عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پارلیمانی سوال: مغربی بنگال میں آئی جی او ٹی مشن کرم یوگی
प्रविष्टि तिथि:
13 AUG 2026 1:24PM by PIB Delhi
فی الحال مغربی بنگال کے 90,276 سرکاری ملازمین کو آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم پر شامل کیا جا چکا ہے۔ مغربی بنگال حکومت نے ابھی تک مشن کرم یوگی کے تحت سہ فریقی مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط نہیں کیے ہیں۔
اب تک مغربی بنگال حکومت کے ترجیحی محکموں کے لیے صلاحیت سازی کے آٹھ مسودہ منصوبے (سی بی پی) تیار کیے جا چکے ہیں۔ آئی جی او ٹی کرم یوگی کے ڈیجیٹل تعلیمی پلیٹ فارم پر 5,600 سے زائد کورسز دستیاب ہیں، جن میں متعلقہ شعبوں، پیشہ ورانہ امور اور رویوں سے متعلق صلاحیتوں پر مبنی کورسز شامل ہیں۔ یہ کورسز مغربی بنگال کے صارفین سمیت تمام رجسٹرڈ صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔ اب تک مغربی بنگال کے سیکھنے والوں کی جانب سے 10,493 کورسز مکمل کیے جانے کا اندراج ہو چکا ہے۔مزید برآں، مغربی بنگال میں تعینات افسران سمیت مرکزی حکومت کے تمام ملازمین اور آل انڈیا سروسز کے افسران کے لیے آئی جی او ٹی پر ہر سال مقررہ کورسز مکمل کرنا لازمی ہے۔ ان کورسز کی تکمیل کا اندراج متعلقہ مدت کے لیے ان کی سالانہ کارکردگی کی جائزہ رپورٹ (اے پی اے آر) میں بھی کیا جاتا ہے۔
ڈی او پی ٹی، مشن کرم یوگی کے دیگر نفاذی اداروں یعنی صلاحیت سازی کمیشن (سی بی سی) اور ایس پی وی کرم یوگی بھارت (کے بی) کے ساتھ مل کر مغربی بنگال حکومت کو اس کی صلاحیت سازی کی کوششوں میں تعاون فراہم کر رہا ہے۔ اس میں کردار پر مبنی صلاحیتوں کے فریم ورک کو اپنانے، آئی جی او ٹی پلیٹ فارم پر شمولیت اور آئی جی او ٹی کو دیگر انسانی وسائل سے متعلق پلیٹ فارموں اور آلات کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے رہنمائی اور مدد شامل ہے۔اس مقصد کے لیے صلاحیت سازی کمیشن کا ایک پروگرام کوآرڈینیٹر اور کرم یوگی بھارت کا ایک اسسٹنٹ مینیجر مغربی بنگال کے لیے نوڈل افسران کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ محکمۂ عملہ و تربیت ‘‘ٹریننگ فار آل ’’ (ٹی ایف اے) اسکیم کے ذریعے مغربی بنگال سمیت تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ہدفی صلاحیت سازی کی سرگرمیوں میں بھی تعاون فراہم کرتا ہے۔
یہ معلومات سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج) نیز وزیرمملکت برائے وزیر اعظم کا دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، جوہری توانائی اور خلائی امور کے محکموں کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
****
ش ح۔ ش آ۔ت ع
U-2003
(रिलीज़ आईडी: 2298858)
आगंतुक पटल : 9