وزارت آیوش
آیوروید کا دن اور احتیاطی صحت نگہداشت کا فروغ
प्रविष्टि तिथि:
04 AUG 2026 3:05PM by PIB Delhi
آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ آیوش کی وزارت کے زیر اہتمام 10واں آیوروید کا دن، 23 ستمبر 2025 کو منایا گیا۔ اس تقریب کے لیے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے)، گوا کو مرکزی ادارہ مقرر کیا گیا تھا۔ اس سال کی تقریبات کا موضوع ‘‘لوگوں اور کرۂ ارض کے لیے آیوروید’’ رکھا گیا، جس میں جامع صحت اور ماحولیاتی پائیداری پر زور دیا گیا۔
اے آئی آئی اے، گوا میں منعقد مرکزی تقریب میں گوا کے عزت مآب گورنر جناب پُسپا پتی اشوک گجاپتی راجو بطور مہمانِ خصوصی موجود تھے۔ اس تقریب کو گوا کے معزز وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت، آیوش کے معزز مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کے وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو، اور بجلی اور نئی و قابلِ تجدید توانائی کے معزز مرکزی وزیر مملکت جناب شری پد یسو نائک کی موجودگی نے بھی رونق بخشی۔آیوروید کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ممتاز ویدوں کو ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب کے دوران متعدد پروجیکٹوں اور اقدامات کا افتتاح اور آغاز بھی کیا گیا۔اہم پروجیکٹوں اور اقدامات کی تفصیلات ضمیمہ-I میں دی گئی ہیں۔
اے آئی آئی اے گوا میں منعقدہ مرکزی تقریب کے علاوہ، آیوروید کے دن 2025 کے موقع پر ملک اور بیرونِ ملک بھی وسیع پیمانے پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان سرگرمیوں میں مفت طبی مشوروں، تشخیصی خدمات اور ادویات کی تقسیم پر مشتمل آیوروید کے صحت سے متعلق کیمپ؛ غیر متعدی بیماریوں، بزرگوں کی نگہداشت، خواتین اور بچوں کی صحت، اور طرزِ زندگی سے متعلق بیماریوں پر مرکوز خصوصی کیمپ؛ نیز دیہی اور کم سہولیات والے علاقوں میں روایتی صحت خدمات تک رسائی بہتر بنانے کے لیے عوامی رابطہ پروگرام شامل تھے۔تعلیمی اور بیداری سرگرمیاں بھی ان تقریبات کا ایک اہم حصہ رہیں، جن کے تحت سیمینارز، قومی و بین الاقوامی کانفرنسیں، مسلسل طبی تعلیم (سی ایم ای) پروگرام، ورکشاپس اور ماہرین کے خطابات کا انعقاد کیا گیا۔ اسکولوں، کالجوں اور کمیونٹی اداروں نے بھی سرگرم طور پر حصہ لیا اور صحت مند طرزِ زندگی کے بارے میں نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کوئز مقابلے، مضمون نویسی کے مقابلے، مصوری کے مقابلے اور بیداری مہمات منعقد کیں۔‘‘لوگوں اور کرۂ ارض کے لیے آیوروید’’ کے موضوع کے مطابق ماحولیاتی پائیداری پر بھی متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں شجرکاری مہمات، جڑی بوٹیوں کے باغات کا قیام، طبی پودوں کی تقسیم اور سوچھتا اقدامات کے تحت صفائی مہم شامل تھیں۔ڈیجیٹل رابطہ کاری نے بھی اہم کردار ادا کیا، جس کے تحت مائی گوو جیسے پلیٹ فارم کے ذریعے ویبینارز، سوشل میڈیا مہمات، آن لائن حلف برداری مہمات اور بات چیت کے پروگرام م بھی نعقد کیے گئے، جن سے عوامی شمولیت اور بیداری میں نمایاں اضافہ ہوا۔
مجموعی طور پر 32 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں آیوروید کے دن 2025 کے سلسلے میں سرگرمیوں کے انعقاد کی خبر ملی۔اہم سرگرمیوں میں آیوروید طبی کیمپ، طبی جانچ اور عوامی رابطہ پروگرام، بیداری مہمات، سیمینار، ورکشاپس، ویبینارز، یوگا سیشنز، طبی پودوں کی نمائشیں، شجرکاری مہمات، طبی پودوں کی تقسیم، صفائی مہمات، ریلیاں، واک تھان، مقابلے، میڈیا اور اطلاعات، تعلیم و مواصلات (آئی ای سی) سے متعلق سرگرمیاں شامل تھیں۔وہ ریاستیں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے جنہوں نے آیوروید ڈے 2025 کے تحت سرگرمیوں کے انعقاد کی اطلاع دی ہے، ان کی فہرست ضمیمہ-II میں درج ہے۔
