الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس ہندوستان کے آئی ٹی برآمدی نظام کو مضبوط بنانے اور کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے میں معاون ہیں


مالی سال26-2025 میں ایس ٹی پی یونٹس کی برآمدات 7.73 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 AUG 2026 11:49AM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی جناب اشونی ویشنو نے 12 اگست 2026 کو لوک سبھا میں بتایا کہ حکومت ہند نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کےشعبے کی توسیع اور ترقی کے لیے متعدد اقدامات اور پروگرام شروع کیے ہیں اور ملک بھر میں اس شعبے کے فروغ کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک (ایس ٹی پی)بھی اسی مقصد کے تحت شروع کی گئی ایک اہم اسکیم ہے۔

ایس ٹی پی اسکیم ہندوستان سے سافٹ ویئر اور معلوماتی ٹیکنالوجی سے متعلق خدمات کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے سو فیصد برآمدات پر مبنی اسکیم ہے۔ اس اسکیم کے تحت سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی آئی) ایک ہی کھڑکی کے نظام کے ذریعے قانونی اور ضابطہ جاتی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

گزشتہ تین برسوں کے دوران ایس ٹی پی یونٹس سے متعلق تفصیلات ذیل میں جدول کی صورت میں دی گئی ہیں:

 

مالی سال 24-2023

مالی سال25-2024

مالی سال 26-2025

ایس ٹی پی یونٹس کی کل تعداد

2059

2042

2125

ایس ٹی پی یونٹس کی طرف سے رپورٹ کردہ کل سرمایہ کاری

(کروڑ روپے میں)

10,709.92

8,870.78

7,362.86*

ایس ٹی پی یونٹس کے ذریعے کل درآمدات (کروڑ روپے میں)

9,947.47

9,482.27

9,960.26*

ایس ٹی پی یونٹس کے ذریعے کل برآمدات (کروڑ روپے میں)

6,36,619.87

6,88,194.11

7,73,898.97*

*تخمینہ

ایس ٹی پی اسکیم کے تحت رجسٹرڈ ایس ٹی پی یونٹس کی ریاست وار تفصیلات ان یونٹس کی جانب سے رپورٹ کی گئی سرمایہ کاری، نیز گزشتہ تین برسوں کے دوران ان کی برآمدات اور درآمدات کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔

گزشتہ تین برسوں کے دوران ایس ٹی پی آئی کے ساتھ رجسٹرڈ ایس ٹی پی یونٹس کی ریاست وار تعداد

نمبر شمار

ریاست کانام/مرکز کے زیر انتظام علاقہ

2023-24

2024-25

2025-26

1

آندھرا پردیش

33

30

31

2

آسام

1

2

2

3

بہار

1

-

-

4

چندی گڑھ

20

13

13

5

چھتیس گڑھ

11

11

10

6

گوا

5

5

5

7

گجرات

38

37

37

8

ہریانہ

78

83

87

9

ہماچل پردیش

1

1

-

10

جموں و کشمیر

4

4

4

11

جھارکھنڈ

10

9

9

12

کرناٹک

393

381

391

13

کیرالہ

73

68

69

14

مدھیہ پردیش

21

23

24

15

مہاراشٹر

347

352

367

16

میگھالیہ

4

4

4

17

اوڈیشہ

112

117

132

18

پڈوچیری

5

5

5

19

پنجاب

36

37

39

20

راجستھان

21

23

23

21

تمل ناڈو

366

371

391

22

تلنگانہ

288

274

280

23

قومی راجدھانی خطہ دہلی

17

21

22

24

اتر پردیش

104

99

107

25

اتراکھنڈ

5

5

5

26

مغربی بنگال

65

67

68

 

 

2059

2042

2125

 

گزشتہ تین برسوں کے دوران ایس ٹی پی آئی کے ساتھ رجسٹرڈ ایس ٹی پی یونٹس کی جانب سے ریاست وار کی جانے والی برآمدات اور درآمدات

(رقم کروڑ روپے میں)

نمبر شمار

ریاست کانام/مرکز کے زیر انتظام علاقہ

2023-24

2024-25

2025-26*

 

 

