کوئلے کی وزارت
بجلی کے شعبے کے لیے کوئلے کی فراہمی کی صورتحال اطمینان بخش ہے جبکہ جولائی 2026 میں پیداوار اور ترسیل میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
प्रविष्टि तिथि:
06 AUG 2026 3:51PM by PIB Delhi
ملک میں بجلی کے شعبے کے لیے کوئلے کی فراہمی کی صورتحال بدستور اطمینان بخش ہے، جسے جولائی 2026 کے دوران کوئلے کی پیداوار، ترسیل اور وصولی میں مضبوط اضافے سے تقویت ملی ہے۔جولائی 2026 کے دوران ملک میں کوئلے کی مجموعی پیداوار 69.75 ملین ٹن (ایم ٹی) رہی، جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ 64.88 ملین ٹن تھی۔ اس طرح کوئلے کی پیداوار میں 7.51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔اسی دوران کوئلے کی مجموعی ترسیل اس سے بھی زیادہ رہی، جو جولائی 2026 میں 86.85 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 73.58 ملین ٹن تھی۔ اس طرح کوئلے کی ترسیل میں 18.03 فیصد کا نمایاں اضافہ درج کیا گیا۔
جولائی 2026 کے دوران تھرمل پاور پلانٹس کو کوئلے کی وصولی 68.83 ملین ٹن (ایم ٹی) رہی، جبکہ جولائی 2025 میں یہ 60.69 ملین ٹن تھی۔ اس طرح کوئلے کی وصولی میں 13.41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بجلی کے شعبے کو کوئلے کی فراہمی میں یہ مسلسل اور حوصلہ افزا اضافہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وزارت ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوئلے کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنانے پر مسلسل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، جس میں بھارتی ریلوے کا تعاون بھی شامل ہے۔
چار اگست 2026 تک تھرمل پاور پلانٹس میں کوئلے کا ذخیرہ 34.55 ملین ٹن تھا۔ اس کے علاوہ، کانوں کے مقام (پِٹ ہیڈز) اور راستے میں موجود کوئلے کی مقدار تقریباً 113 ملین ٹن ہے، جس کے باعث دستیاب کل ذخیرہ تقریباً 148 ملین ٹن تک پہنچ جاتا ہے۔یہ ذخیرہ بجلی کے شعبے کی کوئلے کی کھپت کی ضرورت کو تقریباً 62 دنوں تک پورا کرنے کے لیے کافی ہے، جس سے کوئلے کی دستیابی کے حوالے سے ایک اطمینان بخش حفاظتی ذخیرہ موجود ہے۔
کوئلے کی وزرات تمام صارفین، بالخصوص بجلی کے شعبے کو کوئلے کی بلاتعطل اور مناسب فراہمی یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے، تاکہ ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔یہ مسلسل بہتر کارکردگی آتم نربھر بھارت اور وکست بھارت کے وژن کے تئیں وزارت کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے، جس کا مقصد ملک میں توانائی کا تحفظ اور خود انحصاری یقینی بنانا ہے۔وزارت کوئلے کی فراہمی کے پورے نظام کی مسلسل قریبی نگرانی کر رہی ہے، تاکہ بجلی کے شعبے کی ضروریات کسی بھی رکاوٹ کے بغیر پوری کی جا سکیں۔
***
ش ح۔ ش آ۔ ج
uno-1487
(रिलीज़ आईडी: 2295636)
आगंतुक पटल : 7