں حب الوطنی کے جذبے اور جوش و خروش کا بھرپور اظہار ہوا۔


افتتاحی تقریب کے موقع پر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ(ایچ یو ڈی سی او) کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹرجناب سنجے کُلہستری، انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر کے جی سریش، ٹی آر ای آئی کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وبھا دھون، ایچ یو ڈی سی او کے افسران، انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں واقع مختلف اداروں کے نمائندگان اور اسکول کے طلبہ موجود تھے۔
اس موقع پر معزز مرکزی وزیر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ’ہر گھر ترنگا مہم‘ میں پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیں اور اپنے گھروں پر فخر کے ساتھ قومی پرچم لہرائیں۔ بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے جناب منوہر لال نے کہا کہ ترنگا محض ایک قومی علامت نہیں، بلکہ یہ ہندوستان کی بڑی جدوجہد کے بعد حاصل ہونے والی آزادی، اتحاد، شناخت، وقار اور عوام کی اجتماعی امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے زور دیا کہ انہیں ان قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے جن کے نتیجے میں آزادی حاصل ہوئی، اور قومی اقدار کو آگے بڑھاتے ہوئے اس مہم کو حب الوطنی کے ذاتی اظہار کا ذریعہ بنانا چاہیے۔
وزیر محترم نے ایچ یو ڈی سی او کی جانب سے اپنے دفاتر اور عوامی رابطہ سرگرمیوں کے ذریعے اس مہم کو شہریوں تک پہنچانے کی پہل کو سراہا اور عوام سے زیادہ سے زیادہ شرکت کی اپیل کی، تاکہ یہ مہم قومی اتحاد، فخر اور اجتماعی ذمہ داری کے ملک گیر جشن میں تبدیل ہو سکے۔ قومی مہم میں بامعنی تعاون کے اپنے عزم کے تحت ایچ یو ڈی سی او ، انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر (آئی ایچ سی) میں قائم اپنے کیوسک کے علاوہ ملک بھر میں واقع اپنے علاقائی دفاتر کے ذریعے 5,000 سے زائد قومی پرچم تقسیم کرے گا۔
تقریب کے مقام کو ترنگے کے رنگوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جس سے حب الوطنی اور جشن کا ماحول پیدا ہوگیا۔ قومی پرچم کی تھیم پر سیلفی پوائنٹس بھی قائم کیے گئے تھے، جہاں شرکاء کو ’ہر گھر ترنگا مہم‘ کے تحت اپنے حب الوطنی کے لمحات کو محفوظ کرنے اور شیئر کرنے کی ترغیب دی گئی۔ جشن کے ماحول کو مزید پُرجوش بناتے ہوئے ہیبی ٹیٹ لرننگ سینٹر کے بچوں نے پُرسوز انداز میں ’وندے ماترم‘ پیش کیا، جس کے بعد معزز مرکزی وزیر نے بچوں میں قومی پرچم تقسیم کیے اور انہیں فخر و جوش کے ساتھ اس مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔ مختلف عمر کے لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور قومی پرچم کے ساتھ فخر سے تصاویر بنوائیں، اس طرح اتحاد، حب الوطنی اور قومی افتخار کے جذبے کو اجاگر کرنے والی اس مہم کا حصہ بننے پر اپنی خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔
*****
ش ح۔ ک ح۔ ش ب ن
U.No. 2148
(रिलीज़ आईडी: 2299839)
आगंतुक पटल : 6