وزارت آیوش
عوامی صحت میں یوگا اور قدرتی طریقۂ علاج کا فروغ
प्रविष्टि तिथि:
11 AUG 2026 5:28PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت وسیع پیمانے پر عوام تک رسائی کے لیے مختلف بیداری سرگرمیوں اور پروگراموں کے انعقاد کے ذریعے آیوش نظامِ طب کو فروغ دینے اور اس کی تشہیر کے لیے اطلاعات، تعلیم اور مواصلات (آئی ای سی) اسکیم نافذ کرتی ہے۔
اس اسکیم کے تحت آیوش کی وزارت کے تمام نظامِ طب، بشمول یوگا اور قدرتی طریقۂ علاج، کی نمائندگی کرنے والے قومی اور ریاستی سطح کے آروگیہ میلوں کا انعقاد کرتی ہے، یوگا فیسٹیول اور اتسو منعقد کرتی ہے اور آیوش نظام سے متعلق اہم دن مناتی ہے، جن میں ہر سال 21 جون کو منایا جانے والا بین الاقوامی یوگا دن بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ، ہر سال 18 نومبر کو قدرتی طریقۂ علاج کا دن منایا جاتا ہے تاکہ قدرتی طریقۂ علاج کے اصولوں اور طریقوں اور صحت مند طرزِ زندگی اور تندرستی کے فروغ میں اس کے کردار کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کی جا سکے۔
یوگا اور قدرتی طریقۂ علاج کے فروغ کے لیے منعقد کیے جانے والے قومی پروگراموں اور ان پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات ضمیمہ-1 میں منسلک ہیں۔
ان پروگراموں سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد صرف بالمشافہ شرکت تک محدود نہیں ہے، بلکہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے براہِ راست شرکت کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل ذرائع سے بھی عوام کو شامل کیا جاتا ہے، جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی یقینی بنتی ہے۔
ضمیمہ-1
یوگا اور قدرتی طریقۂ علاج کے فروغ کے لیے منعقد کیے جانے والے پروگراموں کے اخراجات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
یوگا کا عالمی دن
|
|
نمبر شمار
|
مالی سال
|
اخراجات (کروڑوں میں)
|
-
|
2023-24
|
24.16
|
-
|
2024-25
|
16.45
|
-
|
2025-26
|
57.38
|
|
قومی سطح کا آروگیہ میلہ
|
-
|
2023-24
|
3.60
|
-
|
2024-25
|
0.90
|
-
|
2025-26
|
1.80
|
|
ریاستی سطح کا آروگیہ میلہ
|
-
|
2023-24
|
0.35
|
-
|
2024-25
|
1.02
|
-
|
2025-26
|
0.70
|
|
یوگا پرو/فیسٹیول
|
-
|
2023-24
|
-
|
-
|
2024-25
|
0.29
|
-
|
2025-26
|
0.20
|
|
نیچروپیتھی یعنی قدرتی طریقہ علاج کا دن
|
-
|
2023-24
|
1.33
|
-
|
2024-25
|
0.23
|
-
|
2025-26
|
0.60
|
یہ معلومات آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
(ش ح ۔ م م ع ۔م ذ)
U.No: 1845
(रिलीज़ आईडी: 2297825)
आगंतुक पटल : 6