تعاون کی وزارت
مغربی بنگال کی کوآپریٹو سوسائٹیوں کا عدم رجسٹریشن
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 JUL 2026 5:24PM by PIB Delhi
نیشنل کوآپریٹو کنزیومرز فیڈریشن آف انڈیا (این سی سی ایف) کا ای-سمیوکتی پورٹل اور نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن (نیفڈ) کا ای-سمردھی پورٹل ایسے کھلے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہیں، جہاں تمام اہل بنیادی زرعی کریڈٹ سوسائٹیاں (پی اے سی ایس)، کوآپریٹو سوسائٹیاں، پیداواری اشیا ءسے متعلق کسان تنظیمیں (ایف پی اوز) اور کسان کسی بھی وقت رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے لیے ریاست یا علاقے کی بنیاد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ مغربی بنگال کی 62 پی اے سی ایس نے ای-سمیوکتی پورٹل پر اور 10 پی اے سی ایس نے ای-سمردھی پورٹل پر رجسٹریشن کرایاہے۔
اسی طرح بھارتیہ بیج سہکاری سمیتی لمیٹڈ (بی بی ایس ایس ایل)، نیشنل کوآپریٹو ایکسپورٹس لمیٹڈ (این سی ای ایل) اور نیشنل کوآپریٹو آرگینکس لمیٹڈ (این سی او ایل) کی رکنیت بھی ملک بھر کی تمام کوآپریٹو سوسائٹیوں کے لیے کھلی ہے۔ مغربی بنگال کی بالترتیب 40، 12 اور 4 کوآپریٹو سوسائٹیاں بی بی ایس ایس ایل، این سی ای ایل اور این سی او ایل کی رکن ہیں۔
مغربی بنگال کی کوآپریٹو سوسائٹیوں کو صارفین کے خوردہ نیٹ ورک، کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر خریداری، نامیاتی پیداوار کی تصدیق، بین الاقوامی برآمدی منڈیوں اور معیاری تصدیق شدہ سستے بیجوں تک رسائی سے محروم نہیں کیا گیا ہے۔ این سی سی ایف نے 2025-26 کی ربیع مارکیٹنگ سیزن کے دوران مغربی بنگال کے 148 کسانوں سے 257 میٹرک ٹن مکئی خریدی۔ نیفڈ نے خریف 2024، ربیع 2025، خریف 2025 اور ربیع 2026 کے سیزن کے دوران مغربی بنگال کے 237 کسانوں سے 1,800 میٹرک ٹن مکئی خریدی۔ بی بی ایس ایس ایل کے 12 ڈیلر مغربی بنگال میں کام کر رہے ہیں، جن کے ذریعے ریاست کے کسانوں کو 126 میٹرک ٹن بیج فراہم کیے گئے ہیں، جس سے انہیں معیاری، تصدیق شدہ اور سستے بیجوں تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔
اہل بنیادی زرعی قرض سوسائٹیوں (پی اے سی ایس)، کوآپریٹو سوسائٹیوں، ایف پی اوز اور کسانوں کی علاقائی سطح پر رابطہ مہم اور عوامی بیداری مہم کے ذریعے ای-سمیوکتی اور ای-سمردھی پورٹلز پر خود کو رجسٹر کرانے کی مسلسل ترغیب دی جا رہی ہے۔
امداد باہمی کی وزارت کی جانب سے منعقد کی جانے والی ماہانہ ریاستی جائزہ میٹنگوں میں مغربی بنگال سمیت تمام ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پی اے سی ایس کو مذکورہ پورٹلز پر رجسٹریشن کرانے اور بی بی ایس ایس ایل، این سی ای ایل اور این سی او ایل کی رکنیت حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔
بی بی ایس ایس ایل، این سی ای ایل اور این سی او ایل نے مغربی بنگال کی ریاستی رابطہ ایجنسی ویسٹ بنگال اسٹیٹ کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ (بین فیڈ) کے ساتھ مفاہمت ناموں (ایم او یوز) پر دستخط کیے ہیں، تاکہ ریاست کے ساتھ قریبی تال میل قائم کیا جا سکے اور وہاں کی کوآپریٹو سوسائٹیوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔
یہ جانکاری مرکزی وزیرِ داخلہ اورامداد باہمی کے وزیرجناب امت شاہ نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
******
( ش ح ۔ ع ح ۔ م ا )
Urdu.No-1729
(ریلیز آئی ڈی: 2297110)
وزیٹر کاؤنٹر : 12