الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرانکس ہارڈویئر ٹیکنالوجی پارکس نےہندوستان کے برآمدات پر مبنی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنایا


ای ایچ ٹی پی یونٹس کی تعداد بڑھ کر 79 ہوگئی، مالی سال26-2025 میں برآمدات 11,100 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئیں

प्रविष्टि तिथि: 14 AUG 2026 1:27PM by PIB Delhi

ای ایچ ٹی پی اسکیم ہندوستان سے الیکٹرانکس ہارڈویئر کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے 100 فیصد برآمدات پر مبنی اسکیم ہے اور ایس ٹی پی آئی، ای ایچ ٹی پی اسکیم کے تحت سنگل ونڈو کلیئرنس نظام کے ذریعے قانونی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ای ایچ ٹی پی اسکیم کے تحت فنڈز مختص نہیں کیے جاتے۔

گزشتہ تین برسوں کے دوران ای ایچ ٹی پی یونٹس سے متعلق تفصیلات درج ذیل جدول میں دی گئی ہیں:

 

مالی سال 24-2023

مالی سال25-2024

مالی سال26-2025

ای ایچ ٹی پی یونٹس کی کل تعداد

70

73

79

ای ایچ ٹی پی یونٹس کے ذریعہ کل برآمدات

(روپے کروڑ میں)

9,678

11,443

11,102*

*تخمینہ شدہ

ای ایچ ٹی پی اسکیم کے تحت قائم/منظور شدہ یونٹس کی ریاست وار تفصیلات اور گزشتہ تین برسوں کے دوران ان کی برآمدات کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں—

 ای ایچ ٹی پی اسکیم کے تحت قائم/منظور شدہ یونٹس کی تعداد اور گزشتہ تین برسوں کے دوران برآمدات کی تفصیلات (ریاست وار)

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے

 مالی سال24-2023

مالی سال25-2024

 مالی سال 26-2025

ای ایچ ٹی پی یونٹس کی تعداد

برآمدات

(روپے  کروڑمیں)

ای ایچ ٹی پی یونٹس کی تعداد

برآمدات

(روپے کروڑ میں)

ای ایچ ٹی پی یونٹس کی تعداد

برآمدات*

(روپے کروڑ میں)

1

گوا

1

78.41

1

47.3

1

37.19

2

گجرات

1

5.11

1

6.95

1

6.38

3

ہریانہ

4

305.91

4

243.57

4

270.88

4

کرناٹک

29

6,835.26

32

9,338.93

34

8,328.98

5

کیرالہ

1

15.92

1

17.47

2

15.75

6

مہاراشٹر

7

830.24

6

836.30

6

1,165.54

7

اوڈیشہ

1

-

1

-

2

-

8

پنجاب

2

3.6

2

9.08

2

0.2

9

راجستھان

1

110.17

1

38.46

1

46.73

10

تمل ناڈو

12

313.96

12

195.10

14

314.62

11

تلنگانہ

2

1.87

2

1.48

2

2.58

12

دہلی کی این سی ٹی حکومت

2

11.30

2

10.59

2

12.55

13

اتر پردیش

6

1,166.23

7

697.43

7

900.41

14

مغربی بنگال

1

-

1

-

1

-

 

 

70

9,677.98

73

11,442.66

79

11,101.81

*تخمینہ شدہ

اہل ای ایچ ٹی پی یونٹس کو دستیاب مراعات اور مالی فوائد غیر ملکی تجارت پالیسی 2023 کی دفعات کے تحت فراہم کیے جاتے ہیں۔ ان میں شامل ہیں:

برآمدی پیداوار کے لیے درکار سرمایہ جاتی اشیا، خام مال، پرزہ جات، قابلِ صرف اشیا، اسپیئر پارٹس اور دیگر مجاز اشیا کی ڈیوٹی سے پاک درآمد/خریداری، غیر ملکی تجارت پالیسی کی دفعات کے تابع

غیر ملکی تجارت پالیسی کی دفعات کے مطابق گھریلو ٹیرف علاقے (ڈی ٹی اے) میں فروخت کی اجازت

دیگر عملیاتی اور طریقہ کار سے متعلق فوائد، جن میں آسان کسٹمز طریقہ کار اور سنگل ونڈو قانونی منظوری شامل ہیں

ای ایچ ٹی پی اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور شمولیت کو وسعت دینے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:

قانونی خدمات کی خودکاری: ای ایچ ٹی پی یونٹس کو بلا رکاوٹ خدمات فراہم کرنے کے لیے ایس ٹی پی آئی نے قانونی خدمات کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے خودکار بنایا ہے، جس میں منظوری اور یونٹس کو حتمی اطلاع دینا بھی شامل ہے۔ اس سے صنعت کے اطمینان کے مطابق خدمات کی تیز رفتار فراہمی یقینی ہوئی ہے۔

درآمدی طریقہ کار کو آسان بنانا: ہر معاملے کی بنیاد پر درآمدی اجازت دینے کے سابقہ طریقہ کار کو متعلقہ مالی سال کے لیے جامع درآمدی اجازت سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

فروغ اور صنعت سے رابطہ: ای ایچ ٹی پی اسکیم کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے متعلقہ فریقوں سے باقاعدہ مشاورت، آگاہی پروگرام، صنعت کے ساتھ رابطے اور تجارتی تقریبات میں شرکت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

یہ معلومات الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے 12 اگست 2026 کو لوک سبھا میں فراہم کیں۔

*****

 (ش ح ۔  م ع ن ۔ش ب ن)

U. No. 2096


(रिलीज़ आईडी: 2299429) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil