قبائیلی امور کی وزارت
درج فہرست قبائل کی زبان ، ثقافتی شناخت اور روایتی حقوق
प्रविष्टि तिथि:
12 AUG 2026 12:42PM by PIB Delhi
قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب درگا داس اویکے نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ قبائلی امور کی وزارت ، قبائلی فن کی شکلوں ، زبانوں ، زبانی طور پر پہنچنے والی روایات اور مقامی علمی نظام سمیت قبائلی ورثے کے تحفظ ، دستاویز سازی اور فروغ کے لیے ، جھار کھنڈ کے قبائلی تحقیقی ادارے سمیت 29 قبائلی تحقیقی اداروں (ٹی آر آئی) کو ، مرکز ی امداد یافتہ اسکیم ’’ قبائلی تحقیقی ادارے کو تعاون (ٹی آر آئی) ‘‘ کے تحت مالی مدد فراہم کرتی ہے ۔ ٹی آر آئی متعلقہ ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے تحت کام کرتے ہیں اور وزارت کی مالی مدد سے منظور شدہ سالانہ ایکشن پلان کو نافذ کرتے ہیں ۔ ٹی آر آئی ، جھارکھنڈ قبائلی زبانوں ، لوک داستانوں ، رسم و رواج اور روایتی علم کی دستاویزات ، ثقافتی پروگراموں کی تنظیم ، قبائلی عجائب گھروں کو مضبوط بنانے اور تحقیق کی اشاعت جیسی سرگرمیاں انجام دیتا ہے ۔ وزارت نے قبائلی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے ٹرائب ایکس (سابقہ آدی سنسکرتی) ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے جھارکھنڈ کے قبائلی ثقافتی وسائل کی دستاویزات اور نمائش کے لیے ڈیجیٹل اقدامات بھی کیے ہیں ۔ وزارت کی ٹرائب ایکس پہل کے تحت جھارکھنڈ کی قبائلی آرٹ کی شکلیں ، یعنی سوہرائی پینٹنگ ، ڈوکرا کرافٹ اور جادو پیٹیا چترکار کو قلیل مدتی سرٹیفکیٹ کورسز کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔ مزید برآں ، وزارت نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ترجمہ کا آلہ ’’ آدی وانی ‘‘ بھی تیار کیا ہے ، جو قبائلی زبانوں اور ہندی/انگریزی کے درمیان مصنوعی ذہانت سے چلنے والے متن اور تقریر کے ترجمہ کے ذریعے سنتھالی اور منڈاری سمیت جھارکھنڈ کی قبائلی زبانوں کے تحفظ اور وسیع تر رسائی کی حمایت کرتا ہے ۔
درج فہرست علاقوں سے متعلق آئینی تحفظات اور قانونی دفعات کا نفاذ ، بشمول آئین کے پانچویں شیڈول ، پنچایتوں ( درج فہرست علاقوں تک توسیع) ایکٹ ، 1996 (پی ای ایس اے) اور درج فہرست قبائل اور دیگر روایتی طور پر جنگل میں رہنے والے باشندوں (جنگل کے حقوق کی پہچان) ایکٹ ، 2006 کی دفعات ، بنیادی طور پر ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ قبائلی امور کی وزارت پالیسی رہنمائی ، مشورے اور صلاحیت سازی کے لیے مدد فراہم کرتی ہے ، جب کہ قبائلی تحقیقی ادارے شواہد پر مبنی پالیسی کی تشکیل اور موثر نفاذ کی حمایت کے لیے تحقیق ، مطالعہ اور دستاویزات کے کام انجام دیتے ہیں ۔
قبائلی امور کی وزارت کی طرف سے قبائلی تحقیقی اداروں کو ’’ قبائلی تحقیقی ادارے کو تعاون (ٹی آر آئی) ‘‘ اسکیم کے تحت ، قبائلی ثقافت کی تحقیق ، دستاویزات ، تحفظ اور فروغ ، قبائلی عجائب گھروں کے قیام اور مضبوطی ، تربیت ، مطبوعات اور قبائلی علم کی نشر و اشاعت سے متعلق منظور شدہ سرگرمیوں کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے ۔ منظور شدہ سالانہ ایکشن پلان ، فنڈز کی دستیابی اور مقررہ شرائط کی تکمیل کی بنیاد پر ریاستی حکومت/قبائلی تحقیقی ادارے کو فنڈز جاری کیے جاتے ہیں ۔ امداد کو خصوصی طور پر قبائلی ثقافتی تحفظ کے لیے ایک علیحدہ جزو کے طور پر جاری نہیں کیا جاتا ہے ۔ قبائلی تحقیقی اداروں (ٹی آر آئی) کے لیے منظور شدہ پروجیکٹوں/سرگرمیوں کی تفصیلات وزارت کے پورٹل https://tribal.nic.in/Display_Apex_Minutes.aspx پر دستیاب ہیں ۔
آج کی تاریخ تک ایسی کوئی تجویز قبائلی امور کی وزارت کے زیر غور نہیں ہے ۔
***
) ش ح – م ع - ع ا )
U.No. 1909
(रिलीज़ आईडी: 2298258)
आगंतुक पटल : 9