اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اوڈیشہ میں اقلیتی طبقہ کی خواتین کے لیے اقلیتی امور کی وزارت کی طرف سے خصوصی قیادت اور صلاحیت سازی کے پروگرام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 AUG 2026 2:05PM by PIB Delhi

اقلیتی امورکے مرکزی وزیر  جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزارتِ اقلیتی امور کی سابقہ اسکیموں کے تحت وزارت نے اقلیتی طبقہ کی خواتین کی قیادت کی ترقی (نئی روشنی) اسکیم نافذ کی ہے، جس کا مقصد اقلیتی طبقے کی خواتین کو بااختیار بنانا اور ان میں اعتماد پیدا کرنا ہے۔ اس کے تحت خواتین کو حکومتی نظام، بینکوں اور دیگر اداروں سے مختلف سطحوں پر رابطہ کرنے کے لیے ضروری معلومات، وسائل اور طریقۂ کار فراہم کیے گئے۔ اس اسکیم کا مقصد خواتین میں قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا، ان کے حقوق اور مراعات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور اقلیتی خواتین کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے میں سہولت فراہم کرنا تھا۔ یہ اسکیم اوڈیشہ سمیت ملک بھر میں وزارت سے منظور شدہ منصوبہ نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے نافذ کی گئی۔

مزید برآں، وزارت نے اب فلاحی اسکیموں کو ایک مربوط مجموعی اسکیم وزیر اعظم وکاس (پردھان منتری وِراثت کا سَموردھن) کے تحت شامل کر دیا ہے۔ وزیر اعظم وکاس اسکیم کا مقصد حکومت کی جانب سے نوٹیفائیڈ چھ اقلیتی برادریوں کو ہنرمندی کی ترقی، قیادت اور کاروباری صلاحیتوں کے فروغ، تعلیمی معاونت اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق اقدامات کے ذریعے سماجی، اقتصادی اور تعلیمی طور پر بااختیار بنانا ہے۔

اوڈیشہ کی اقلیتی طبقے کی خواتین سمیت تمام اہل اقلیتی خواتین، وزیر اعظم وکاس اسکیم کے مختلف اجزا سے مستفید ہونے اور ان میں حصہ لینے کی اہل ہیں۔ ان اجزا میں ہنرمندی کی ترقی، قیادت کی صلاحیتوں کا فروغ، کاروباری صلاحیتوں کی نشوونما اور ان سے متعلق صلاحیت سازی کے اقدامات شامل ہیں، تاہم ان میں شرکت اسکیم کے مقررہ رہنما اصولوں کے تابع ہے۔

************

 

 ش ح ۔ا ک۔ش ت

UN-NO-1715


(ریلیز آئی ڈی: 2297073) وزیٹر کاؤنٹر : 37
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi , Tamil