محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ڈی یو این اے ایس ایس نے ای پی ایف او-آئی ٹی سی-آئی ایل او کے مشترکہ تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا  ،پروگرام کا موضوع: ’’سماجی تحفظ میں ایکچوریل طریقۂ کار: ای پی ایف او بھارت میں ایکچوریل حکمرانی کو مضبوط بنانا ہے‘‘

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 AUG 2026 4:17PM by PIB Delhi

پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل اکیڈمی آف سوشل سکیورٹی (پی ڈی یو این اے ایس ایس) نے 10 اگست کو نئی دہلی میں ’’سماجی تحفظ میں ایکچوریل طریقۂ کار: ای پی ایف او بھارت میں ایکچوریل حکمرانی کو مضبوط بنانا‘‘ کے عنوان سے منعقد خصوصی تربیتی پروگرام کے رہائشی مرحلے کا افتتاح کیا۔

ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) اور بین الاقوامی محنت تنظیم کے بین الاقوامی تربیتی مرکز (آئی ٹی سی-آئی ایل او) کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہونے والے اس تین روزہ رہائشی تربیتی مرحلے کا انعقاد 10 سے 12 اگست 2026 تک کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل 25 مئی سے 9 اگست 2026 تک آئی ٹی سی-آئی ایل او کے ای-کیمپس کے ذریعے ایک جامع آن لائن تربیتی ماڈیول منعقد کیا گیا تھا۔

مہمانِ خصوصی اور آئی ایل او/آئی ٹی سی-آئی ایل او کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پی ڈی یو این اے ایس ایس کے ڈائریکٹر جناب کمار روہت نے کہا کہ یہ اقدام ای پی ایف او کے اعلیٰ ترین تربیتی ادارے کے طور پر پی ڈی یو این اے ایس ایس کے اس مقصد سے ہم آہنگ ہے کہ اس کے افسران کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت اور معلومات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے اس اسٹریٹجک شراکت داری پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ای پی ایف، ای پی ایس اور ای ڈی ایل آئی اسکیموں کو سماجی تحفظ کوڈ، 2020 کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے، اس لیے ادارے کے اندر ایکچوریل صلاحیت کو مضبوط بنانا بروقت اور نہایت ضروری ہے۔‘‘

آئی ایل او کے علاقائی شراکت داری اور وسائل متحرک کرنے کے شعبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور سینئر مشیر جناب اوکتاوینٹو پاساریبو نے کہا کہ یہ تعاون جنوبی ایشیا میں سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے آئی ایل او کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مضبوط اور مؤثر ایکچوریل حکمرانی سماجی تحفظ کے اداروں کی مالی پائیداری کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے اور ای پی ایف او کی اندرونی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی فعال کوششوں کو سراہا۔

تربیتی نصاب کا جائزہ پیش کرتے ہوئے آئی ٹی سی-آئی ایل او کے فیکلٹی رکن جناب چارلس کریویئر نے پروگرام کے مشترکہ طریقۂ کار اور رہائشی مرحلے کے اہم موضوعات کی وضاحت کی، جن میں درج ذیل شامل ہیں:

  • ایکچوریل تخمینے کے طریقۂ کار

  • اثاثہ و واجبات کا انتظام (اے ایل ایم)

  • سماجی تحفظ کے اداروں میں عالمی سطح پر رائج بہترین حکمرانی کے طریقے

افتتاحی خطبہ دیتے ہوئے اور باضابطہ طور پر پروگرام کے افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی پروویڈنٹ فنڈ کمشنر (سی پی ایف سی) جناب رمیش کرشن مورتی نے کہا کہ کروڑوں کارکنوں کی ریٹائرمنٹ کی بچت، پنشن اور بیمہ کے محافظ کی حیثیت سے ای پی ایف او میں کیا جانے والا ہر ایکچوریل فیصلہ لاکھوں افراد کی مالی سلامتی پر اثر انداز ہوتا ہے۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ایکچوریل امور کو حکمتِ عملی پر مبنی حکمرانی کے ایک اہم شعبے کے طور پر فروغ دیں اور ای پی ایف او میں شواہد پر مبنی کام کے کلچر کو مضبوط بنائیں۔

جناب رمیش کرشن مورتی، سی پی ایف سی نے کہا کہ ’’جیسے جیسے ای پی ایف او کا حجم اور ذمہ داریاں بڑھ رہی ہیں، ہماری ایکچوریل صلاحیت کو مضبوط بنانا حکمرانی کو مزید مؤثر بنانے اور مستقبل کے چیلنجز کے لیے بہتر طور پر تیار رہنے کے لیے پہلے سے زیادہ اہم ہو گیا ہے۔‘‘

افتتاحی اجلاس اور رہائشی تربیتی مرحلے میں ای پی ایف او کے اعلیٰ عہدیداروں اور متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی، جن میں  درج ذیل شامل تھے:

  • ای پی ایف او کے فنانشل ایڈوائزر و چیف اکاؤنٹس آفیسر (ایف اے اینڈ سی اے او)، ایڈیشنل سینٹرل پروویڈنٹ فنڈ کمشنرز (اے سی سی)، ریجنل پروویڈنٹ فنڈ کمشنرز-اول (آر پی ایف سی-Ⅰ)، ریجنل پروویڈنٹ فنڈ کمشنرز-دوم (آر پی ایف سی-Ⅱ)، سیکشن افسران (ایس اوز) اور اسسٹنٹ سیکشن افسران (اے ایس اوز)؛

  • ای ایس آئی سی کے نمائندگان اور عہدیداران؛

  • دیگر ممتاز ماہرین، جن میں جناب امجد رابی (آئی ٹی سی-آئی ایل او فیکلٹی)، محترمہ دیویا ورما (سینئر پروگرام آفیسر، آئی ایل او) اور جناب کرون گوپی ناتھ (نیشنل پروجیکٹ کوآرڈینیٹر، آئی ایل او) شامل تھے۔

پی ڈی یو این اے ایس ایس کے بارے میں

پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل اکیڈمی آف سوشل سکیورٹی (پی ڈی یو این اے ایس ایس) ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کا اعلیٰ ترین تربیتی اور تحقیقی ادارہ ہے، جو حکومتِ ہند کی وزارتِ محنت و روزگار کے تحت کام کرتا ہے۔ 1990 میں قائم ہونے والا پی ڈی یو این اے ایس ایس سماجی تحفظ کے انتظام کے شعبے میں تربیت، تحقیق اور مشاورتی خدمات فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔

آئی ٹی سی-آئی ایل او کے بارے میں

بین الاقوامی محنت تنظیم کا بین الاقوامی تربیتی مرکز (آئی ٹی سی-آئی ایل او) اٹلی کے شہر ٹورین میں واقع ہے اور یہ آئی ایل او کا تربیتی شعبہ ہے۔ یہ ادارہ دنیا بھر میں آئی ایل او سے وابستہ فریقوں، جن میں حکومتیں، آجر تنظیمیں اور کارکنوں کی تنظیمیں شامل ہیں، کے لیے صلاحیت سازی کے تربیتی پروگرام تیار اور منعقد کرتا ہے۔ اس کے پروگراموں میں باوقار روزگار، سماجی تحفظ اور سماجی تحفظ کے نظام کی حکمرانی کو فروغ دینے سے متعلق اہم شعبے شامل ہیں۔

*****

(ش ح ۔ م م ع ۔م ذ)

U.No: 1837


(ریلیز آئی ڈی: 2297802) وزیٹر کاؤنٹر : 27