خلا ء کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: انسانی خلائی پرواز کا مشن

प्रविष्टि तिथि: 05 AUG 2026 2:28PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی  سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز  وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات و پنشن،  نیو کلیائی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ گگن یان مشن کے تحت انسانی خلائی پرواز کے معیارات کی توثیق کے لیے کی جانے والی ترقیاتی سرگرمیوں میں درج ذیل شامل ہیں:

  • انسانی خلائی پرواز کے لیے موزوں لانچ وہیکل (ایچ ایل وی ایم-3 ) : تمام محرکاتی مراحل اور ڈھانچوں کی تیاری اور زمینی آزمائش مکمل کر لی گئی ہے۔
  • مدار پر مبنی  ماڈیول: عملہ  سے متعلق ماڈیول اور سروس ماڈیول کے محرکاتی نظام تیار، آزمودہ اور معیاری قرار دیے جا چکے ہیں۔ ماحولیاتی کنٹرول اور لائیف سپورٹ سسٹم (ای سی ایل ایس ایس) کا انجینئرنگ ماڈل تیار کر لیا گیا ہے۔ رفتار کم کرنے کا نظام، عملہ  سے متعلق ماڈیول کو سیدھی حالت میں لانے کا نظام، حرارتی تحفظ کا نظام اور مکمل برقیاتی نظام تیار اور آزمودہ کیے جا چکے ہیں۔
  • عملہ  کو بچانے سے متعلق نظام (سی ای ایس): پانچ اقسام کی موٹروں کی تیاری اور ان کی جامد آزمائش مکمل کر لی گئی ہے۔ عملہ کو بچانے سے متعلق  نظام کے تمام ڈھانچے تیار اور معیاری قرار دیے جا چکے ہیں۔
  • بنیادی ڈھانچے کا قیام: مدار پر مبنی  ماڈیول  کی تیاری کی سہولت، گگن یان کنٹرول مرکز، گگن یان کنٹرول سہولت، عملے کی تربیت کی سہولت اور دوسرے  لانچ  پیڈ  پلیٹ فارم میں مطلوبہ تبدیلیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
  • ٹسٹ مشن: عملہ کو بچانے سے متعلق  نظام (سی ای ایس) کی پرواز کے دوران توثیق کے لیے پہلے ٹسٹ وہیکل مشن (ٹی وی-ڈی1) کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا جا چکا ہے۔ رفتار کم کرنے کے نظام کی توثیق کے لیے فرضی عملہ ماڈیول کے ساتھ مربوط ایئر ڈروپ ٹسٹ -01 (آئی اے ڈی ٹی-01) اور مربوط ایئر ڈروپ ٹسٹ -02 (آئی اے ڈی ٹی-02) بھی کامیابی سے مکمل کئے  جا چکے ہیں۔ ٹی وی-ڈی2 مشن کی تکمیل کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں۔
  • پرواز سے متعلق کارروائیاں اور مواصلاتی نیٹ ورک: زمینی نیٹ ورک کی ترتیب کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ آئی ڈی آر ایس ایس-1 کے فیڈر اسٹیشن اور زمینی روابط قائم کر دیے گئے ہیں۔ باہمی تعاون کے لیے دیگر خلائی اداروں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جا چکے ہیں۔
  • عملے کی بازیابی کی کارروائیاں: بازیابی کے وسائل کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ بازیابی کا منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ، گگن یان کے لیے تیار کیے گئے نئے نظاموں کی توثیق کے مقصد سے مختلف  اہلیت سے متعلق زمینی آزمائشیں بھی انجام دی جا رہی ہیں۔

گگن یاتری روس کے گلاوکوسموس میں عمومی تربیت مکمل کر چکے ہیں۔ گگن یان مشن سے متعلق خصوصی تربیت بنگلورو میں واقع خلاباز تربیتی مرکز میں جاری ہے۔ پہلا آزمائشی مشن، ٹی وی-ڈی1، کامیابی کے ساتھ مکمل کیا جا چکا ہے۔ دوسرے آزمائشی مشن، ٹی وی-ڈی2، کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں۔ انسانی خلائی پرواز کے لیے موزوں لانچ وہیکل (ایچ ایل وی ایم-3) کے تمام محرکاتی مراحل اور ڈھانچوں کی تیاری اور زمینی آزمائش مکمل کر لی گئی ہے۔

پہلا انسانی مشن 2027  ء میں روانہ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بھارتیہ انترکش اسٹیشن (بی اے ایس) کو 2035 ء تک عملی طور پر فعال بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اسرو نے بھارتیہ انترکش اسٹیشن کی مجموعی ساخت تیار کر لی ہے، جو پانچ ماڈیولز  پر مشتمل ہوگی۔ حکومت نے بھارتیہ انترکش اسٹیشن کے پہلے ماڈیول (بی اے ایس-01) کی تیاری اور لانچ کی منظوری دے دی ہے۔ بی اے ایس-01 ماڈیول کے مجموعی نظامی انجینئرنگ اور اس کے مختلف ذیلی نظاموں کی ٹیکنالوجی کی ترقی سے متعلق سرگرمیاں اسرو کے مختلف مراکز اور اکائیوں میں جاری ہیں۔

انسانی خلائی پروگرام کے لیے متعدد اہم اور حساس ٹیکنالوجیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں خلائی پرواز کے دوران پہنے جانے والا خصوصی  کا لباس، ویو پورٹ ، عملے کی نشست اور ڈاکنگ ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ حکومتِ ہند نے ان اہم ٹیکنالوجیوں کی مقامی سطح پر تیاری کی منظوری دے دی ہے۔ ان کے ابتدائی نمونہ جاتی ساز و سامان کے ڈیزائن اور تیاری کا کام جاری ہے۔

****************************

( ش ح ۔  ا ع خ    ۔ ع ا )

U.No. 1372


(रिलीज़ आईडी: 2294938) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Tamil