وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے عوامی خریداری میں جی ای ایم کی تبدیلی کے حوالہ سے مرکزی وزیر کا مضمون شیئر کیا
प्रविष्टि तिथि:
11 AUG 2026 1:55PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کا ایک معلوماتی مضمون شیئر کیا، جس میں سرکاری خریداری کے لیے حکومتی ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کی اب تک کی کامیابیوں کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے شفاف خریداری، زیادہ وسیع شمولیت اور بہتر مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جی ای ایم اسی طرح سرکاری خریداری کے نظام میں تبدیلی لا رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو مرکز میں رکھتے ہوئے جی ای ایم پلیٹ فارم نے گزشتہ 10 برسوں کے دوران زیادہ مسابقتی اور جامع نظام تشکیل دے کر کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم خاص طور پر چھوٹی، انتہائی چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنا رہا ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا:
‘‘شفاف خریداری، وسیع تر شمولیت اور بہتر مواقع... جی ای ایم اسی طرح سرکاری خریداری کے نظام میں تبدیلی لا رہا ہے۔ٹیکنالوجی کو مرکز میں رکھتے ہوئے جی ای ایم پلیٹ فارم نے گزشتہ 10 برسوں کے دوران زیادہ مسابقتی اور جامع نظام تشکیل دے کر کاروبار کرنے میں آسانی کو مزید مضبوط کیا ہے، جس سے خاص طور پر چھوٹی، انتہائی چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے۔
مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کا اس معلوماتی مضمون کا مطالعہ کریں اور اب تک کی کامیابیوں کے بارے میں تفصیل سے جانیں۔
******
ش ح -ظ ا- ت ع
UR NO. 1801
(रिलीज़ आईडी: 2297558)
आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
Manipuri
,
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam