قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے جے جی یو اے کے تحت خصوصی اقدامات

प्रविष्टि तिथि: 06 AUG 2026 12:30PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب درگاداس اوئیکے نے بدھ کے روز ایوان زیریں- لوک سبھا میں بتایا کہ وزیراعظم نے2 اکتوبر 2024 کو دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اتکرش ابھیان (ڈی اے جے جی یو اے) کا آغاز کیا تھا۔

یہ ابھیان 17 متعلقہ وزارتوں کے ذریعے نافذ کیے جانے والے 25 اقدامات پر مشتمل ہے۔ اس کا مقصد 63,843 دیہاتوں میں بنیادی سہولتوں سے متعلق خلا کو ختم کرنا اور صحت، تعلیم، آنگن واڑی خدمات تک رسائی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اس منصوبے سے 30 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے549 اضلاع اور 2,911 بلاکس میں رہنے والے 5 کروڑ سے زائد قبائلی افراد کو فائدہ پہنچانے کا ہدف ہے، جسے پانچ برس کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا۔ڈی اے جے جی یو اے کے تحت متعلقہ وزارتوں کے ذریعے نافذ کیے جانے والے اقدامات کی تفصیلات ضمیمہ-1 میں فراہم کی گئی ہیں۔

مدھیہ پردیش کےچھندواڑہ اور پنڈھورنا اضلاع کے 11 بلاکس کے 591 دیہات کو بھی ڈی اے جے جی یو اے کی دیہاتی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، تاکہ اس ابھیان کے تحت فراہم کی جانے والی سہولتوں اور فوائد کو نافذ کیا جا سکے۔

وزارت نے تمام ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے دیہاتوں کی فہرست فراہم کریں جو ڈی اے جے جی یو اے میں شامل کیے جانے کے لیے مقررہ اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہوں۔ ان میں ایسےقبائلی اکثریتی دیہات شامل ہیں جہاں آبادی 500 یا اس سے زیادہ ہو اور کم از کم50 فیصد آبادی قبائلی افراد پر مشتمل ہو۔دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اتکرش ابھیان کے تحت کاموں کی تیز رفتار تکمیل اور مستحقین تک اسکیموں کے فوائد بروقت پہنچانے کے لیے وزارت قبائلی امور متعلقہ وزارتوں کے ساتھ باقاعدگی سےبین الوزارتی اور رابطہ اجلاس منعقد کرتی ہے، تاکہ منصوبے کا مؤثر نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔

اس کے علاوہ ریاستوں اور اضلاع کے متعلقہ حکام کے ساتھ بھی باقاعدگی سے جائزہ اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں۔ اسکیم کی مؤثر نگرانی اور بہتر عمل درآمد کے لیےپروگرام مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

ضمیمہ-1

(ڈی اے جے جی یو اے کے تحت متعلقہ وزارتوں کے ذریعے نافذ کیے جانے والے اقدامات کی تفصیلات)

 

نمبر شمار

وزارت

اسکیم کا نام

مشن کا ہدف

1

دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی)

پی ایم اے وائی-جی ہاؤسنگ

20 لاکھ

پی ایم جی ایس وائی - سڑکیں

25,000 کلومیٹر سڑک

2

وزارت صحت اور خاندانی بہبود

موبائل میڈیکل یونٹس

ایم ایم یوز1,000

3

ٹیلی کمیونیکیشن کا شعبہ

یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ (یو ایس او)

5,252 گاؤں

4

وزارت جل شکتی

جل جیون مشن (جے جے ایم(

تمام دیہات کو سیر کیا جائے۔

5

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

نئی سولر پاور اسکیم - پی ایم سوریہ گھر یوجنا۔

2000 اداروں میں سولر روف ٹاپ کی فراہمی

6

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت

آنگن واڑی سنٹر- پوشن 2.0 (آئی سی ڈی ایس)

2,000 نئی آنگن واڑی

7

ڈی او ایس ای اینڈ ایل ، وزارت تعلیم

سمگرا شکشا ابھیان )ایس ایس اے)

1,000 ہاسٹلز

8

ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت

جن تعلیم سنستھان (جے ایس ایس) اسکیم

قبائلی اضلاع میں 30 ہنر مندی کے مراکز

وی ڈی کے وی ایس 1000 اور قبائلی گروپوں کی تربیت

9

آیوش کی وزارت

پوشن واٹیکاس

700 پوشن واٹیکاس

10

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت

(پی ایم-پی کے وی وائی)

ایف آر اے پٹہ ہولڈرز کو زرعی امداد (~ 2 لاکھ(

11

وزارت بجلی

اصلاح شدہ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم-آر ڈی ایس ایس

ہر غیر برقی ایچ ایچ اور غیر منسلک عوامی ادارہ (~ 2.35 لاکھ(

12

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

ایل پی جی - اجولا یوجنا

25 لاکھ ایل پی جی کنکشن

13

پنچایتی راج کی وزارت

راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے)

تمام گرام سبھا، سب ڈویژن اور ایف آر اے سے نمٹنے والے اضلاع میں ایف آر اے آگاہی پروگرام

14

ماہی پروری

وزیر اعظم متسیہ سمپدا یوجنا

(پی ایم ایم ایس وائی)

قبائلی ماہی گیروں کی مدد: 10,000 آئی ایف آراور 1000 سی ایف آر

15

وزارت سیاحت

ذمہ دار سیاحت (سودیش درشن(

1000 ہوم سٹیز

16

حیوانات اور ڈیری کا کاروبار

نیشنل لائیواسٹاک مشن

آئی ایف آر8,500 ہولڈرز کو لائیو سٹاک مینجمنٹ سپورٹ

17

قبائلی امور کی وزارت

 

آشرم اسکولوں، ٹی ایم ایم سی وغیرہ کی اپ گریڈیشن

*****

ش ح -ظ ا-ع د

UR NO. 1467


(रिलीज़ आईडी: 2295416) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil