خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیرِ مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے آشا مالویہ کو خواتین کے تفویضِ اختیارات، حب الوطنی اور لازوال ہمت کا ایک مضبوط پیغام لے کر 8,500 کلومیٹر کا متاثر کن سولو (تنہا) سائیکلنگ کا سفر کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی

प्रविष्टि तिथि: 05 AUG 2026 6:44PM by PIB Delhi

ایکس پر ایک پوسٹ میں، خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے کہا:

آج نئی دہلی میں ایک معروف سولو (تنہا) سائیکل سوار، اینڈورنس ایتھلیٹ اور کوہ پیما، آشا مالویہ جی سے ملاقات کر کے بے حد خوشی ہوئی۔ آشا جی نے بھارت کے بعید ترین مغربی حصے سے لے کر اروناچل پردیش کے کبیتھو تک 8,500 کلومیٹر کا متاثر کن سولو سائیکلنگ کا سفر مکمل کیا ہے، جس میں انہوں نے خواتین کے تفویضِ اختیارات، حب الوطنی اور لازوال ہمت کا ایک مضبوط پیغام پہنچایا۔ آشا جی کو ان کی شاندار کامیابیوں پر تہہ دل سے مبارکباد۔ دعا ہے کہ وہ اسی طرح بے شمار نوجوان خواتین کو بڑے خواب دیکھنے، حدوں کو چنوتی دینے اور ہمت و اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی رہیں۔

****

(ش ح –ا ب ن)

U.No:1448


(रिलीज़ आईडी: 2295227) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati