صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ ریسرچ- انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ(ڈی ایچ آر-آئی سی ایم آر) ملک گیر سطح پر ’ایس ایچ آئی این ای‘ کا انعقاد کریں گے؛ اسکولی طلبہ کو ’ایک دن سائنس دان کے طور پر گزارنے‘ کی دعوت
ایس ایچ آئی این ای 2026: نئی نسل کے متجسس طلبہ کے لیے سائنس، صحت اور اختراع
ڈی ایچ آر- آئی سی ایم آر کا ایس ایچ آئی این ای اپنے دوسرے مرحلے میں ملک گیر پیمانے پر اسکولوں تک رسائی کو وسعت دے رہا ہے
دو روزہ ایس ایچ آئی این۔ای 2026 کے تحت پورے ملک کے 83 مقامات پر طلبہ کو سائنس دانوں سے براہ راست ملاقات اور تبادلہ خیال کا موقع ملے گا
نویں سے 12ویں جماعت تک کے تقریباً 30,000 طلبہ آئی سی ایم آر کی تحقیق، تجربہ گاہوں اور سائنسی اختراعات سے واقفیت حاصل کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 AUG 2026 8:59PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طلبہ سے ’ ایک دن سائنس دان کے طور پر گزارنے‘کی اپیل سے متاثر ہو کر ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ ریسرچ- انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ(ڈی ایچ آر-آئی سی ایم آر) 11 تا12 اگست 2026 کو ملک گیر سطح پر اسکولی تک رسائی کے پہل کے تحت ’ ایس ایچ آئی این ای‘ — نئی نسل کے متجسس طلبہ کے لیے سائنس، صحت اور اختراع — کے دوسرے مرحلے کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں۔
دو روزہ پروگرام کا انعقاد ملک بھر کے 83 مقامات کیا جائے گا، جن میں آئی سی ایم آر-ڈی ایچ آر- ماڈل رورل ریسرچ یونٹس یعنی محکمۂ صحت تحقیق کے ماڈل دیہی صحت تحقیقاتی یونٹس ( ایم آر ایچ آر یوز) اور متعلقہ فیلڈ یونٹس شامل ہیں۔ اس کے ذریعے اسکولی طلبہ کو سائنس دانوں سے ملاقات اور تبادلۂ خیال، سائنسی تحقیق کا مشاہدہ اور صحت و اختراع کی دنیا کو براہ راست قریب سے سمجھنے کا موقع ملے گا۔
ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ ریسرچ کے سکریٹری اور آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجیو بہل نے شرکت کرنے والے طلبہ کا خیرمقدم کیا اور انہیں ترغیب دی کہ وہ سائنس دانوں سے تبادلۂ خیال، تحقیقی تجربہ گاہوں کا مشاہدہ اور صحت و اختراع کی دنیا کو براہِ راست سمجھنے کے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ ریسرچ کے سکریٹری اور آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل کا پیغام
ایس ایچ آئی این ای (شائن) نویں سے بارہویں جماعت تک کے سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلبہ کو دعوت دیتا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں درپیش صحت عامہ کے مسائل کے حل کے لیے سائنسی سوچ کو بروئے کار لائیں۔
ہندوستان کے ’وکست بھارت 2047‘ کے وژن سے ہم آہنگ اس پہل کا مقصد نوجوان طلبہ میں صحتِ عامہ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے سائنسی تجسس کو فروغ دیناہے۔ رواں برس شرکت دعوت نامے کے ذریعے ہوگی، جس کے تحت انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ(آئی سی ایم آر) کی تجربہ گاہیں اپنے قریبی سرکاری اور نجی اسکولوں کو اس پہل میں شرکت کی دعوت دیں گی۔ اس طرح تقریباً 30,000 طلبہ تک رسائی متوقع ہے۔
دو روزہ پروگرام کے دوران شرکت کرنے والے طلبہ مختلف باہمی اور عملی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، جن میں ماہرین کی رہنمائی میں تجربہ گاہوں کا دورہ، تحقیقی نمائشیں، پوسٹرز کا مشاہدہ، ویڈیو پیشکشیں اور جاری سائنسی کام کے عملی مظاہرے شامل ہیں۔ طلبہ کوہندوستانی طبی تحقیقاتی کونسل(آئی سی ایم آر) کے سائنس دانوں سے براہ راست بات چیت کا موقع بھی ملے گا، جس سے وہ ان کے تحقیقی سفر، مہارت کے شعبوں اور صحت عامہ کے میدان میں روزمرہ کام کے بارے میں جان سکیں گے۔
اپنے اداروں اور دیہی تحقیقی مراکز کے دروازے نوجوان طلبہ کے لیے کھول کر ایس ایچ آئی این ای کا مقصد سائنس کو قابلِ فہم اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔ اس کے ذریعے طلبہ کو دکھایا جائے گا کہ تحقیق ان کی اپنی برادریوں کو درپیش صحت کے مسائل سے نمٹنے میں کس طرح مددگار ثابت ہوتی ہے اور انہیں سائنسی تحقیق کے میدان میں اپنے مستقبل کے امکانات تلاش کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔
اس اقدام کے ذریعے آئی سی ایم آر ہندوستان کے نوجوانوں میں سائنسی ذہنیت پروان چڑھانے اور محققین کی اگلی نسل کو تحریک دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے، جو ’وکست بھارت 2047‘ کے وژن کے تحت ملک کے صحت اور ترقی کے اہداف کے حصول میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
***
UR-1791
(ش ح۔ م ع ن ۔ ج)
(ریلیز آئی ڈی: 2297470)
وزیٹر کاؤنٹر : 31