وزارتِ تعلیم
این سی ای آر ٹی کو ‘ ڈیمڈ یونیورسٹی ’ کا درجہ دینے کی منظوری
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 AUG 2026 4:15PM by PIB Delhi
تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر سکانتا مجمدار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی)، نئی دلّی کی جانب سے ’ ڈیمڈ یونیورسٹی ’ کا درجہ دینے کے لیے پیش کی گئی درخواست کا جائزہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کی ماہرین کی کمیٹی نے یو جی سی ( ڈیمڈ یونیورسٹی ادارے) ضوابط، 2023 کی دفعات کے تحت لیا۔ مجموعی جائزے کے بعد مذکورہ کمیٹی نے نئی دلّی کے این سی ای آر ٹی کو ڈیمڈ یونیورسٹی ادارے کا درجہ دینے کی سفارش کی۔ یو جی سی کی سفارش کو مدنظر رکھتے ہوئے ، تعلیم کی وزارت نے 30 مارچ ، 2026 ء کو جاری کردہ اعلامیے کے ذریعے یو جی سی ایکٹ، 1956 کی دفعہ 3 کے تحت این سی ای آر ٹی، نئی دلّی کو ڈیمڈ یونیورسٹی ادارہ قرار دے دیا۔ تاہم، یہ درجہ اس شرط سے مشروط ہے کہ این سی ای آر ٹی تحقیقی پروگراموں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹریٹ اور اختراعی تعلیمی پروگرام شروع کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرتا رہے گا۔
ڈیمڈ یونیورسٹی ادارے کا درجہ این سی ای آر ٹی کو تعلیمی تحقیق اور اختراع کے فروغ اور قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مدد دے گا۔ اس سے ایک تھنک ٹینک اور قومی وسائل کے ادارے کی حیثیت سے اس کے رول کو بھی مزید تقویت حاصل ہو گی۔ این سی ای آر ٹی مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لیے پہلے ہی اہم رول ادا کر رہا ہے۔
****
( ش ح ۔ ش م ۔ ع ا )
U.No. 1743
(ریلیز آئی ڈی: 2297196)
وزیٹر کاؤنٹر : 33