امور داخلہ کی وزارت
فارنسک سائنس کا ادارہ
प्रविष्टि तिथि:
11 AUG 2026 4:07PM by PIB Delhi
داخلی امور کی وزارت کے وزیر مملکت جناب بندی سنجے کمار نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے سال 2020 میں پارلیمنٹ کے ایکٹ کے تحت نیشنل فارنسک سائنسز یونیورسٹی (این ایف ایس یو) قائم کی، جسے قومی اہمیت کا ادارہ قرار دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد فارنسک سائنس کے شعبے میں مطالعے اور تحقیق کو فروغ دینا اور اسے آسان بنانا، نیز اطلاقی رویہ جاتی علوم، قانون، جرائم کے علم اور دیگر متعلقہ شعبوں، ٹیکنالوجی اور اس سے وابستہ دیگر شعبوں کے ساتھ مل کر مہارت حاصل کرنا ہے۔
گاندھی نگر (گجرات) اور دہلی میں این ایف ایس یو کے ابتدائی کیمپس کے علاوہ، گوا، اگرتلا (تریپورہ)، بھوپال (مدھیہ پردیش)، دھارواڑ (کرناٹک)، گوہاٹی (آسام)، ناگپور (مہاراشٹر)، خوردا (اوڈیشہ)، رائے پور (چھتیس گڑھ)، چنگل پٹو (تمل ناڈو)، راجستھان، آندھرا پردیش، مغربی بنگال، بہار اور اتر پردیش میں این ایف ایس یو کے مزید 14 کیمپس قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ این ایف ایس یو نے امپھال (منی پور) اور پونے (مہاراشٹر) میں تربیتی اکیڈمیز بھی قائم کی ہیں۔
******
ش ح ۔ ش م ۔ م ا
UR No-1832
(रिलीज़ आईडी: 2297686)
आगंतुक पटल : 9