قبائیلی امور کی وزارت
قومی فیلوشپ اسکیم برائے درج فہرست قبائل
प्रविष्टि तिथि:
13 AUG 2026 2:23PM by PIB Delhi
قبائلی امور کےمرکزی وزیر مملکت جناب درگاداس اوئیکے نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ درج فہرست قبائل کے لیے قومی فیلوشپ اسکیم (این ایف ایس ٹی) کے تحت گزشتہ پانچ برسوں کے دوران مجموعی طور پر 3,750 فیلوشپس دی گئی ہیں۔ مغربی بنگال میں اضلاع اور سال کے لحاظ سے طلبہ کے تعلیمی اداروں اور ان کے کورسز کی تفصیلات ضمیمہ اوّل میں دی گئی ہیں۔
قومی فیلوشپ اسکیم برائے درج فہرست قبائل مرکزی شعبے کی اسکیم ہے، اس لیے اس میں ریاستوں کے لحاظ سے بجٹ مختص کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران مغربی بنگال میں اضلاع کے لحاظ سے حقیقی طور پر جاری رقم کی تفصیلات ضمیمہ دوم میں دی گئی ہیں۔
درج فہرست قبائل کے طلبہ کے لیے قومی فیلوشپ اسکیم کے تحت درخواستیں طلب کرنے کے لیے آن لائن پورٹل عموماً ہر تعلیمی سال کی یکم جولائی کو کھولا جاتا ہے اور 30 ستمبر کو بند کر دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد درخواستوں کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور منتخب 750 امیدواروں کی میرٹ لسٹ وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جاتی ہے۔ بعد ازاں فیلوشپ کی رقم جاری کرنے کا عمل شروع کیا جاتا ہے، جو طلبہ کی جانب سے ضروری رسمی کارروائیاں مکمل کرنے، مثلاً اندراج کی رپورٹ، بینک اکاؤنٹ فراہم کرنے اور تسلسل کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے، نیز اسکیم کے بجٹ میں فنڈکی دستیابی سے مشروط ہوتا ہے۔
اسکالرشپ اسکیموں، بشمول این ایف ایس ٹی اسکیم سے متعلق شکایات اور مسائل عموماً عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے مرکزی نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس )/پی جی پورٹل کے ذریعے موصول ہوتے ہیں اور تمام شکایات کا مقررہ مدت کے اندر ازالہ کیا جاتا ہے۔ یکم اپریل 2021 سے 31 مارچ 2026 کے دوران سی پی جی آر اے ایم ایس میں موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کا اوسط وقت درج ذیل ہے:۔
|
اسکالرشپ (بشمول این ایف ایس ٹی اسکیم)سے متعلق تمام شکایات کی سی پی جی آر اے ایم ایس /پی جی پورٹل رپورٹ
|
|
سابقہ مدت کی شکایات کی تعداد
|
موصول ہونے والی شکایات کی تعداد
|
ازالہ شدہ شکایات کی تعداد
|
ازالے کا اوسط وقت (ایام)
|
|
1
|
1680
|
1681
|
7
|
نیشنل فیلوشپ اسکیم برائے درج فہرست قبائل (این ایف ایس ٹی) کی اسکیم کے تحت گزشتہ تین سالوں کے دوران کل 2250 فیلو شپس دی گئیں۔ پچھلے تین سالوں کے دوران اپنے کورسز/تحقیق مکمل کرنے والے اسکالروں کی تعداد درج ذیل ٹیبل میں بتائی گئی ہے۔
|
مالی سال
|
تحقیق مکمل کرنے والے طلبہ کی تعداد
|
|
2023-24
|
294
|
|
2024-25
|
156
|
|
2025-26
|
226
|
* ہر سال 750 فیلو شپس 5 سال کی مدت کے لیے دی جاتی ہیں۔
قبائلی امور کی وزارت کی طرف سے ہر سال 750 نئی فیلوشپ کے ذریعے مسلسل تعاون سے اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں درج فہرست قبائل کے اسکالروں کی نمائندگی کو یقینی بنا یا جارہا ہے۔
**********
ش ح۔ م ش ع۔ ت ا
(U: 2009)
(रिलीज़ आईडी: 2298863)
आगंतुक पटल : 12