الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے سائبر شکتی پروگرام کے ذریعے خواتین اہلکاروں کو سائبر خطرات سے بچنےکی تدابیر کو مستحکم کیا

प्रविष्टि तिथि: 12 AUG 2026 1:37PM by PIB Delhi

حکومت نے سائبر شکتی پروگرام کو بڑھانے کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق 2026 کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کی سفارش کا نوٹس لیا ہے۔ اس پروگرام کو اکتوبر 2024 سے شروع ہونے والے دو سال کی مدت کے لیے منظور کیا گیا تھا جس کا مقصد سائبر سیکورٹی بیداری کو بڑھانا اور خواتین سرکاری اہلکاروں میں سائبر سیکورٹی کی مہارت کو مضبوط کرنا ہے۔ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کی سفارش مئی 2026 میں سائبر سیکورٹی سے متعلق ورکنگ گروپ نے کی ہے۔

سائبر شکتی پروگرام کے تحت خواتین پولیس افسران، سائبر سیل کے اہلکاروں اور سائبر جرائم کے متاثرین سے نمٹنے والی خواتین اہلکاروں سمیت کل 978 خواتین سرکاری اہلکاروں کو 2024 میں اس کے آغاز سے لے کر اب تک 2 ہفتوں کے ورچوئل انسٹرکٹر لیڈ ٹریننگ (وی آئی ایل ٹی) موڈ آن لائن ٹریننگ پروگرام اور ایک ہفتے کے آف لائن رہائشی تربیتی پروگرام کے ذریعے تربیت دی گئی ہے۔ سائبر شکتی پروگرام کے تحت 2024 میں اس کے آغاز سے تربیت یافتہ خواتین سرکاری اہلکاروں کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے تفصیلات:

نمبرشمار

ریاست

سرکاری تربیت یافتہ خواتین کی تعداد

1

آندھرا پردیش

12

2

آسام

11

3

بہار

11

4

چھتیس گڑھ

6

5

گوا

7

6

گجرات

81

7

ہریانہ

42

8

ہماچل پردیش

30

9

جھارکھنڈ

11

10

کرناٹک

73

11

کیرالہ

36

12

مدھیہ پردیش

15

13

مہاراشٹر

53

14

منی پور

5

15

میگھالیہ

16

16

میزورم

2

17

ناگالینڈ

1

18

اڈیشہ

32

19

پنجاب

12

20

راجستھان

29

21

سکم

1

22

تمل ناڈو

64

23

تلنگانہ

28

24

تریپورہ

19

25

اتر پردیش

45

26

اتراکھنڈ

32

27

مغربی بنگال

20

کل

 

694

 

نمبر شمار

مرکز کے زیر انتظام علاقے(یوٹی)

سرکاری تربیت یافتہ خواتین کی تعداد

1

انڈمان اور نکوبار جزائر

1

2

چنڈی گڑھ

7

3

دادرہ اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

2

4

دہلی

249

5

جموں و کشمیر

5

6

لداخ

12

7

لکشدیپ

1

8

پڈوچیری

7

کل

284

تربیتی پروگراموں کے علاوہ، مجموعی طور پر 573 خواتین شرکا نے سائبر سکیورٹی کی اہمیت سے متعلق بیداری  پیدا کرنے کے مقصد سے منعقد کیے گئے ویبینارز میں شرکت کی۔

یہ معلومات الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب جتین پرساد نے 07.08.2026 کو راجیہ سبھا میں فراہم  کیں ۔

*******

(ش ح۔ش آ۔ ن ع)

U- 1900


(रिलीज़ आईडी: 2298493) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Telugu