وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

قومی کمیشن برائے ہومیوپیتھی نے ہومیوپیتھک معالجین کی جانب سے دیگر نظامہائے علاج میں پریکٹس سے متعلق ضابطہ جاتی مؤقف واضح کیا

प्रविष्टि तिथि: 14 AUG 2026 8:16PM by PIB Delhi

نیشنل کمیشن فار ہومیوپیتھی (این سی ایچ) نے ہومیوپیتھی کے پریکٹیشنرز کی جانب سے طب کے دیگر نظاموں میں پریکٹس کرنے کے حوالے سے اپنی ریگولیٹری پوزیشن(ضابطہ جاتی مؤقف) واضح کی ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ قابلِ اطلاق دفعات کو درست طور پر اور ان کے مناسب ضابطہ جاتی تناظر میں سمجھا اور رپورٹ کیا جائے۔

نیشنل کمیشن فار ہومیوپیتھی (ہومیوپیتھی کے پریکٹیشنرز کے لیے پیشہ ورانہ طرزِ عمل، آداب اور ضابطۂ اخلاق) ضوابط، 2022 کے ضابطہ 36 (وائی) کے مطابق، ہومیوپیتھی کا پریکٹیشنر ہومیوپیتھی کے علاوہ طب کے کسی دوسرے نظام میں پریکٹس نہیں کرے گا۔

تاہم، ضابطہ 36 (وائی) کی ضاطہ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ یہ پابندی ہومیوپیتھک میڈیکل پریکٹیشنر کو قومی صحت پروگرام یا مرکزی یا ریاستی حکومت کے زیر انتظام کسی دوسرے پروگرام کے تحت پریکٹس کرنے سے نہیں روکتی، بشرطیکہ پریکٹیشنر نے مجاز اتھارٹی کی جانب سے تسلیم شدہ یا تجویز کردہ تربیت یا کورس مکمل کیا ہو۔

کمیشن نے نیشنل کمیشن فار ہومیوپیتھی (ہومیوپیتھی گریجویٹ ڈگری کورس—بیچلر آف ہومیوپیتھک میڈیسن اینڈ سرجری (بی ایچ ایم ایس ) ضوابط، 2022 کے ضابطہ 14 کی ذیلی ضاطہ (7) کی جانب بھی توجہ مبذول کرائی ہے، جس میں سرکاری صحت کی سہولیات اور قومی صحت پروگراموں میں ہومیوپیتھک میڈیکل گریجویٹس کے کردار کو تسلیم کیا گیا ہے۔

این سی ایچ نے یہ وضاحت اس لیے جاری کی ہے تاکہ ضابطہ 36 (وائی) کی دفعات، بشمول اس میں درج شرائط، کو درست طور پر اور ان کے مناسب ضابطہ جاتی تناظر میں سمجھا اور رپورٹ کیا جائے۔

تفصیلی وضاحت کے لیے یہاں کلک کریں:

***

(ش ح۔اس ک  )

UR-2136


(रिलीज़ आईडी: 2299694) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi