قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

درج فہرست قبائل کے فرضی سرٹیفکیٹس کے معاملات

प्रविष्टि तिथि: 13 AUG 2026 2:17PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب درگاداس اوئیکے نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ آئین کے آرٹیکل 342 کے تحت کسی برادری کو درج فہرست قبائل قرار دینے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ذمہ دار وزارتِ قبائلی امور مرکزی وزارت ہے۔ تاہم، درج فہرست قبائل کے سرٹیفکیٹ یا سماجی حیثیت کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے اور ان کی تصدیق کی ذمہ داری متعلقہ ریاستی حکومت یا مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کی ہے۔ اس سلسلے میں موصول ہونے والی تمام شکایات، شکایات سے متعلق درخواستیں اور نمائندگیاں متعلقہ ریاستی حکومت یا مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کو بھیج دی جاتی ہیں۔

وزارت وقتاً فوقتاً درج فہرست قبائل کے سرٹیفکیٹ مناسب تصدیق کے بعد جاری کرنے کے سلسلے میں ہدایات جاری کرتی رہی ہے، تاکہ مستحق درج فہرست قبائل کے افراد کو بلاوجہ تاخیر اور دشواری کے بغیر سرٹیفکیٹ جاری کیے جا سکیں۔ حال ہی میں ایسی دو ہدایات 10 مارچ 2026 اور 13 مئی 2026 کو جاری کی گئی تھیں۔

*****

 (ش ح  ۔ ع ب ح۔م ذ)

U. No. 2013


(रिलीज़ आईडी: 2298927) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR