اقلیتی امور کی وزارتت
پہاڑی خطوں کی اقلیتی برادریوں کے لیے وزارتِ اقلیتی امور کے ذریعے نافذ کردہ فلاحی اسکیمیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 AUG 2026 2:07PM by PIB Delhi
وزارت اقلیتی امور ریاست مغربی بنگال سمیت پورے بھارت میں جغرافیائی حدود و شرائط سے قطع نظر، مرکزی سطح پر نوٹیفائیڈ چھ (6) اقلیتی برادریوں یعنی بدھ مت، عیسائی، جین، مسلم، پارسی اور سکھ برادری کی سماجی و اقتصادی خودمختاری کے لیے درج ذیل اسکیمیں/پروگرام نافذ کرتی ہے:
1۔ پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وکاس)
وزارت اقلیتی امور، اقلیتی برادریوں کے لیے تعلیم، مہارت کی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے پانچ سابقہ روزگار/معاشی اسکیموں، یعنی سیکھو اور کماؤ، استاد(یو ایس ٹی ٹی اے ڈی) ، ہماری دھروہر، نئی روشنی اور نئی منزل کو ضم کرکے ایک جامع مرکزی شعبے کی اسکیم’پردھان منتری وراثت کا سموردھن‘ (پی ایم وکاس) نافذ کر رہی ہے۔ یہ اسکیم چار اجزاء پر مشتمل ہے، یعنی (i) اسکِلنگ اینڈ ٹریننگ (مہارت اور تربیت)، (ii) وومن لیڈرشپ اینڈ انٹرپرینیورشپ (خواتین کی قیادت اور صنعت کاری)، (iii) ایجوکیشن (تعلیم) اور (iv) جہاں کہیں ضرورت ہو، پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم(پی ایم جے وی کے) کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے انفرادی بنیادی ڈھانچے کی ترقی ۔
2۔ پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے)
پی ایم جے وی کے جو کہ ایک مرکزی سرپرستی والی اسکیم ہے، کا مقصد ملک بھر کے اقلیتی اکثریتی علاقوں میں صحت، تعلیم، مہارت کی ترقی، خواتین پر مبنی منصوبوں، پینے کے پانی اور صفائی، کھیل کود، قابل تجدید توانائی اور کمیونٹی انفراسٹرکچر تیار کرنا ہے۔
3۔ نیشنل مائنارٹیز ڈیولپمنٹ اینڈ فائنانس کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) کی رعایتی قرض اسکیمیں
جہاں تک این ایم ڈی ایف سی کا تعلق ہے، یہ ملک بھر میں پہاڑی علاقوں کی اقلیتی برادریوں سمیت، نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں یعنی مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں، بدھ مت کے ماننے والوں، پارسیوں اور جینوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔
کریڈٹ لائن-1 (سی ایل-1) کے تحت،3.00 لاکھ روپے تک کی سالانہ خاندانی آمدنی والے افراد این ایم ڈی ایف سی اسکیموں کے تحت مالی امداد کے اہل ہیں۔ کریڈٹ لائن-2 (سی ایل-2) کے تحت،8.00 لاکھ روپے تک کی سالانہ خاندانی آمدنی والے افراد مالی امداد کے اہل ہیں۔
این ایم ڈی ایف سی اپنی رعایتی قرض اسکیموں کو متعلقہ ریاستی حکومتوں/مرکزی علاقے کی انتظامیہ کی طرف سے نامزد کردہ اسٹیٹ چینلائزنگ ایجنسیوں (ایس سی اے) کے ذریعے نافذ کرتا ہے۔ ریاست مغربی بنگال میں، ویسٹ بنگال مائنارٹیز ڈیولپمنٹ اینڈ فائنانس کارپوریشن (ڈبلیو بی ایم ڈی ایف سی) نامزد کردہ اسٹیٹ چینلائزنگ ایجنسی ہے جو طے شدہ رہنما خطوط کے مطابق، پہاڑی خطوں کی اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت تمام اہل اقلیتی استفادہ کنندگان کے لیے این ایم ڈی ایف سی کی اسکیموں کو نافذ کرتی ہے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے فراہم کیں۔
***
ش ح۔م م ۔ ع د
U-No. 1716
(ریلیز آئی ڈی: 2297086)
وزیٹر کاؤنٹر : 38