لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا اسپیکر نے بھارت کے 80ویں یومِ آزادی کی کے موقع پر قوم کو پیشگی مبارکباد پیش کی
प्रविष्टि तिथि:
14 AUG 2026 6:47PM by PIB Delhi
لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نے بھارت کے 80ویں یومِ آزادی کی پیشگی تقریب پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں جناب برلا نے کہا: ”پیارے ہم وطنو، 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر آپ سب کو دلی مبارکباد۔
آج وہ موقع ہے جب ملک کی آزادی کے لیے اپنی پوری زندگیاں وقف کرنے والے ان گنت آزادی کے سپاہیوں کو یاد کیا جائے۔ ملک کو آزادی ملے تقریباًًً آٹھ دہائیاں گزر چکی ہیں، اور آج ہم ایک نئے عزم کے ساتھ کھڑے ہیں-ایک ایسے ملک کی تعمیر کا عزم جو اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے رواں ہو کر ہر شعبے میں دنیا کی قیادت کرے۔
ہمارے ملک کی تقریباًًً 65 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر کی ہے۔ ہمارے نوجوان تعلیم، سائنس،
آج یہ ضروری ہے کہ ملک کا ہر نوجوان اپنی زندگی میں ہمارے آئینی اور جمہوری اقدار کو اپنائے۔ ہمارے نوجوانوں کو اپنے خوابوں کو بھارت کی ترقی سے ہم آہنگ کرنا چاہیے اور اپنے فرائض کی تکمیل کو قوم کی تعمیر کا ذریعہ بنانا چاہیے۔ اس یومِ آزادی پر، آئیے ہم سب ایک مضبوط، خود کفیل اور وِکست بھارت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کریں۔ اس پیغام کے ساتھ، میں یومِ آزادی کے موقع پر آپ سب کو ایک بار پھر اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
جے ہند! جے بھارت۔“
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 2123
(रिलीज़ आईडी: 2299654)
आगंतुक पटल : 7