وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

ودیانجلی کی پیش رفت اور اسکولی تعلیم میں سماجی شراکت داری

प्रविष्टि तिथि: 05 AUG 2026 6:16PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم کے تحت محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی کی ودیانجلی پہل کا مقصد ایک مخصوص پورٹل کے ذریعے عوام اور رضاکاروں کو سرکاری اور امداد یافتہ اسکولوں سے براہ راست جوڑ کر وسائل اور تعاون فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق ہے، جس کی شق 3.7 میں کمیونٹی کے افراد اور سابق طلبہ کی رضاکارانہ شمولیت کے ذریعے انفرادی تدریس، خواندگی، اصلاحی تدریس، تدریسی معاونت، کیریئر رہنمائی، رہنمائی و سرپرستی اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے تعلیمی معیار بہتر بنانے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ودیانجلی اسکولوں تک رضاکارانہ اور سماجی تعاون پہنچانے کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران 1,27,884 اسکول، 32,581 رضاکار اور 1,126 کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی تنظیمیں، غیر سرکاری تنظیمیں اور ادارے ودیانجلی پورٹل پر نئے سرے سے رجسٹر ہوئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران نمایاں کامیابیوں میں دہلی کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس اختراعی تجربہ گاہوں کا قیام، راجستھان کے دھول پور میں ڈیجیٹل کلاس رومز کی تشکیل اور اساتذہ کی صلاحیت سازی، میزورم کے مامِت میں ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، اتر پردیش کے باغپت کے سرکاری اسکولوں کو این آئی سی ایس آئی کی جانب سے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر فراہم کرکے ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینا، اور بہار کے بیگوسرائے کے سرکاری اسکولوں میں بالا پینٹنگ کے ذریعے اسکولی ماحول کو بہتر بنانا شامل ہے۔ ان اقدامات سے ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم، اساتذہ کی صلاحیت، اسکولی بنیادی ڈھانچے اور طلبہ کے لیے مؤثر تعلیمی ماحول کو فروغ ملا ہے۔

غیر سرکاری تنظیموں کو ودیانجلی پورٹل پر نیتی آیوگ کی جانب سے جاری کردہ این جی او درپن منفرد شناختی نمبر کے ذریعے شامل کیا جاتا ہے، جس کی تصدیق درپن پورٹل کے ذریعے کی جاتی ہے۔ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی تنظیموں کے لیے پین، جی ایس ٹی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ یا ادیم رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جیسے درست رجسٹریشن دستاویزات جمع کرانا لازمی ہے۔ کارپوریٹ اداروں کی شرکت کو آسان بنانے کے لیے ودیانجلی میں دو الگ فریم ورک، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری بلک انگیجمنٹ اور اسکول کو اپنائیں ماڈل فراہم کیے گئے ہیں۔ پہلے فریم ورک کے تحت متعدد اسکولوں کی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں، جبکہ دوسرے ماڈل کے تحت کسی ایک مخصوص اسکول کی ضروریات کے مطابق مسلسل تعاون فراہم کیا جا سکتا ہے۔ این جی اوز اور کارپوریٹ تنظیموں کی رجسٹریشن متعلقہ ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے کی منظوری سے کی جاتی ہے، جبکہ مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں کی منظوری مرکزی سطح پر دی جاتی ہے۔

ودیانجلی کے نفاذ کی نگرانی اس کے ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے کی جاتی ہے، جہاں رضاکاروں کی شرکت، ادارہ جاتی تعاون، انجام دی گئی سرگرمیوں، تخلیق شدہ اثاثوں اور مستفید ہونے والے اسکولوں سے متعلق معلومات محفوظ کی جاتی ہیں۔ یہ اقدامات حکومتی کوششوں کی تکمیل کرتے ہوئے تعلیمی وسائل کو مضبوط بناتے، عملی اور ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم کو فروغ دیتے اور اسکولی تعلیم میں سماجی شراکت داری کو مستحکم کرتے ہیں۔ خصوصی مہم 5.0 (2025) کے دوران رضاکاروں، اسکول مینجمنٹ کمیٹیوں اور مقامی برادری کے تعاون سے بالا سے متعلق دیواری پینٹنگ، دیوار نگاری اور خوبصورتی کے کام بھی کیے گئے، جن سے بچوں کے لیے دوستانہ اور دلچسپ تعلیمی ماحول تشکیل دینے میں مدد ملی۔

حکومت ضرورت پر مبنی سماجی اور ادارہ جاتی شراکت داری کے ذریعے خصوصاً ترقیاتی خواہش مند اضلاع اور تعلیمی طور پر پسماندہ علاقوں میں ان اقدامات کو مسلسل مضبوط اور وسعت دے رہی ہے۔ اسکولوں کو ودیانجلی پورٹل پر اپنی ضروریات درج کرنے کی سہولت دی گئی ہے، تاکہ رضاکار، سابق طلبہ، این جی اوز، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی تنظیمیں اور دیگر ادارے ان کی مدد کر سکیں۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ تعارفی پروگرام، جائزہ اجلاس اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ورکشاپس بھی وسیع تر شمولیت کو فروغ دیتی ہیں۔ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت ڈیجیٹل کلاس رومز، سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی اور مصنوعی ذہانت کی تجربہ گاہوں اور اسکولی بنیادی ڈھانچے کی بہتری جیسے اقدامات راجستھان کے دھول پور اور میزورم کے مامِت جیسے ترقیاتی خواہش مند اضلاع میں انجام دیے گئے ہیں۔

پارکھ راشٹریہ سرویکشن 2024 (سابقہ نیشنل اچیومنٹ سروے) قومی تشخیصی مرکز پارکھ، این سی ای آر ٹی نے وزارت تعلیم کے محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی کی نگرانی میں انجام دیا، تاکہ ابتدائی، تیاری اور وسطانی تعلیمی مراحل کے اختتام پر طلبہ کی حاصل کردہ تعلیمی صلاحیتوں کا بنیادی جائزہ لیا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے بالترتیب جماعت سوم، ششم اور نہم کے طلبہ کا جائزہ لیا گیا۔ پارکھ راشٹریہ سرویکشن 2024 کی قومی، ریاستی اور ضلعی رپورٹ کارڈ https://dashboard.parakh.ncert.gov.in/en پر دستیاب ہیں۔

یہ معلومات مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم جینت چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

 

************

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  1431)


(रिलीज़ आईडी: 2295141) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी