قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تربیتی پروگراموں کو نافذ کرنے والے ادارے

प्रविष्टि तिथि: 06 AUG 2026 12:35PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب درگاداس  اوئیکے نے بدھ کے روز لوک سبھا میں بتایا کہ وزارت قبائلی امور، قبائلی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور آسان بنانے کے مقصد سے پردھان منتری جن جاتیہ وکاس مشن (پی ایم جے وی ایم) اور پردھان منتری جن جاتی مہا نیائے ابھیان (پی ایم –جن من)اسکیموں کو قبائلی امداد باہمی مارکیٹنگ ترقیاتی فیڈریشن کے ذریعے نافذ کر رہی ہے۔ اس کے تحت ون دھن وکاس کیندروں (وی ڈی وی کے)کے قیام کے ذریعے قبائلی افراد کے لیے معاشی سرگرمیوں اور خود روزگاری کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔ان ون دھن وکاس کیندروں (وی ڈی وی کے)سے وابستہ افراد کو مصنوعات میں قدر کا اضافہ کرنے کی تربیت، صلاحیت سازی اور ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنا اس اسکیم کا ایک اہم حصہ ہے۔

تلنگانہ ریاست میں  وی ڈی وی کے کے قیام کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ گری جن کوآپریٹو کارپوریشن لمیٹڈ کو نافذ کرنے والے ادارہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس ادارے کو ریاستی حکومت کے متعلقہ نوڈل محکمہ، یعنی محکمہ قبائلی بہبود، حکومت تلنگانہ کی جانب سے باقاعدہ طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

تاہم، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزارت نے قومی/ریاستی درج فہرست قبائل مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشنوں کو ایکویٹی معاونت فراہم کرنے کی اسکیم کے تحت قبائلی کوآپریٹو فنانس کارپوریشن کو مالی معاونت فراہم کی ہے، تاکہ قبائلی کاروباری افراد کو مختلف روزگار پیدا کرنے والی سرگرمیوں کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جا سکیں۔

********

ش ح۔ م ش۔رض

U-1466


(रिलीज़ आईडी: 2295411) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil