تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دنیا کے سب سے بڑے اناج  کےذخیرےکا منصوبہ

प्रविष्टि तिथि: 04 AUG 2026 5:08PM by PIB Delhi

بہار، آندھرا پردیش، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی ریاستوں میں پیش رفت کی تفصیلات ضمیمہ-اے میں فراہم کی گئی ہیں۔

حکومت مدھیہ پردیش نے بتایا ہے کہ ریاست میں اناج ذخیرہ کرنے کی اضافی گنجائش موجود ہے، اس لیے وہ کوآپریٹو شعبے کے لا مرکزی منصوبے کے تحت شامل نہیں ہو رہی ہے۔ تاہم، ریاست کے ضلع بالا گھاٹ کی پرساواڑہ سمیتی میں ایک گودام تعمیر کیا گیا ہے۔

بہار، آندھرا پردیش، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں اب تک ایسے پی اے سی ایس کی مجموعی تعداد، جہاں لا مرکزی گودام، کسٹم ہائرنگ سینٹر اور فیئر پرائس کی دکانیں تعمیر یا سرگرم عمل ہیں، ا ن کی تفصیلات ضمیمہ-بی میں درج ہیں۔

بہار، آندھرا پردیش، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں کوآپریٹو ذخیرہ کاری یونٹس کی معاونت کے لیےزراعتی مارکیٹنگ کے بنیادی ڈھانچہ (اے ایم آئی) اسکیم کے تحت جاری ہونے والی سبسڈی کی تفصیلات ضمیمہ-سی میں فراہم کی گئی ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش کو اب تک اے ایم آئی اسکیم کے تحت کوئی سبسڈی جاری نہیں کی گئی ہے۔

کوآپریٹو شعبے میں لا مرکزی اناج ذخیرے کے منصوبے کے تحت اہلیت یافتہ کوآپریٹو سوسائٹیز، بشمول پی اے سی ایس، اپنی ملکیتی زمین یا لیز پر حاصل کردہ زمین پر بنیادی ڈھانچہ قائم کر سکتی ہیں۔ ضرورت پڑنے پر زمین کی فراہمی متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ مزید برآں، تمام ذخیرہ کاری سہولیات مقررہ تکنیکی معیارات اور ڈبلیو ڈی آر اے (ویئر ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی) کے معیارات کے مطابق تعمیر کی جاتی ہیں۔ اب تک بہار، آندھرا پردیش، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی ریاستوں کی جانب سے ساختیاتی سلامتی سے متعلق کوئی مسئلہ رپورٹ نہیں کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت تعمیر کیے جانے والے گودام ویئر ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈبلیو ڈی آر اے) کے نظام کے تحت رجسٹرڈ کیے جاتے ہیں۔ اہل پی اے سی ایس اور کوآپریٹو سوسائٹیز کی ڈبلیو ڈی آر اے کے ساتھ رجسٹریشن کی سہولت کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، تاکہ وہ ضرورت کے مطابق ای-این ڈبلیو آر نظام کے فوائد حاصل کر سکیں۔

بہار، آندھرا پردیش، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی ریاستیں ڈبلیو ڈی آر اے کے ای-این ڈبلیو آر نظام کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔


ضمیمہ-اے

 ریاستوں کے لحاظ سے منظور شدہ، تعمیرشدہ اور زیر تعمیر منصوبوں کی تفصیلات

نمبر شمار

ریاست

منظور شدہ منصوبوں کی تعداد

تعمیر شدہ گوداموں کی تعداد

زیر تعمیر منصوبوں کی تعداد

 

 

 

 

 

 

  1.  

آندھرا پردیش

117

117

-

 

 

  1.  

بہار

36

-

5

 

 

  1.  

اتر پردیش

14

1

-

 

 

  1.  

مدھیہ پردیش

1

1

-

 

 

کل

168

119

5

 

 

 

ضمیمہ - بی

نمبر شمار

ریاست

پی اے سی ایس

گودام

کسٹم ہائرنگ سینٹر

فیئر پرائس کی دکانیں

1

آندھرا پردیش

685

6

71

2

بہار

5828

2659

3752

3

مدھیہ پردیش

2032

87

4012

4

اتر پردیش

1862

169

212

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ضمیمہ-سی

نمبر شمار

ریاست

منصوبوں کی تعداد

کل ایڈوانس سبسڈی (کروڑ  روپےمیں)

1

بہار

25

5.06

2

مدھیہ پردیش

1

0.13

3

اتر پردیش

1

0.05

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ معلومات مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہیں۔

 

********

ش ح۔ م ش ع۔ ا ک م

U. No. 1311


(रिलीज़ आईडी: 2294488) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी