قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی افراد کے لیے ہنرمندی کے فروغ کے پروگرام
प्रविष्टि तिथि:
13 AUG 2026 2:13PM by PIB Delhi
قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب درگاداس اوئیکے نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ وزارتِ قبائلی امور کی وزارت، قبائلی تعاون پر مبنی مارکیٹنگ ترقیاتی فیڈریشن (ٹری فیڈ) کے ذریعے پردھان منتری جن جاتیہ وکاس مشن اور پردھان منتری جن جاتیہ مہا نیائے ابھیان (پی ایم-جن من) اسکیمیں نافذ کر رہی ہے، جن کا مقصد جنگلاتی پیداوار کے مراکز کے قیام کے ذریعے قبائلی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ان میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
پردھان منتری جن جاتیہ وکاس مشن کے تحت 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 12.48 لاکھ مستفیدین پر مشتمل 4,172 جنگلاتی پیداوار کے ترقیاتی مراکز کی منظوری دی گئی ہے، جن کے لیے مجموعی طور پر 619.17 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے۔ جبکہ پردھان منتری جن جاتیہ مہا نیائے ابھیان کے تحت 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 0.46 لاکھ مستفیدین پر مشتمل 540 جنگلاتی پیداوار کے ترقیاتی مراکز کی منظوری دی گئی ہے، جن کے لیے مجموعی طور پر 23.02 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے۔
گزشتہ تین مالی سالوں (24-2023 سے 26-2025) کے دوران مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پردھان منتری جن جاتیہ وکاس مشن کے تحت 617 اور پردھان منتری جن جاتیہ مہا نیائے ابھیان کے تحت 540 جنگلاتی پیداوار کے ترقیاتی مراکز کی منظوری دی گئی۔ ان مراکز کے ذریعے ہنرمندی کے فروغ، صلاحیت سازی، مصنوعات میں قدر کا اضافہ، پروسیسنگ، شجرکاری اور مارکیٹنگ میں معاونت فراہم کی گئی، جبکہ خود روزگارکے مواقع پیدا کرنے اور روزی روٹی کے ذرائع کو بہتر بنانے میں بھی مدد دی گئی۔
اس کے علاوہ، نیشنل شیڈیولڈ ٹرائبس فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن، جو ایک مرکزی سرکاری شعبے کا ادارہ ہے، اہل درج فہرست قبائل کے افراد کو آمدنی پیدا کرنے، خود روزگار اور روزی روٹی سے متعلق سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے رعایتی شرح پر قرض فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اس ادارے نے اپنی مختلف اسکیموں کے تحت 4,95,090 درج فہرست قبائل کے مستفیدین کو مجموعی طور پر 1,648.39 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کیے ہیں۔
*****
(ش ح ۔ ع ب ح۔م ذ)
U. No. 2014
(रिलीज़ आईडी: 2298912)
आगंतुक पटल : 7