سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مالی تنگی سے ایم بی اے کے خواب تک: اعلیٰ معیار کی تعلیمی معاونت نے تیلو جھانسی وجئے کرشنا کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں کس طرح مدد فراہم کی
प्रविष्टि तिथि:
08 AUG 2026 2:04PM by PIB Delhi
اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تعلیم نوجوانوں کے لیے بامعنی پیشہ ورانہ زندگی اختیار کرنے اور قوم کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے نئے امکانات پیدا کر سکتی ہے۔ تاہم مالی تنگی اکثر معاشی طور پر کمزور خاندانوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت طلبہ کے لیے معیاری اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا دشوار بنا دیتی ہے۔
تعلیمی مالی معاونت کے انقلابی اثرات کی ایک نمایاں مثال تیلو جھانسی وجئے کرشنا ہیں، جو کرناٹک سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ طالب علم ہیں اور این سی-او بی سی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کی او بی سی، ای بی سی اور ڈی این ٹی طلبہ کے لیے کالجوں میں اعلیٰ معیار کی تعلیم اسکیم کے تحت حاصل ہونے والی معاونت کے باعث وہ زیادہ اعتماد اور یکسوئی کے ساتھ اپنا ایم بی اے جاری رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
وجے کرشنا ایسے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو تعلیم کو بہت اہمیت دیتا تھا، مگر مالی وسائل محدود تھے۔ اعلیٰ تعلیم کے دوران انہیں شدید مالی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ تعلیم، مہارتوں کے فروغ اور پیشہ ورانہ تیاری سے متعلق اخراجات برداشت کرنا ان کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا۔ مالی مشکلات کے ساتھ ساتھ انہیں این سی-او بی سی پس منظر سے تعلق رکھنے کے باعث اعلیٰ تعلیم اور خصوصاً ایم بی اے کرنے سے متعلق سماجی اور ذہنی رکاوٹوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
ان تمام مشکلات کے باوجود وجے کرشنا پیشہ ورانہ اور انتظامی مہارتیں حاصل کرنے اور ایک مستحکم اور مؤثر پیشہ ورانہ زندگی تعمیر کرنے کے اپنے عزم پر قائم رہے۔ ان کی طویل مدتی خواہش یہ ہے کہ وہ خاص طور پر کاروبار اور نوآفرینی (اسٹارٹ اپس) کے ذریعے بھارت کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں بامعنی کردار ادا کریں۔ مالی وسائل کی کمی کے باوجود ان کے والد اور خاندان نے ان کی تعلیمی جدوجہد اور ذاتی ترقی کی مسلسل حوصلہ افزائی کی۔
مالی بوجھ میں کمی اور تعلیمی امنگوں کو تقویت
او بی سی، ای بی سی اور ڈی این ٹی برادریوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو معیاری اعلیٰ تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کی او بی سی، ای بی سی اور ڈی این ٹی طلبہ کے لیے کالجوں میں اعلیٰ معیار کی تعلیم اسکیم کے تحت 23 اپریل 2026 کو وجئے کرشنا کو 10.27 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی۔
تیلو جھانسی وجئے کرشنا نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا:
’’میں معزز وزیراعظم جناب نریندر مودی اور وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مالی معاونت فراہم کی، جس کی بدولت میں زیادہ اعتماد اور یکسوئی کے ساتھ اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کے قابل ہوا ہوں۔‘‘
اس وظیفے سے ان کی تعلیم سے متعلق مالی ذمہ داریوں میں نمایاں کمی آئی۔ وجے کرشنا کے مطابق، اس معاونت سے ان کے تعلیمی قرض کے بوجھ میں تقریباً 50 فیصد کمی واقع ہوئی، جس سے انہیں خاطر خواہ مالی راحت ملی اور اعلیٰ تعلیم کے اخراجات کے انتظام سے وابستہ ذہنی دباؤ بھی کم ہوا۔
اس مالی معاونت نے انہیں اپنے ایم بی اے اور پیشہ ورانہ ترقی پر زیادہ اعتماد کے ساتھ توجہ مرکوز کرنے کے قابل بنایا ہے۔ مالی دباؤ میں کمی کے باعث وہ اپنی تعلیم پر زیادہ یکسوئی سے توجہ دے رہے ہیں اور اپنے طویل مدتی پیشہ ورانہ اہداف کے حصول کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
اس معاونت کے اثرات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وجے کرشنا نے حکومتِ ہند اور معزز وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی فراہم کردہ مالی معاونت نے انہیں زیادہ اعتماد اور یکسوئی کے ساتھ اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے میں مدد دی۔
تیلو جھانسی وجے کرشنا کی جدوجہد اس حقیقت کو نمایاں کرتی ہے کہ ہدفی تعلیمی معاونت کس طرح طلبہ کو مالی رکاوٹوں پر قابو پانے اور پیشہ ورانہ تعلیم کے حصول کے قابل بنا سکتی ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے مالی بوجھ میں کمی کے ذریعے یہ اسکیم او بی سی، ای بی سی اور ڈی این ٹی برادریوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے، اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے اور بھارت کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بامعنی کردار ادا کرنے کے لیے خود کو تیار کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-1650
(रिलीज़ आईडी: 2296532)
आगंतुक पटल : 11