درآمد

برآمد

درآمد

برآمد

درآمد

برآمد

1

آندھرا پردیش

4.56

2325.7

5.53

4743.61

3.29

5057.15

2

آسام

-

-

-

1.01

-

0.65

3

چندی گڑھ

0.02

519.15

1.74

491.66

0.3

414.34

4

چھتیس گڑھ

-

64.29

-

71.66

-

75.93

5

گوا

0.02

141.73

-

49.43

-

81.21

6

گجرات

4.54

2,242.10

7.70

2,584.11

0.35

3,150.69

7

ہریانہ

184.59

24,409.54

153.11

24,938.34

132.33

26,885.28

8

جموں و کشمیر

-

15.14

-

16.07

-

19.55

9

جھارکھنڈ

-

33.77

-

26.03

-

30.41

10

کرناٹک

6,553.02

2,86,411.68

6,559.73

3,08,909.11

8,145.30

3,50,184.78

11

کیرالہ

15.02

4,019.85

21.60

4,299.83

26.69

3,447.61

12

مدھیہ پردیش

0.2

468.51

-

464.44

-

681.63

13

مہاراشٹر

1,111.66

1,26,560.73

1,109.27

1,42,088.85

40.44

1,62,594.11

14

میگھالیہ

0.87

123.78

-

148.99

-

147.54

15

اوڈیشہ

9.02

3,183.43

12.64

3227.13

5.36

3,492.42

16

پڈوچیری

1.67

169.29

-

195.17

1.6

207.78

17

پنجاب

3.36

1267.34

0.03

1522.43

-

1623.02

18

راجستھان

2.71

1798.65

2.16

1910.9

2.34

2072.05

19

تمل ناڈو

476.14

50,496.25

617.93

51,536.55

529.39

60,591.28

20

تلنگانہ

922.16

96,269.05

746.43

1,01,570.02

887.81

1,13,101.83

21

قومی راجدھانی خطہ دہلی

-

894.18

-

810.88

1.12

652.08

22

اتر پردیش

148.87

25,823.88

218.82

28,901.73

159.84

28,442.69

23

اتراکھنڈ

-

48.82

-

58.07

-

56.68

24

مغربی بنگال

49.04

9,333.01

25.58

9,628.09

24.10

10,888.26

 

 

9,487.47

6,36,619.87

9,482.27

6,88,194.11

9,960.26

7,73,898.97

*تخمینہ

ایس ٹی پی آئی، ایس ٹی پی اسکیم کے تحت منظوریوں اور خدمات کی فراہمی کے لیے مقررہ مدت کی پابندی کرتا ہے، جیسا کہ اس کے شہریوں کے منشور میں درج ہے، جو اس کی ویب سائٹhttps://stpi.in/en/citizens-charter. پر دستیاب ہے۔

سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی آئی)نے ایس ٹی پی یونٹس کے لیے منظوری کے عمل کو آسان بنانے اور کاروبار کرنے میں سہولت کو بہتر بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:

  • قانونی اور ضابطہ جاتی خدمات کی خودکاری: آئی ٹی برآمد کنندگان کو بلاتعطل خدمات فراہم کرنے کے لیے سافٹیکس فارم جمع کرانے، اس کی منظوری اور متعلقہ فریقوں کو حتمی اطلاع دینے سمیت قانونی اور ضابطہ جاتی خدمات کو خودکار بنا دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے خدمات کی تیز رفتار فراہمی یقینی ہوئی ہے اور آئی ٹی صنعت کو بھی اس سے اطمینان حاصل ہوا ہے۔
  • آئی ٹی برآمد کنندگان کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا کے برآمدی اعداد و شمار کی پروسیسنگ اور نگرانی کے نظام سے انضمام: آئی ٹی برآمد کنندگان کے لیے ایس ٹی پی آئی کے آن لائن نظام کو ریزرو بینک آف انڈیا کے برآمدی اعداد و شمار کی پروسیسنگ اور نگرانی کے نظام سے مربوط کیا گیا ہے۔ تاکہ برآمدی اعداد و شمار کا تبادلہ کیا جا سکے۔ اس انضمام کے ذریعے برآمدی اعلانات سے متعلق اعداد و شمار تقریباً حقیقی وقت میں الیکٹرانک طور پر ریزرو بینک آف انڈیا کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔ اس سے برآمدی اعداد و شمار کے تیز تر تبادلے، درستگی اور شفافیت میں اضافہ، دستی مداخلت میں کمی، برآمدی لین دین کی بہتر نگرانی اور آئی ٹی و آئی ٹی سے متعلق خدمات کے برآمد کنندگان کے لیے ضابطہ جاتی تقاضوں کو آسان بنانے میں مدد ملی ہے۔
  • درآمدی طریقۂ کار کو آسان بنانا: پہلے ہر درآمد کے لیے الگ الگ اجازت حاصل کرنے کا طریقہ رائج تھا۔ جسے ختم کرکے متعلقہ مالی سال کے لیے جامع درآمدی اجازت کا نظام نافذ کیا گیا ہے۔
  • ملکی ٹیرف علاقے میں فروخت کے لیے خود اقراری: ایس ٹی پی آئی کے ساتھ رجسٹرڈ یونٹس کے لیے ملکی ٹیرف علاقے میں فروخت سے قبل پیشگی اجازت حاصل کرنے کی شرط ختم کرکے خود اقراری جمع کرانے کا طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ تاہم آپریشن کے پہلے سال میں پیشگی ملکی ٹیرف علاقے میں فروخت اس سے مستثنیٰ ہے۔

***

ش ح ۔م ح ۔ع ن

U. No. 2082


(ریلیز آئی ڈی: 2299334) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी