راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
azadi ka amrit mahotsav

تاریخی بھارت چھوڑو تحریک کی 84ویں سالگرہ کے موقع پر راجیہ سبھا کے معزز چیئرمین کی جانب سے پیش کئے گئے اظہارِ خیال کا مکمل متن

प्रविष्टि तिथि: 07 AUG 2026 1:29PM by PIB Delhi

چیئرمین: معزز اراکین ایوان! 9اگست 2026 کو تاریخی بھارت چھوڑو  تحریک کی 84ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، جو ہمارے ملک کی جدوجہدِ آزادی کے اہم ترین سنگِ میل میں سے ایک ہے۔ 9 اگست 1942 کو مہاتما گاندھی کی قیادت میں شروع ہونے والی اس تحریک نے بھارت کی آزادی کے مطالبے کو فیصلہ کن رفتار بخشی۔اس دوران‘‘کرو یا مرو’’ کے نعرے نے ملک بھر کے لاکھوں ہندوستانیوں کو ہر رکاوٹ عبور کرتے ہوئے وطن کی آزادی کے مشترکہ مقصد کے لئے متحد ہونے کی ترغیب دی۔

شدید جبر، قید و بند اور بے شمار مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود ہمارے مجاہدینِ آزادی نے ملک کی آزادی کے لیے غیر معمولی جرأت، ثابت قدمی اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا۔ ان کی بے لوث قربانیوں اور پختہ عزم نے قومی تحریک کو مضبوط بنایا اور بالآخر 1947 میں ملک کی آزادی کی راہ ہموار کی۔

آئیے، اس تاریخی موقع پر ہم ان تمام افراد کو خراجِ عقیدت پیش کریں، جنہوں نے بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لیا اور اپنی مادرِ وطن کی آزادی کے لئے بے مثال قربانیاں دیں۔ حب الوطنی، اتحاد، ایثار اور وطن سے وابستگی کے ان کے اعلیٰ اقدار ہمیں ایک مضبوط، خوشحال اور ہمہ گیر بھارت کی تعمیر کے لئے اپنی مشترکہ کوششوں میں ہمیشہ تحریک دیتے رہیں گے۔

مجھے یقین ہے کہ اس ایوان کے تمام معزز اراکین آزادی کی جدوجہد کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے میں میرا ساتھ دیں گے۔

معزز اراکینِ ایوان! آپ سے گزارش ہے کہ اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو جائیں اور ان عظیم بہادر روحوں کی یاد اور احترام میں چند لمحوں کی خاموشی اختیار کریں۔

***

ش ح۔ ک  ا۔ خ م

U.NO.1552

 

 


(रिलीज़ आईडी: 2296006) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Telugu