عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: سی پی گرام اور ڈیجیٹل پنشن اصلاحات

प्रविष्टि तिथि: 05 AUG 2026 2:43PM by PIB Delhi

حکومت نے عوامی شکایات کے ازالے کی کارکردگی، معیار اور جوابداری کو بہتر بنانے کے لیے عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے مرکزی نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ان اقدامات میں سی پی جی آر اے ایم ایس اصلاحات کے 10 نکاتی پروگرام کا نفاذ، اگست 2024 میں عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے جامع رہنما اصول جاری کرنا شامل ہے، جن کا مقصد شکایات کے ازالے کی مدت کو 30 دن سے کم کر کے 21 دن کرنا ہے۔ اس کے علاوہ اعلیٰ افسران کی جانب سے شکایات کے ازالے کے عمل کا باقاعدہ جائزہ لینے کے لیے جائزہ اجلاس ماڈیول کو بھی فعال کیا گیا ہے۔سال 2026 میں (یکم جنوری سے 15 جولائی 2026 تک) سی پی جی آر اے ایم ایس پر 15,20,576 عوامی شکایات موصول ہوئی ہیں اور سی پی جی آر اے ایم ایس پر شکایات کے ازالے کے لیے اوسط وقت مرکزی وزارتوں/محکموں کے لیے 13 دن تھا ۔

بھوشیہ مرکزی حکومت کے سویلین ملازمین کے لیے پنشن کی منظوری اور ادائیگی سے باخبر رہنے کا ایک مربوط آن لائن نظام ہے، جو پنشن کی درخواست سے لے کر الیکٹرانک پی پی او جاری کرنے تک پنشن کے معاملات کی آن لائن پروسیسنگ کو آسان بناتا ہے۔ یہ سبکدوش ہونے والے ملازمین اور تمام متعلقہ شراکت داروں کے ذریعے پنشن کے معاملات کی حقیقی وقت میں نگرانی  فراہم کرتا ہے اور اس سے پنشن کے کاغذات کی شفافیت اور بروقت پروسیسنگ میں بہتری آئی ہے۔ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (جیون پرمان) نے آدھار پر مبنی بایو میٹرک تصدیق اور پنشن تقسیم کرنے والے حکام کے ساتھ ریکارڈ کی نظام پر مبنی اپ ڈیٹ کے ذریعے سالانہ لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنے کے عمل کو ہموار کیا ہے ، جس سے پنشن یافتگان کو ایس ایم ایس پر مبنی اعترافات کے ساتھ پنشن کے ہموار تسلسل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ، پنشن شکایات کے ازالے اور نگرانی کے مرکزی نظام (سی پی ای این جی آر اے ایم ایس) نے شکایات کے اندراج، نگرانی اور تصفیہ کے لیے ایک آن لائن پلیٹ فارم فراہم کرکے مرکزی حکومت کے ملازمین اور پنشن یافتگان کے لیے شفافیت، جوابدہ بنانے  اور پنشن سے متعلق خدمات کی بروقت فراہمی میں اضافہ کیا ہے۔ یہ نظام وزارتوں/محکموں کے ذریعے حقیقی وقت میں  نگرانی، مقررہ وقت میں ازالے اور مسلسل نگرانی کے قابل بناتا ہے، جس کے نتیجے میں تاخیر کم ہوتی ہے اور ردعمل بہتر ہوتا ہے۔

اے آئی پر مبنی سی پی جی آر اے ایم ایس چیٹ بوٹ ’سمادھان دیدی‘ 30 مئی 2026 کو لانچ کیا گیا ہے۔ یہ چیٹ بوٹ تمام 22 سرکاری زبانوں میں آواز کے ذریعے کثیر لسانی شکایات درج کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ شہریوں کو شکایت سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کرنے میں معاونت کرتا ہے اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال سے متعلقہ وزارت یا محکمے اور شکایت کے زمرے کی شناخت کرتا ہے، تاکہ شکایات کو درست طریقے سے متعلقہ شکایات کے ازالے کے افسر (جی آر او) تک پہنچایا جا سکے۔ اس کے نتیجے میں شکایات کے ازالے کے عمل کی کارکردگی اور معیار میں بہتری آتی ہے، جبکہ تاخیر کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے ایک مربوط پنشن یافتگان پورٹل کے ذریعے مرکزی طور پر صارف دوست رسائی کو آسان بنانے کے لیے ’امپروونگ پنشنرز‘ کے نام سے ایک نئی اسکیم شروع کی ہے۔

یہ معلومات وزیر مملکت (آزادانہ ) سائنس اور ٹیکنالوجی ؛ارضیاتی سائنس اور پی ایم او؛ عملہ، عوامی شکایات اور پنشن؛ جوہری توانائی، خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

******

 

UNO-1382

ش ح۔م ش۔  ن ع

 


(रिलीज़ आईडी: 2295114) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी