قبائیلی امور کی وزارت
ای ایم آر ایس میں اساتذہ اور عملے کی بھرتی
प्रविष्टि तिथि:
13 AUG 2026 2:12PM by PIB Delhi
قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگاداس اوئیکے نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ قبائلی امور کی وزارت کو ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) میں اساتذہ اور عملے کی مرکزی سطح پر بھرتی کے عمل کو واپس لینے کے سلسلے میں کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔
حکومت نے 12ویں جماعت تک کی تعلیم فراہم کرنے والے ان ای ایم آر ایس کے لیے، جہاں طلبہ کی مکمل تعداد 480 ہے، فی اسکول 31 تدریسی اور 21 غیر تدریسی عہدے منظور کیے ہیں، جن پر مرحلہ وار بھرتی کی جائے گی۔ ہر اسکول کے لیے منظور شدہ 21 غیر تدریسی عہدوں میں سے 13 عہدے آؤٹ سورسنگ کے ذریعے خدمات حاصل کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں، تاکہ مقامی روزگار اور لوگوں کی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔
ای ایم آر ایس اسٹاف سلیکشن امتحان (ای ایس ایس ای) کے ذریعے مرکزی سطح پر بھرتی کا نظام قائم کیا گیا ہے، تاکہ تمام ای ایم آر ایس میں اہل اور قابل تدریسی و غیر تدریسی عملے کی تقرری یقینی بنائی جا سکے۔ ملک بھر کے ای ایم آر ایس کے لیے اب تک 9,111 تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی بھرتی کی جا چکی ہے، جبکہ مزید 7,267 تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی بھرتی کے لیے امتحان منعقد کیا جا چکا ہے۔
ای ایم آر ایس میں ملازمت اختیار کرنے والے عملے کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی جاتی ہے، جس میں قبائلی ثقافت کی اہمیت، قبائلی طلبہ کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے طریقے اور علاقائی زبانیں سیکھنا شامل ہیں۔
قبائلی ثقافت، زبان اور مقامی ضروریات سے عملے کو واقف کرانے کے لیے ریاستی تعلیمی سوسائٹیوں کے ذریعے مقامی زبانوں کے سیشن منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ ای ایم آر ایس میں تعینات علاقائی زبانوں کے اساتذہ کے ذریعے بھی یہ انتظام کیا گیا ہے۔ تقرری کے پیشکش کے شرائط و ضوابط کے مطابق، امیدواروں کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ آزمائشی مدت کے دوران اس ریاست کی علاقائی زبان میں مطلوبہ مہارت کا معیار پورا کریں، جہاں ان کی تعیناتی کی گئی ہے۔
*****
ش ح۔ک ح - ف ر
Uno-2015
(रिलीज़ आईडी: 2298917)
आगंतुक पटल : 9