ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل ری سائیکلنگ اور سرکلر اکانومی
प्रविष्टि तिथि:
11 AUG 2026 1:39PM by PIB Delhi
حکومت نے ٹیکسٹائل کی ری سائیکلنگ، ری سائیکلنگ ٹیکنالوجی کو اپنانے اور ٹیکسٹائل شعبے کو سرکلر اکانومی کی جانب منتقل کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں:
- مرکزی بجٹ 27-2026 میں معزز وزیر خزانہ نے عالمی سطح پر مسابقتی اور پائیدار ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے ’ٹیکس-ایکو اقدام یعنی ٹیکسٹائل کے لیے سازگار اقدام کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سرکلر اکانومی کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کی معاونت کرنا ہے، جن میں ٹیکسٹائل فضلے کا انتظام، ری سائیکلنگ اور ویلیو ایڈیشن، ری سائیکل شدہ ریشوں کی تیاری، نئے مواد، پائیدار پیکیجنگ اور ضائع شدہ ٹیکسٹائل سے دیگر اعلیٰ قدر کی مصنوعات کی تیاری شامل ہے۔ اس سلسلے میں تحقیقی اداروں، ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشنز، سینٹر آف ایکسیلینس ، صنعت، اسٹارٹ اپس اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔
- ٹیکسٹائل کی وزارت نے ’’بھارت میں ٹیکسٹائل فضلے کی ویلیو چین کی نقشہ بندی‘‘ کے عنوان سے ایک مطالعہ کرایا ہے۔ رپورٹ میں ٹیکسٹائل فضلے کی پیداوار کا تخمینہ پیش کیا گیا ہے، جس میں پیداوار سے قبل کے ذرائع، مثلاً مینوفیکچرنگ کے دوران پیدا ہونے والا فضلہ، اور صارفین کے استعمال کے بعد پیدا ہونے والا فضلہ شامل ہے۔
- حکومت نے پائیدار پیداوار، سرٹیفیکیشن اور برآمدات سے متعلق امور پر غور و خوض کے لیے ماحولیاتی، سماجی اور حکمرانی (ای ایس جی) ٹاسک فورس بھی تشکیل دی ہے۔ اس کے علاوہ صنعت پر مرکوز پروگراموں، جیسے سرکلر سمواد اور کلسٹر ایکسچینج میکانزم کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔
- حکومت ،پالیسی معاونت، تحقیق، اختراع اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے ذریعے ٹیکسٹائل ری سائیکلنگ اور پائیدار مینوفیکچرنگ کو بھی فروغ دے رہی ہے، جن میں درج ذیل شامل ہیں:
- ٹیکسٹائل فیشن سپلائی چین سے خطرناک کیمیکلز کے خاتمے کے لیے یو این آئی ڈی او-گلوبل انوائرنمنٹ فسیلٹی (جی ای ایف) منصوبہ؛
- لائف سائیکل اسیسمنٹ (ایل سی اے) اور پروڈکٹ انوائرنمنٹل فٹ پرنٹ (پی ای ایف) کے ذریعے بھارتی ٹیکسٹائل شعبے کو سرکلر اکانومی کی جانب منتقلی میں تیزی لانے کے لیے یو این ای پی کے تعاون سے اِن ٹیکس انڈیا پروجیکٹ؛
- نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز مشن (این ٹی ٹی ایم) کے تحت ماحولیاتی طور پر پائیدار تحقیق و ترقی کے لیے معاونت؛
- پی ایم متر پارکس کے لیے پائیداری کے فریم ورک کی تیاری؛ اور
- ٹیکسٹائل کمیٹی، اسٹینڈنگ کانفرنس آف پبلک انٹرپرائزز (اسکوپ) اور گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے ذریعے سرکاری خریداری میں اَپ سائیکل شدہ مصنوعات کے استعمال کو فروغ دینا۔
یہ تمام اقدامات ٹیکسٹائل کے پورے شعبے پر محیط ہیں اور ان کا مقصد ٹیکسٹائل ویلیو چین میں ٹیکنالوجی کے استعمال، تحقیق، اختراع، پائیدار مینوفیکچرنگ اور سرکلر اکانومی کے طریقۂ کار کو فروغ دینا ہے۔
یہ معلومات ٹیکسٹائل کی وزارت کے وزیر مملکت جناب پبیترا مارگریٹا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں فراہم کیں۔
*****
(ش ح ۔ م م ع ۔م ذ)
U.No: 1809
(रिलीज़ आईडी: 2297633)
आगंतुक पटल : 8