پنچایتی راج کی وزارت
مغربی بنگال میں راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) کا نفاذ
प्रविष्टि तिथि:
12 AUG 2026 2:35PM by PIB Delhi
پنچایت، ’’مقامی خودطرز حکمرانی‘‘ ہونے کی حیثیت سے، ریاستی موضوع ہے اور ہندوستان کے آئین کے ساتویں شیڈول کی ریاستی فہرست کا حصہ ہے۔ حالانکہ پنچایتی راج کی وزارت مالی سال23- 2022 سے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مرکزکی مالی معاونت سے چلنے والی اسکیم ’’ ترمیم شدہ راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے)‘‘ نافذ کر رہی ہے۔ اس اسکیم کا بنیادی مقصد منتخب نمائندوں، پنچایت کے عہدیداروں اور دیگر متعلقہ شرکت داروں کو تربیت فراہم کرکے پنچایتی راج اداروں کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ ان میں قیادت کے کردار کے لیے حکمرانی کی صلاحیتیں پیدا ہوں اور مغربی بنگال سمیت تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گرام پنچایتیں اور مقامی ادارے مؤثر طریقے سے کام کر سکیں۔
مختلف تربیتی پروگراموں کے علاوہ، یہ اسکیم ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں، بشمول مغربی بنگال، میں پنچایت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے بھی معاونت فراہم کرتی ہے۔ اس میں گرام پنچایت بھون کی تعمیر، کمپیوٹر کی سہولت اور محدود پیمانے پر گرام پنچایت بھون میں مشترکہ خدمات مراکز (سی ایس سی) کو ایک ہی جگہ پر قائم کرنے کی سہولت شامل ہے۔
ترمیم شدہ راشٹریہ گرام سوراج ابھیان کے تحت آر جی ایس اے کی بااختیار مرکزی کمیٹی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی جانب سے پیش کیے گئے سالانہ عملی منصوبے کی بنیاد پر مختلف اجزا کے تحت یونٹس کی منظوری دیتی ہے۔ گزشتہ چار برسوں (مالی سال23- 2022 سے مالی سال 26-2025) کے دوران اس اسکیم کے تحت مغربی بنگال کو مرکزکے حصے کے طور پر 130.65 کروڑ روپے جاری کیے گئے ۔ ان میں سے ریاست نے 268.26 کروڑ روپے استعمال کیے ہیں۔ فنڈز کے استعمال میں مرکزی حصہ، ریاستی حصہ اور گزشتہ برسوں کی غیر استعمال شدہ رقم بھی شامل ہے۔
مالی سال 23-2022سے مالی سال26-2025 تک مغربی بنگال کے کل 5,17,632 منتخب نمائندوں کو دیہی حکمرانی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تربیت دی گئی۔ اس کے علاوہ، مالی سال 24-2023 سے مالی سال 26-2025 تک اسکیم کے تحت پنچایت بھون کی تعمیر کے لیے 199 یونٹس اور کمپیوٹر کے 1,712 یونٹس کی منظوری دی گئی۔ ریاست نے اطلاع دی ہے کہ مالی سال 24-2025 سے 27-2026 تک (5 اگست 2026 تک کی صورتحال کے مطابق) 124 پنچایت بھون تعمیر کیے جا چکے ہیں اور کمپیوٹر کے 1,185 یونٹس خریدے جا چکے ہیں۔
ریاست نے یہ بھی بتایا ہے کہ پنچایتی راج اداروں کے تمام متعلقہ فریقوں کو اسکیم کے تحت منعقد کیے جانے والے مختلف تربیتی پروگراموں میں شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔
ترمیم شدہ آر جی ایس اے مانگ پر مبنی اسکیم ہے۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فنڈز مرکزی بااختیار کمیٹی (سی ای سی) کی جانب سے منظور شدہ سالانہ عملی منصوبوں، ریاست کی جانب سے اخراجات کی رفتار اور فنڈز جاری کرنے کے لیے مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کی بنیاد پر جاری کیے جاتے ہیں۔ فنڈز صرف ان منظور شدہ اجزا کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جنہیں ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے ترجیح دیتے ہیں۔ وزارت اس اسکیم کے تحت فنڈز صرف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کرتی ہے۔ مالی سال27-2026 میں (10 جولائی 2026 تک کی صورتحال کے مطابق) مغربی بنگال کو پہلی قسط کے طور پر مرکزی حصے کے 8.00 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔
ریاست کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق، ترمیم ثانی شدہ آر جی ایس اے اسکیم کے تحت مالی سال 24-2023 سے 26-2025تک گرام پنچایت بھون کی تعمیر کے 199 یونٹس کی منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 5 اگست 2026 تک 124 یونٹس مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ باقی 75 یونٹس تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔ مالی سال 26-2025 میں ریاست کی جانب سے آر جی ایس اے کے سالانہ عملی منصوبے میں پیش کی گئی معلومات کے مطابق، 3,339 گرام پنچایتوں میں سے صرف 87 گرام پنچایتوں کے پاس اپنی عمارت نہیں ہے۔ ترمیم شدہ آر جی ایس اے اسکیم کے تحت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اجزا کی بنیاد پر الگ الگ فنڈز جاری نہیں کیے جاتے۔ ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے اپنے سالانہ عملی منصوبوں میں منظور شدہ اجزا کو ترجیح دیتے ہوئے اسی کے مطابق فنڈز استعمال کرتے ہیں۔
پنچایتوں کو الیکٹرانک سہولیات سے لیس کرنے کے لیے وزارت ’ای-پنچایت مشن موڈ پروجیکٹ‘ نافذ کر رہی ہے، جس نے زمینی سطح پر شفافیت، کارکردگی اور طرزحکمرانی کو مضبوط بنایا ہے۔ سرکاری ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پورٹل پر دستیاب معلومات کے مطابق، 267 پنچایتوں نے جی ای ایم کو اپنایا ہے/اس پر اندراج کرایا ہے۔ مغربی بنگال میں 1,881 گرام پنچایتوں نے 06 اگست 2026 تک منصوبہ سال 27-2026 کے لیے اپنا گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ ای-گرام سوراج پورٹل پر اپ لوڈ کر دیا ہے۔ مغربی بنگال حکومت کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق، مالی سال27-2026 میں اب تک اسکیم کے تحت کل 10,111 منتخب نمائندوں کو تربیت دی جا چکی ہے۔
یہ معلومات مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے 12 اگست 2026 کو راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح۔ م ش۔ ص ج
U.No. 1917
(रिलीज़ आईडी: 2298363)
आगंतुक पटल : 9