قومی انسانی حقوق کمیشن
قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے ہریانہ کے ضلع امبالہ کے شاہزاد پور میں آلودہ پینے کا پانی استعمال کرنے سے پیدا ہونے والے یرقان کے باعث ایک بچی کی مبینہ موت کا ازخود نوٹس لیا
اطلاعات کے مطابق علاقے میں کئی دیگر بچوں میں بھی یرقان کی تشخیص ہوئی ہے
ہریانہ کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی
رپورٹ میں زیر علاج متاثرہ بچوں کی صحت کی صورتحال کے ساتھ ساتھ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات بھی شامل ہونے کی توقع ہے
प्रविष्टि तिथि:
06 AUG 2026 1:34PM by PIB Delhi
قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این ایچ آر سی) نے ہریانہ کے ضلع امبالہ کے شاہزاد پور میں آلودہ پینے کا پانی استعمال کرنے کے باعث پیدا ہونے والے یرقان سے 12 سالہ بچی کی مبینہ موت سے متعلق ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ علاقے میں کئی دیگر بچوں میں بھی یرقان کی تشخیص ہوئی ہے۔ مقامی باشندوں نے الزام عائد کیا ہے کہ علاقے میں عوامی نل کے ذریعہ فراہم کیا جانے والا پینے کا پانی آلودہ ہے۔
قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر شائع خبر میں دی گئی تفصیلات درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔ اس کے پیش نظر کمیشن نے ہریانہ کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ رپورٹ میں زیر علاج متاثرہ بچوں کی صحت کی صورتحال کے ساتھ ساتھ اس مسئلے کے حل کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کیے جا رہے اقدامات کی تفصیلات بھی شامل ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔
3 اگست 2026 کو شائع ہوئی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ بچی کا ابتدائی علاج ایک مقامی اسپتال میں یرقان کے لیے کیا گیا تھا۔ بعد میں اس کی حالت مزید خراب ہونے پر اسے چنڈی گڑھ کے پی جی آئی ایم ای آر منتقل کیا گیا۔ جہاں دورانِ علاج بچی کی موت ہوگئی۔
*********
ش ح۔م ح۔ش ت
Urdu No-1468
(रिलीज़ आईडी: 2295412)
आगंतुक पटल : 7