وزارت دفاع
خود کفیل ہندوستان: وزارت دفاع نے ہندوستانی فوج کے لیے لوئٹرنگ میونیشن سسٹمز کی خریداری کے لیے 1,577 کروڑ روپے کے معاہدے کیے۔
प्रविष्टि तिथि:
14 AUG 2026 7:33PM by PIB Delhi
وزارت دفاع نے ہندوستانی فوج کے لیے لوئٹرنگ میونیشن سسٹمز، گولہ بارود اور دیگر متعلقہ سازوسامان کی خریداری کے لیے ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ اور نِبے پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ تقریباً 1,577 کروڑ روپے کے معاہدے کیے ہیں۔
یہ معاہدے 14 اگست 2026 کو نئی دہلی میں دفاعی سکریٹری راجیش کمار سنگھ کی موجودگی میں کیے گئے۔


لوئٹرنگ میونیشن سسٹم ایک اہم دفاعی سازوسامان ہے، جو توپخانے کی رجمنٹس کی صلاحیت میں اضافے اور اس کے نتیجے میں ہندوستانی فوج کی مجموعی آپریشنل کارکردگی کو مضبوط بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اسے ’بائی (انڈین)‘ زمرے کے تحت فاسٹ ٹریک پروسیجر کے ذریعے خریدا جارہا ہے، جس سے ہندوستانی دفاعی صنعت کی پیداواری صلاحیتوں کو مزید تقویت ملے گی۔
یہ حصول ہندوستانی دفاعی صنعت کو جدید بنانے اور اسے مزید بااختیار بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے اور یہ ’آتم نربھر بھارت‘ کے عزم کو مضبوطی سے آگے بڑھائے گا۔
***
ش ح ۔ م د۔ م ص
U : 2131
(रिलीज़ आईडी: 2299616)
आगंतुक पटल : 7