وزارتِ تعلیم
اعلیٰ تعلیم میں مقررہ وقت کے اندر منظوری اور الحاق کی اصلاحات
प्रविष्टि तिथि:
05 AUG 2026 6:15PM by PIB Delhi
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے ڈیجیٹل اور شفاف نظام کی جانب پیش رفت کے تحت کئی ویب پورٹل اور آن لائن نظام تیار کیے ہیں۔ اسی سلسلے میں یو جی سی نے کالجوں کو خودمختار ادارے کا درجہ دینے، ڈیِمڈ ٹو بی یونیورسٹی کا درجہ عطا کرنے، نیز فاصلاتی تعلیم بیورو (ڈی ای بی) کے ذریعے ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں فاصلاتی تعلیم اور آن لائن پروگراموں کے لیے مختلف پورٹل تیار کیے ہیں۔ متعلقہ فریقوں سے موصول ہونے والی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے یو جی سی نے اب 2(f) اور 12B کا درجہ دینے کے لیے ایک متحدہ آن لائن پورٹل بھی تیار کیا ہے۔
مزید برآں، قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے وژن کے مطابق حکومت نے وِکست بھارت شکشا ادھشٹھان بل، 2025 متعارف کرایا ہے، جس میں یہ انتظام کیا گیا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ضابطہ جاتی نظام کا مکمل نفاذ عوامی خود انکشاف کی بنیاد پر ٹیکنالوجی سے چلنے والے سنگل ونڈو انٹرایکٹو نظام کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس طرح کے نظام سے عمل کو آسان بنایا جائے گا، صوابدیدی اختیارات میں کمی آئے گی، اعتماد کو فروغ ملے گا اور کارکردگی و جوابدہی میں اضافہ ہوگا۔ یہ بل فی الحال پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی کو جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے۔
یہ معلومات مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سکانت مجمدار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 1433 )
(रिलीज़ आईडी: 2295160)
आगंतुक पटल : 3