بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعتوں کی وزارت کے تحت سمرتھ مراکز کی جانب سے تقریباً 33,000 افراد کو ٹریننگ

प्रविष्टि तिथि: 12 AUG 2026 11:26AM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت نے بھارتی سرمایہ جاتی اشیا کے شعبے میں مسابقتی صلاحیت بڑھانے کی اسکیم کے تحت ہنرمندی کی ترقی کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:

  1. صنعت 4.0 کو فروغ دینے کے لیے اسمارٹ جدید مینوفیکچرنگ اور تیز رفتار صنعتی تبدیلی کے مراکز (سمرتھ) کا قیام۔
  2. جدید ویلڈنگ ٹیکنالوجیز میں ہنرمندی کی تربیت کے لیے بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹڈ (بی ایچ ای ایل)، تریچی کے ویلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ڈبلیو آر آئی) میں کامن انجینئرنگ فیسلٹی سینٹر (سی ای ایف سی) کا قیام۔
  3. اے ایس ڈی سی کے ذریعے 23 اہلیتی پیکیج تیار کرنا۔
  4. سی جی ایس ایس سی کے ذریعے 23 اہلیتی پیکیج تیار کرنا۔
  5. آئی اے ایس سی ایس ایس سی کے ذریعے 12 اہلیتی پیکیج تیار کرنا۔

اس کے علاوہ، ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، وزارت نے اپنی مختلف اسکیموں اور اقدامات کے ذریعے ہنرمندی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ وزارت کی جانب سے چلائی جانے والی اہم اسکیموں میں پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی)، جن شکشن سنستھان (جے ایس ایس) اور نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس) شامل ہیں، جو بھاری صنعتوں اور مینوفیکچرنگ سمیت تمام شعبوں میں نافذ کی جا رہی ہیں۔

بھاری صنعتوں کی وزارت کے تحت سمرتھ مراکز نے تقریباً 33,000 افراد کو تربیت فراہم کی ہے۔ اس کے علاوہ، ڈبلیو آر آئی، بی ایچ ای ایل، تریچی میں قائم کامن انجینئرنگ فیسلٹی سینٹر (سی ای ایف سی) کے تحت گزشتہ تین برسوں کے دوران تقریباً 8,500 سے زائد افراد کو تربیت دی گئی ہے۔

ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت نے اپنی پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کے تحت مختلف شعبوں میں امیدواروں کو تربیت فراہم کی ہے۔ پی ایم کے وی وائی 4.0 اس اسکیم کا موجودہ مرحلہ ہے، جسے مالی سال 23-2022 سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ پی ایم کے وی وائی 4.0 کے تحت گزشتہ تین برسوں کے دوران 27,31,699 امیدواروں کو تربیت دی گئی ہے۔

گزشتہ تین برسوں کے دوران سرمایہ جاتی اشیا اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کرافٹسمین ٹریننگ اسکیم (سی ٹی ایس) کے تحت صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئیز) کے مختلف کورسز میں کل 12,53,158 افراد نے داخلہ لیا ہے۔

(سی) اور (ڈی): ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 4.0 ایک ضرورت پر مبنی اسکیم ہے، جس کے تحت منصوبہ نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کی بنیاد پر تربیتی مراکز کو منظوری دی جاتی ہے یا الحاق کیا جاتا ہے۔ اس عمل میں متعلقہ شعبے میں ہنرمندی کی ضرورت اور کمی کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔30 جون 2026 تک پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 4.0 کے تحت 16,946 تربیتی مراکز کے ذریعے تربیت فراہم کی جا چکی ہے، جن میں 6,993 تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں۔ ان میں اسکول، کالج، صنعتی تربیتی ادارے، یونیورسٹیاں، ہنرمندی کی یونیورسٹیاں اور پولی ٹیکنک ادارے شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ ع و۔ع ن)

U. No. 1892


(रिलीज़ आईडी: 2298133) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Telugu