آیورویدکے دن کو احتیاطی صحت کی دیکھ بھال اور عوامی بیداری کے لیے ملک گیر تحریک کے طور پر مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے حکومت نے 23 ستمبر کو ہر سال اس دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے، جس سے ہر سال اس کی تقریبات کے لیے ایک مقررہ تاریخ فراہم ہو گئی ہے۔حکومت کی آیوش کی وزارت ، جامع حکمتِ عملی کے تحت مرکزی وزارتوں/محکموں، ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں، قومی اداروں، تحقیقی کونسلوں، تعلیمی اداروں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کو شامل کرتے ہوئے اقدامات کرتی ہے۔ہر سال ایک مخصوص موضوع منتخب کیا جاتا ہے اور اسی موضوع سے متعلق مجوزہ سرگرمیوں کا ایک خاکہ متعلقہ شراکت داروں کو فراہم کیا جاتا ہے، تاکہ ملک بھر میں مربوط انداز میں ان سرگرمیوں کے نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان سرگرمیوں میں آیوروید کے ذریعے احتیاطی صحت کی دیکھ بھال، صحت کے فروغ اور عوامی بیداری پر مسلسل توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ مذکورہ وزارت کے تحت ہر سال ایک مرکزی ادارہ (نوڈل انسٹی ٹیوٹ) مقرر کیا جاتا ہے، جو منصوبہ بندی، نفاذ اور سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے مجموعی رابطہ کاری کی ذمہ داری انجام دیتا ہے۔آیوروید کے دن کے لیے ایک مخصوص مائیکرو سائٹ بھی قائم کی گئی ہے، جو اطلاعات، تعلیم و مواصلات (آئی ای سی)کے مواد اور دیگر وسائل کے مرکزی ذخیرے کے طور پر کام کرتی ہے، اس کے علاوہ سرگرمیوں کی آن لائن رپورٹنگ اور دستاویز بندی کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔یہ اقدامات ملک بھر میں مربوط عوامی رابطہ کاری کو آسان بنانے، احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دینے اور آیوروید کے بارے میں عوامی بیداری میں اضافہ کرنے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔
ضمیمہ-I
10ویں آیورویدکے دن کے موقع پر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، گوا میں منعقدہ مرکزی تقریب کے دوران افتتاح کیے گئے/شروع کیے گئے پروجیکٹوں اور اقدامات کی تفصیلات
1. سہولیات کا افتتاح
- آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید ، گوا میں مربوط اونکولوجی یونٹ
- سنٹرل سٹیرائل سپلائی ڈپارٹمنٹ (سی ایس ایس ڈی)-یونٹ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید ، گوا
- بلڈ اسٹوریج یونٹ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید ، گوا
- ہاسپیٹل لنین پروسیسنگ اینڈ کیئر یونٹ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید ، گوا
2. لانچ(آغاز)
- پیٹنٹ ، ڈیزائن اور ٹریڈ مارکس (سی جی پی ڈی ٹی ایم) کے کنٹرولر جنرل کے دفتر کے ذریعہ آیوش سے متعلق سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کے لئے رہنما خطوط
- افراد کی صحت کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ملک گیر مہم-‘‘دیش کا سواستھ پریکشن’’ کا آغاز
- ویب سائٹ کا آغاز-‘آیوروید کو تبدیل کرنے کے لیے قابل تعریف شخصیات (اے پی ٹی اے)’-جسے آیوروید کے شعبے میں نامور شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سی سی آر اے ایس نے تیار کیا ہے ۔
- سی سی آر اے ایس کے ذریعہ تیار کردہ ویب پر مبنی پورٹل-‘ڈیجیٹائزڈ ریٹریول ایپلی کیشن فار ورسٹائل یارڈ اسٹک آف آیوش سبسٹینسز (ڈی آر اے وی وائی اے)’ کا آغاز
ضمیمہ-II
ان ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی فہرست جنہوں نے آیوروید ڈے 2025 کے تحت منعقد کی گئی سرگرمیوں کی اطلاع دی۔
|
نمبر شمار
|
ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں
|
|
1
|
انڈمان اور نکوبار جزائر
|
|
2
|
آندھرا پردیش
|
|
3
|
اروناچل پردیش
|
|
4
|
آسام
|
|
5
|
بہار
|
|
6
|
چنڈی گڑھ
|
|
7
|
چھتیس گڑھ
|
|
8
|
دادرہ اور نگر حویلی اور دمن اور دیو
|
|
9
|
گوا
|
|
10
|
گجرات
|
|
11
|
ہریانہ
|
|
12
|
ہماچل پردیش
|
|
13
|
جموں و کشمیر
|
|
14
|
جھارکھنڈ
|
|
15
|
کرناٹک
|
|
16
|
کیرالہ
|
|
17
|
لداخ
|
|
18
|
لکشدیپ
|
|
19
|
مدھیہ پردیش
|
|
20
|
مہاراشٹر
|
|
نمبر شمار
|
ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں
|
|
21
|
منی پور
|
|
22
|
میزورم
|
|
23
|
میگھالیہ
|
|
24
|
ناگالینڈ
|
|
25
|
اوڈیشہ
|
|
26
|
پڈوچیری
|
|
27
|
راجستھان
|
|
28
|
سکم
|
|
29
|
تلنگانہ
|
|
30
|
اتر پردیش
|
|
31
|
اتراکھنڈ
|
|
32
|
مغربی بنگال
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ش م۔ ر ب۔
U-1312
(रिलीज़ आईडी: 2294497)
आगंतुक पटल : 7