صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا پر اپڈیٹ
مورخہ30 جون 2026 تک، اے بی-پی ایم جے اے وائی کے تحت اسپتالوں میں 12.69 کروڑ کیش لیس بھرتیوں کی سہولت فراہم کی گئی، جن کی مالیت 1.92 لاکھ کروڑ روپے ہے، جس سےمریضوں کی جیب سے ہونے والے اخراجات میں کمی آئی
प्रविष्टि तिथि:
04 AUG 2026 4:12PM by PIB Delhi
آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی) کے تحت ملک کے اقتصادی طور پر کمزور 12 کروڑ خاندانوں کو، جن کی آبادی ہندوستان کی مجموعی آبادی کے نچلے 40 فیصد پر مشتمل ہے، ثانوی اور اعلیٰ درجے کے علاج کے لیے فی خاندان سالانہ 5 لاکھ روپے تک کا صحت بیمہ کور فراہم کیا جاتا ہے۔
مارچ 2024 میں اس اسکیم کو مزید وسعت دیتے ہوئے تقریباً 37 لاکھ خاندانوں کا احاطہ کیا گیا، جن میں تسلیم شدہ سماجی صحت کارکنان (آشا)، آنگن واڑی کارکنان اور آنگن واڑی معاونین کے خاندان شامل ہیں۔
اس کے بعد اکتوبر 2024 میں اسکیم کو مزید توسیع دی گئی، جس کے تحت 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 6 کروڑ بزرگ شہریوں کو شامل کیا گیا، جن کا تعلق 4.5 کروڑ خاندانوں سے ہے۔ اس میں بزرگ شہریوں کو اپنی سماجی و اقتصادی حیثیت سے قطع نظر شامل کیا گیا ہے۔
ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے لحاظ سے آیوشمان کارڈکے اجرا کی تفصیلات درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں:
اے بی-پی ایم جے اے وائی نے مریضوں کی جیب سے ہونے والے اخراجات میں کمی لانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ 30 جون 2026 تک اس اسکیم کے تحت 37,413 سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کے نیٹ ورک کے ذریعے مجموعی طور پر اسپتالوں میں 12.69 کروڑ بھرتیوں کی منظوری دی گئی، جن کی مالیت 1.92 لاکھ کروڑ روپے ہے۔
نیشنل ہیلتھ اکاؤنٹس کےتخمینے 2022-23 کے مطابق، مجموعی طبی اخراجات میں جیب سے کیے جانے والے اخراجات کا تناسب 2014-15 میں 62.6 فیصد سے گھٹ کر 2022-23 میں 43.4 فیصد ہو گیا ہے۔ یہ نمایاں کمی ظاہر کرتی ہے کہ صحت خدمات کے اخراجات کا براہ راست بوجھ اب خاندانوں پر کم پڑ رہا ہے۔ اس کی بڑی وجوہات صحت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی عوامی سرمایہ کاری اور اے بی-پی ایم جے اے وائی جیسی سرکاری مالی اعانت سے چلنے والی صحت بیمہ اسکیموں کا دائرہ وسیع ہونا ہیں۔
یہ معلومات صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ہیں۔
********
ش ح۔ م ش ع۔ ا ک م
U. No. 1295
(रिलीज़ आईडी: 2294456)
आगंतुक पटल : 4