خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت نے بچوں کے لیے محفوظ اور پُرامن ماحول میں دن کے وقت نگہداشت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ’پالنا‘ کے تحت’ آنگن باڑی  کے ساتھ کریچ مراکز‘ متعارف کئے

प्रविष्टि तिथि: 12 AUG 2026 4:03PM by PIB Delhi

وزارت نے’پالنا‘اسکیم کے تحت آنگن باڑی کے ساتھ کریچ مراکز (اے ڈبلیو سی سی) متعارف کرائے ہیں، جوکہ یکم اپریل 2022 سے نافذالعمل ہے۔ اس پہل کا مقصدتمام ماؤں کے بچوں (6 ماہ سے 6 سال کی عمر) کو، ماؤں کی ملازمت کی حیثیت سے قطع نظر، محفوظ اور پُرسکون ماحول میں دن کے وقت نگہداشت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس کے ساتھ بچوں کو غذائی معاونت، صحت اور ذہنی نشوونما کی سہولت، جسمانی نشوونما کی نگرانی، ٹیکہ کاری، تعلیم وغیرہ بھی فراہم کی جاتی ہے۔ مشن شکتی کے سمرتھیہ شعبے کے تحت پالنا جزو  مرکز کی مالی معاونت سے چلنے والی ایک اسکیم ہے اور اسے مرکز اور ریاستی حکومتوں اور مقننہ کی موجودگی والے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان 60:40 کے فنڈنگ تناسب کے ساتھ نافذ کیا جاتا ہے، سوائے شمال مشرق اور خصوصی زمرہ کی ریاستوں کے جہاں تناسب 90:10 ہے۔قانون ساز اسمبلی کے بغیر مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 100 فیصد مالی اعانت مرکزی حکومت فراہم کرتی ہے۔اسکیم کے تحت فنڈز محکمۂ اخراجات کی ہدایات کے مطابق عوامی مالیاتی انتظامی نظام (پی ایف ایم ایس) کے سنگل نوڈل ایجنسی (ایس این اے)/ایس این اے-اسپرش طریقۂ کار کے ذریعے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کیے جاتے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں آنگن باڑی کے ساتھ کریچ(اے ڈبلیو سی سی ) کے کل 4,172 مراکز فعال ہیں۔

محنت و روزگار کی وزارت نے بتایا ہے کہ زچگی فوائد ایکٹ، 1961 کی دفعات کو سماجی تحفظ سے متعلق ضابطے، 2020 میں شامل کر دیا گیا ہے، جو 21 نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوا۔ سماجی تحفظ سے متعلق ضابطے، 2020 کی دفعہ 67 میں 50 یا اس سے زیادہ ملازمین والے اداروں میں کریچ کی سہولت فراہم کرنے کی گنجائش ہے۔ اس ضابطے کے تحت ریاستی دائرہ کار میں آنے والے اداروں کے سلسلے میں اس کے نفاذ کی ذمہ داری متعلقہ ریاستی حکومتوں کی ہے۔ مرکزی دائرہ کار میں آنے والے اداروں میں زچگی فوائد سے متعلق دفعات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے محنت و روزگار کی وزارت کے تحت چیف لیبر کمشنر (مرکزی) کا ادارہ نامزد نفاذی اتھارٹی ہے۔

یہ معلومات خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے ایک سوال کے جواب میں راجیہ سبھا میں دی۔

*****

ش ح۔ م ش۔ ص ج

U.No. 1931


(रिलीज़ आईडी: 2298739) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi