تعاون کی وزارت
پی اے سی ایس میں ذخیرہ کرنے کی گنجائش
प्रविष्टि तिथि:
11 AUG 2026 5:43PM by PIB Delhi
کوآپریٹو شعبے میں غیر مرکوز اناج ذخیرہ کرنے کے منصوبے کے تحت ریاست کے 12 اضلاع میں 12 پی اے سی ایس/کوآپریٹو سوسائٹیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن کی مجموعی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 0.52 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔ تمام 13 پروجیکٹ کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس تیار کر لی گئی ہیں، تاہم ریاستوں کی جانب سے تعمیراتی کام ابھی شروع نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، اتر پردیش کے مرزا پور ضلع میں کوٹوا پانڈے پی اے سی ایس میں 1,500 میٹرک ٹن گنجائش والا ایک گودام پہلے ہی تعمیر کیا جا چکا ہے۔
یہ منصوبہ طلب پر مبنی ہے اور اس پر عمل درآمد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر مرحلہ وار کیا جاتا ہے، اس لیے ریاست کے لحاظ سے کوئی ہدف مقرر نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم، زراعت و کسانو ں کے بہبود کا (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو )محکمہ اے ایم آئی رہنما ہدایات کے مطابق، پی اے سی ایس/کوآپریٹو سوسائٹیوں کو گوداموں کی تعمیر 18 ماہ کے اندر مکمل کرکے حتمی سبسڈی کے دعوے کے لیے تکمیل سے متعلق دستاویزات جمع کرانی ہوتی ہیں۔ تاہم، اگر تاخیر کی وجوہات پوری طرح قابلِ جواز ہوں تو مزید 6 ماہ تک کی توسیع دی جا سکتی ہے۔
اس منصوبے کے تحت مالی امداد صرف پی اے سی ایس یا دیگر کوآپریٹو سوسائٹیوں کی سطح پر نئے سائنسی ذخیرہ کرنے کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے دستیاب ہے۔ کوآپریٹو شعبے میں غیر مرکوز اناج ذخیرہ کرنے کے منصوبے کے تحت تمام گودام منصوبے کے آغاز کے بعد تعمیر کیے گئے ہیں۔ پی اے سی ایس کی پرانی یا خستہ حال عمارتوں کو اس منصوبے کے تحت جدید سائنسی گودام تصور نہیں کیا جاتا۔
قرض کی منظوری کا عمل تیز کرنے کے لیے اس منصوبے کے تحت متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف) کے تحت قرض کی ادائیگی کی مدت 2+5 سال سے بڑھا کر 8+2 سال کر دی گئی ہے، جس سے قرض لینے والوں کو زیادہ سہولت حاصل ہوئی ہے۔ نابھ سنرکشن اسکیم کے تحت قرض کی ضمانت کی سہولت بھی پی اے سی ایس کے لیے فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) کے برابر کر دی گئی ہے۔
ایگریکلچرل مارکیٹنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی) اسکیم کے تحت سرمایہ جاتی سبسڈی 25 فیصد سے بڑھا کر 33.33 فیصد کر دی گئی ہے، جبکہ قرض لینے والے کی جانب سے فراہم کی جانے والی ابتدائی رقم کی ضرورت 20 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، اس منصوبے میں نابارڈ کی خصوصی ری فنانس اسکیم سے بھی فائدہ اٹھایا جاتا ہے، جس سے حصہ لینے والی کوآپریٹو سوسائٹیوں پر مالی بوجھ نمایاں طور پر کم ہوتا ہے۔ اے آئی ایف کے تحت دستیاب 3 فیصد سود میں رعایت کو شامل کرنے کے بعد، کوآپریٹو شعبے میں غیر مرکوز اناج ذخیرہ کرنے کے منصوبے کے تحت پی اے سی ایس کے لیے مؤثر قرض کی شرحِ سود صرف 1 فیصد رہ جاتی ہے۔
مزید برآں، کوآپریٹو شعبے میں غیر مرکوز اناج ذخیرہ کرنے کے منصوبے کے تحت اہل کوآپریٹو سوسائٹیاں، جن میں پی اے سی ایس بھی شامل ہیں، بنیادی ڈھانچہ اپنی ملکیتی زمین یا لیز پر لی گئی زمین پر قائم کر سکتی ہیں۔ جہاں ضرورت ہو، متعلقہ ریاستی حکومتوں کی جانب سے زمین کی فراہمی میں سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ زمین کی دستیابی، قرض کی منظوری اور پی اے سی ایس/دیگر کوآپریٹو سوسائٹیوں کی مالی استطاعت سے متعلق مسائل ریاستی حکومتوں اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کے ذریعے حل کیے جاتے ہیں۔
کوآپریٹو شعبے میں غیر مرکوز اناج ذخیرہ کرنے کے منصوبے کے تحت ذخیرہ کرنے کے اخراجات کے لیے الگ کوٹہ یا خصوصی سبسڈی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
یہ معلومات مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیرجناب امت شاہ نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
(ش ح ۔ م م ع ۔م ذ)
U.No: 1844
(रिलीज़ आईडी: 2297814)
आगंतुक पटल : 7