امور داخلہ کی وزارت
بی این ایس ایس کے تحت ای-ایف آئی آر
प्रविष्टि तिथि:
11 AUG 2026 4:08PM by PIB Delhi
بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا (بی این ایس ایس)، 2023 کی دفعہ 173 میں دیگر امور کے ساتھ یہ بھی فراہم کیا گیا ہے کہ کسی قابل دست اندازی جرم (ایسا جرم جس میں پولیس بغیر وارنٹ گرفتاری کر سکتی ہے)کے ارتکاب سے متعلق ہر اطلاع، جرم جس بھی علاقے میں کیا گیا ہو، پولیس اسٹیشن کے انچارج افسر کو زبانی یا برقی ذرائع سے دی جا سکتی ہے۔ اگر اطلاع زبانی دی جائے تو پولیس اسٹیشن کا انچارج افسر اسے تحریری شکل میں درج کرے گا اور اطلاع دینے والے شخص کے دستخط حاصل کرے گا۔اگر اطلاع برقی ذرائع سے دی جاتی ہے تو اطلاع دینے والے شخص کے ذریعے تین دن کے اندر دستخط کیے جانے کے بعد پولیس اسٹیشن کا انچارج افسر اسے ریکارڈ پر لے گا۔ بی این ایس ایس، 2023 کے مطابق، ای-ایف آئی آر یا الیکٹرانک مواصلات سے فراہم کردہ اطلاع کو ریکارڈ پر لیے جانے کے لیے مقررہ تین دن کی مدت کے اندر اطلاع دینے والے شخص کے دستخط ہونا ضروری ہے۔
یہ معلومات وزارت داخلہ کے وزیر مملکت جناب بندی سنجے کمار نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ۔
*****
ش ح۔ ش آ ۔ ن ع
U. No-1834
(रिलीज़ आईडी: 2297804)
आगंतुक पटल : 11