خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘پوشن ٹریکر ’  ڈیجیٹل ایپلی کیشن، مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کے تحت غذائی نتائج اور دیگر خدمات کی نگرانی اور جائزے کے لیے معلوماتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی پر مبنی ایک وسیلہ ہے


آنگن واڑی خدمات کے لیے تقریباً حقیقی وقت میں اعداد و شمار جمع کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے

پوشن ٹریکر ایپلی کیشن میں معاون نگرانی ماڈیول کو ایک مخصوص ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا گیا ہے؛ پوشن ٹریکر میں اعداد و شمار کی درستگی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے

प्रविष्टि तिथि: 05 AUG 2026 4:23PM by PIB Delhi

خواتین اور  بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے ایک سوال کے جواب میں راجیہ سبھا میں  بتایا کہ  خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت (ایم او ڈبلیو سی ڈی) نے مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 (مشن پوشن 2.0) کے تحت غذائی نتائج کی نگرانی اور جائزے کے لیے ‘پوشن ٹریکر’ ڈیجیٹل ایپلی کیشن شروع کی ہے، جو معلوماتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی پر مبنی ایک وسیلہ  ہے۔ اس کے ذریعے 5 سال سے کم عمر بچوں میں نشو و نما میں رکاوٹ، دبلا پن، کم وزن کی شرح اور دیگر خدمات کی نگرانی کی جاتی ہے۔ مشن کے تحت مستفید ہونے والوں کی کوریج سے متعلق سال وار معلومات پوشن ٹریکر کے عوامی ڈیش بورڈ پر دستیاب ہیں۔

مشن کی پیش رفت کا ڈیجیٹل طریقے سے جائزہ لینے کے لیے، پوشن ٹریکر نے آنگن واڑی خدمات سے متعلق تقریباً حقیقی وقت میں اعداد و شمار جمع کرنے کی سہولت فراہم کی ہے، جن میں آنگن واڑی مراکز کا کھلنا، بچوں کی روزانہ حاضری، ابتدائی بچپن کی نگہداشت اور تعلیم (ای سی سی ای) کی سرگرمیاں، بچوں کی نشو و نما کی نگرانی، پکا ہوا گرم کھانا (ایچ سی ایم) اور گھر لے جانے والے راشن (ٹی ایچ آر) کی تقسیم وغیرہ شامل ہیں۔ پوشن ٹریکر ضرورت کے مطابق اعداد و شمار تیار کرنے، نفاذ کرنے والی اتھارٹیز کو فیڈ بیک فراہم کرنے اور اسکیم کے اثرات کو دستاویزی شکل دینے میں مدد فراہم کرتا ہے، تاکہ مؤثر اور بر وقت اقدامات کیے جا سکیں اور پروگرام کا مسلسل جائزہ لینے میں سہولت مل سکے ۔

پوشن ٹریکر میں اعداد و شمار کی درستگی کو معاون نگرانی ماڈیول کے ذریعے مزید بہتر بنایا گیا ہے، جسے پوشن ٹریکر ایپلی کیشن میں ایک مخصوص ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ سہولت خاص طور پر تمام انتظامی سطحوں (سپروائزر، سی ڈی پی او اور ڈی پی او) پر حقیقی وقت  میں مؤثر نگرانی کو بہتر بنانے اور پروگرام کی مجموعی کارکردگی میں اضافہ کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

مشن پوشن 2.0 کے تحت گزشتہ پانچ برسوں میں 1,29,415 آنگن واڑی مراکز کو سکشم آنگن واڑی مراکز میں تبدیل کیا گیا ہے۔

مزید برآں، مشن کے تحت  ، ملک کے تمام آنگن واڑی مراکز (اے ڈبلیو سی) میں 4 نشو و نما کی نگرانی کرنے والے آلات (جی ایم ڈیز) کا ایک سیٹ فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے، جن میں لمبائی اور قد کی پیمائش کے لیے انفینٹومیٹر اور اسٹیڈیومیٹر اور وزن کی پیمائش کے لیے نو زائیدہ بچوں کا وزن کرنے کی مشین  اور ماں و بچے کا وزن کرنے کی مشین شامل ہیں، تاکہ تمام رجسٹرڈ مستفید ہونے والوں کی باقاعدگی سے نشو و نما کی پیمائش کی جا سکے۔ نشو و نما کی پیمائش سمیت تمام اشاریوں سے متعلق اعداد و شمار کا اندراج پوشن ٹریکر ایپلی کیشن پر آنگن واڑی کارکنان اسمارٹ فونز کے ذریعے کرتی ہیں، جن کے لیے مشن کے تحت ڈیٹا ری چارج کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ نشو و نما کی نگرانی کرنے والے آلات کے لیے فنڈز بھی مرکزی حکومت کی جانب سے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو لاگت میں شراکت کی بنیاد پر جاری کیے جاتے ہیں۔

 

****************************

( ش ح ۔  ا ع خ    ۔ ع ا )

U.No. 1398

 


(रिलीज़ आईडी: 2295102) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी